Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بڑی آزمائشوں اور امتحانات سے گزر رہی ہے مگر ایم کیوایم نے دامن مصطفے ﷺ کو تھام رکھا ہے، مولانا تنویر الحق تھانوی


ایم کیوایم بڑی آزمائشوں اور امتحانات سے گزر رہی ہے مگر ایم کیوایم نے دامن مصطفے ﷺ کو تھام رکھا ہے، مولانا تنویر الحق تھانوی
 Posted on: 12/27/2015
ایم کیوایم بڑی آزمائشوں اور امتحانات سے گزر رہی ہے مگر ایم کیوایم نے دامن مصطفے ﷺ کو تھام رکھا ہے، مولانا تنویر الحق تھانوی
اللہ تعالیٰ نے جناب الطا ف حسین کو جو عزت عطا فرمائی ہے وہ کسی کو نہیں دی، علامہ عباس کمیلی 
اللہ تعالیٰ نے جناب الطاف حسین کو قومی اسمبلی میں نعت ﷺ پڑھنے کا ذریعہ بنا کر قیامت تک کیلئے سرفرازی عطا فرما دی ہے ،الحاج ڈاکٹر جمیل راٹھور 
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکر مصطفے ٰ ﷺ سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کا خطاب 
کر اچی ۔۔۔۔27دسمبر 2015ء
معروف عالم دین و حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی، علامہ عباس کمیلی اور ممتاز مذہبی اسکالر الحاج ڈاکٹر جمیل راٹھور نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ مومن کی شان یہ ہے کہ وہ حق کو چھپاتا نہیں اور ببانگ دہل حق کااظہار کرتا ہے ، لوگوں کو منصب ، طاقت ملے لیکن عزت نہ پاسکے لیکن اللہ تعالیٰ نے جناب الطاف حسین کو قومی اسمبلی میں نعت ﷺ پڑھنے کا ذریعہ بنا کر قیامت تک کیلئے سرفرازی عطا فرما دی ہے ۔ ان خیالات کااظہار علمائے کرام نے گزشتہ روز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کی گئی پرنور اورپررونق محفل ذکر مصطفے ﷺ میں سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا ۔ محفل ذکر مصطفے ٰ ﷺ سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بھی لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور سیر ت طیبہ پر روشنی ڈالی ۔محفل ذکر مصطفے ﷺ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے جناب الطاف حسین اور ان کے تمام جانثاروں کو محفل ذکر مصطفے ﷺ کے انعقاد کی مبارک روایت قائم رکھنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایم کیوایم بڑی آزمائشوں اور امتحانات سے گزر رہی ہے اس کے باوجو انہوں نے دامن مصطفے ﷺ کو تھام رکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت جلد ان کی کشتی کو پار لگا دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حضور اکرم ؐ انسانیت کو صحیح مقام پر پہچانے اور انسانیت کو صحیح مقام پر پہچانے کیلئے دنیا میں تشریف لائے اور انسانیت کا صحیح مقام اخلاق ، سیرت اورکردار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حضور اکرم ؐ کے بے شمار ، لاتعداد ارشادات گرامی ہیں ۔حضور اکرم ؐ نے حدیث میں فرمایا کہ مومن اپنے بھائی کیلئے آئینے کی مانند ہے ، جب وہ اپنے بھائی کے اندر کوئی عیب ، برائی ، خامی اور نقص دیکھے تو وہ مومن اس کی اصلاح کردے ۔ انہوں نے کہاکہ جب آئینے کے سامنے انسان آتا ہے تو سر سے لیکر پیر تک اسے سب کچھ دکھائی دیتا ہے ، حضور اکرم ؐ نے ساڑھے چودہ سو سال پہلے ایسی عظیم مثال پیش اور فرمایا کہ آیئنے کی مثال اس لئے دی ہے کہ اس کی دو خوبیاں ہیں ، ایک خوبی یہ ہے کہ وہ کسی سے ڈرتا نہیں ، گھبراتا نہیں ، اگر اس کے سامنے بادشاہِ وقت بھی آجائے وہ سب کی حالت بیان کردیتا ہے ، اگر کسی بادشاہ کے چہرے پر بھی کوئی داغ دھبہ ہوگا تو آئینہ اسے دکھا دے گا ۔ حضور اکرم ﷺ نے فرما دیا ہے کہ مومن کی شان یہ ہے کہ وہ حق کو چھپاتا نہیں ہے اور ببانگ دہل حق کااظہار کرتا ہے یہی ہماری تاریخ چلی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کامل مومن کی شان یہ ہے کہ وہ گھبراتا نہیں حق بات کہتا ہے ، اس سے معلوم ہوا ہے کہ سب مسلمانوں میں یہ بات ہونا چاہئے کہ ہمیں حق کااظہار کرنا چاہئے اور اس کیلئے کوئی ڈر خوف نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ آئینہ کی دوسری خوبی یہ ہے کہ وہ کسی کی اصلاح کرتا ہے تو بڑی خاموشی سے کرتا ہے ، کسی کی دل شکنی اور دل نہیں دو کھاتا اور جب اپنے بھائی کی اصلاح کرو تو ایسے کرو کہ وہ شرمندہ نہ ہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی کے عیب و برائی پر اسے رسوا کرکے اس کے عیب کی جانب توجہ دلائی تو یہ عمل ایسا ہے کہ کسی نے غلاظت میں پیشاب ملا دیا ہو۔ حضور اکرم ﷺ کا ذکر مبارک نثر ، نظم اور نعتوں میں بھی ہورہاہے ، ہمیں اور آپ کو چاہئے کہ ہم حضور کی زندگی کے اسوہ حسنہ اپنی زندگی میں شامل کرلیں ۔
محفل ذکر مصطفے ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی نے کہاکہ محفل ذکر مصطفے ﷺ کا انعقاد دل سے کیا گیا ہے ، اللہ تعالیٰ نے جناب الطا ف حسین کو جو عزت عطا فرمائی ہے وہ کسی کو نہیں دی ۔محفل ذکر مصطفے ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے الحاج ڈاکٹر جمیل راٹھو ر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ اللہ کے دست قدرت میں ہے کہ وہ جس کو چاہتا ہے ملک عطا فرما دیتے ہیں اور جس سے چاہتے ہیں حاکمیت و ملکیت چھین لیتے ہیں ، ہر چیز اللہ ہی کے دست قدرت میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس آیت کے معنی یہ لئے جاتے ہیں کہ جس کے پاس تخت و تاج ، نام نمود و شہرت آجائے وہ عزت والا ہے لیکن تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ سکندر اعظم نے آدھی سے زیادہ دنیا پر حکومت کی لیکن جب وہ مر رہا تھا تو اس نے عمائدین سے کہاکہ میرے ہاتھ تابوت سے باہر نکال دینا تاکہ جب دنیا دیکھے تو جان لے کہ سکندر دنیا سے خالی ہاتھ جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے فرعون کو حکومت دیکر دریائے نیل میں غرق کردیا اور موسیٰ ؑ کو عسا دیکر سرخرو کردیا ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو منصب ، طاقت ملے مگر عزت نہ پاسکے لیکن اللہ تعالیٰ نے جناب الطاف حسین کو قومی اسمبلی میں نعت ﷺ پڑھنے کا ذریعہ بنا کر قیامت تک کیلئے سرفرازی عطا فرما دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے جو کام کیا ہے آنے والی نسلیں جناب الطاف حسین کے نام کی مالا جپتی رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ کلمہ میں ذکر مصطفے ﷺ ہے ، موذن کی اذان، مقبرین کی تکبروں ، نمازیوں کی نمازوں، مساجد کے محرب و ممبر میں ، توریت ، انجیل ، قرآن کی آیت ، قرآن کی تلاوت ، حافظ کی قرآت ، خطبات میں ، مبلغین کی تبلیغ ، منصفین کے فیصلوں ، مصفنین کی کتابوں ، مفکرین کی فکر وں میں ، محدثین کی تحقیق میں ، متقین کے تقووں میں ، شاکرین کے شکروں میں اور کل انبیاء کی شریعت ، اولیا ء کی نسبت میں اور یہاں موجود مومنوں کی دعاؤں میں ذکر مصطفے ﷺ ہے ۔ 
   

10/1/2024 7:27:18 PM