Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

2015 کا حساب 2015 میں ہی چکا ئیں گے 2016 کا آغاز نئے کاموں سے کریں گے، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار


دو ہزار پندرہ کا حساب 2015 میں ہی چکا ئیں گے 2016کا آغاز نئے کاموں سے کریں گے، سینئر ڈپٹی کنوینرڈٖاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 12/28/2015
دو ہزار پندرہ کا حساب 2015 میں ہی چکا ئیں گے 2016کا آغاز نئے کاموں سے کریں گے، سینئر ڈپٹی کنوینرڈٖاکٹر فاروق ستار
مسئلہ بات چیت سے حل نہیں ہوا تو عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے وہاں بھی ہمیں انصاف نہیں ملا تو پھر فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا
جناب الطاف حسین نواب شاہ کو ایک بین الاقوامی شہر بنا نا چاہتے ہیں،اب نواب شاہ بھی سندھ کی ترقی کا انجن اور تعلیم یافتہ شہر ہوگا۔
پہلی مرتبہ ایک تہائی سندھ سے ایم کیو ایم کے امید واران کامیاب ہوئے ہیں نواب شاہ کے عوام 30دسمبر کوپتنگ پر مہر لگا کر
جاگیر داروں اور وڈیروں کے منہ پر طمانچہ ماریں گے۔محمد حسین رکن رابطہ کمیٹی
نواب شاہ ۔۔28 دسمبر 2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پیرکی شب عبدالقادر پارک، منوآبا دضلع نوا ب شاہ میں30 دسمبر 2015 کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں با اختیار عوام مستحکم پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا ۔جلسہ سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015 کا حساب 2015 میں ہی چکا ئیں گے 2016کا آغاز نئے کاموں سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب مارچ میں ہمارے خلاف ریاستی آپریشن شروع ہوا توہم نے تب ہی کہا تھا کہ تمام تر سازشوں اور ظلم و جبر کے باوجود ہمارے ووٹ بینک کودنیا کی کوئی طاقت کم نہیں کرسکتی بلکہ اللہ کی تائید اور شہید ہونے والے کارکنان کی قربانیوں کے صدقے اور بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج سندھ کی آدھی سے زیادہ کا بینہ دبئی میں مقیم ہے اگر تھوڑی سی ہوا ور تیزچلے گی تو باقی بھی وہاں ہی مقیم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کی ہے پیپلزپارٹی نواب شاہ کی عوام کو جاگیر دار اور وڈیروں کا غلام بنارکھنا چاہتی ہے ہیں لیکن جب تک الطاف بھائی کا نام لیوا ایک بھی شخص موجود ہے انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نواب شاہ کو ایک بین الاقوامی شہر بنا نا چاہتے ہیں اب نواب شاہ بھی سندھ کی ترقی کا انجن بنے گا اور نواب شاہ تعلیم یافتہ شہر ہوگا۔جو ہاتھ لینے والے بنائے گئے ہیں ہم ان ہاتھوں کو دینے والا بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی اختیارات لیں گے۔اگر یہ مسئلہ بات چیت سے حل نہیں ہوا تو ہم عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے اور وہاں بھی ہمیں انصاف نہیں ملا تو پھر فیصلہ سندھ کی عوام کی عدالت میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم الطاف حسین کی زیر قیادت سندھ کی مظلوم اور محروم عوام اپنے حق اور سندھ کے بلدیاتی اختیارات کے حصول کے لئے تحریک شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 30 دسمبر کو نواب شاہ کے لوگ ثابت کریں گے کہ وہ کراچی ، حیدرآباد اور میر پور خاص کے عوام کی طرح سے قائد تحریک کے سچے سپاہی ہیں اور بھاری تعداد میں پتنگ کو وٹ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایک تہائی سندھ سے ایم کیو ایم کے امید واران کامیاب ہوئے ہیں نواب شاہ کی عوام 30 کوپتنگ پر مہر لگا کر جاگیر دار اور وڈیروں کے منہ پر طمانچہ ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کی طرح نواب شاہ شہر کو بھی کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے کہا کہ نواب شاہ کے عوام الطاف بھائی سے جو عقیدت اور محبت رکھتے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو متحد رہنا ہے آپ لوگوں کا اتحاد ہی ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء اور سلامتی کا ضامن ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے آج سے 37 سال پہلے جب تحریک شروع کی تھی تو اس وقت ہی سے جاگیر دارانہ اور وڈیرانہ سسٹم کے تابوت میں پہلی کیل ٹھوک دی تھی اور حق پرستوں کو منتخب کرکے آپ ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں۔رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولہ نے کہا کہ جناب الطاف حسین ہی ملک بھر کے مظلوموں کے واحد لیڈر ہیں اور مظلوم کا کوئی مذہب اور کوئی قوم نہیں ہوتی ہے نواب شاہ کے عوام بھی مذہب ،قومیت،برادرئی اور ذات سے بالاتر ہوکر حق پرستوں کو ووٹ دیں گے۔ اس موقع پر شعبہ خواتین نواب شاہ کی انچارج آمرین عظمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

10/1/2024 9:18:43 PM