Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن 2015 ، ایم کیو ایم کا نواب شاہ میں بھر پورعوامی طاقت کا مظاہرہ


بلدیاتی الیکشن 2015 ، ایم کیو ایم کا نواب شاہ میں بھر پورعوامی طاقت کا مظاہرہ
 Posted on: 12/28/2015
بلدیاتی الیکشن 2015 ، ایم کیو ایم کا نواب شاہ میں بھر پورعوامی طاقت کا مظاہرہ 
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار، اراکینِ رابطہ کمیٹی، اراکین اسمبلی اور معززین شہر سمیت نوجوانوں ، خواتین ، بچوں اوربزرگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
نواب شاہ ۔۔28 دسمبر 2015 ء
30 دسمبر 2015 کو نوابشاہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پیرکی شب عبدالقادر پارک، منوآبا د نواب شاہ میں با اختیار عوام مستحکم پاکستان کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔جلسہ سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔جلسہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار، اراکین رابطہ کمیٹی، سیدامین الحق،اسلم آفریدی ،اظہار احمد خان ، محمد حسین ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین کمیٹی ،نواب شاہ زون کے انچارج واراکین زونل کمیٹی ،حق پر ست ارکان سندھ اسمبلی رؤف صدیقی، راشد خلجی، سلیم بندھانی، دیوان چند چاؤلہ،نوابشاہ سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران ،سیکٹر ،یونٹ کے ذمہ داران ،کارکنان ،ماؤں ،بہنوں ،نوجوانوں ،بچوں اور بزرگوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پرجلسہ گاہ کے اسٹیج کو شاندار انداز میں تیار کیا گیا تھا جس کے درمیان میں نصب مین اسکرین پر جناب الطا ف حسین کی قد آور تصویر اور پتنگ کے انتخابی نشان لوگوں کی مرکز نگاہ تھی جبکہ اسٹیج کے نچلی اسکرین پر" مئیر تو اپنا ہونا چاہیے" جلی حروف میں درج تھا۔ جلسہ گاہ کو اندر اور باہر سے ایم کیو ایم کے پرچموں اور پتنگوں کے نشان والے اسٹیکرز، پینا فلیکس ، بورڈ ز آویزاں تھے جبکہ جلسہ گاہ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ پنڈال کے ایک جانب میڈیا نمائندگان کے لئے نشستیں مختص کی گئیں تھیں۔اجتما ع میں شریک لڑکیوں او ر بچو ں نے اپنے چہروں پر پتنگ کا نشان پینٹ کروایاہوا تھا جبکہ نوجوان اپنے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے ہوئے تھے، پنڈال میں عوام وقتا فوقتا جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے ۔جلسہ کی کوریج کیلئے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ایم کیوا یم ویب ٹی وی کے ذریعے پروگرام کی براہ راست کوریج ہوتی رہی جو دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے دیکھی۔

10/1/2024 9:18:42 PM