Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر میں کے الیکٹرک کے ناقص اور غیر معیاری ڈیجیٹل برانڈ کے میٹروں کی تنصیب پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


شہر میں کے الیکٹرک کے ناقص اور غیر معیاری ڈیجیٹل برانڈ کے میٹروں کی تنصیب پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 12/26/2015
شہر میں کے الیکٹرک کے ناقص اور غیر معیاری ڈیجیٹل برانڈ کے میٹروں کی تنصیب پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ناقص ڈیجیٹل میٹروں کی تنصیب کے باعث شہری ہر ماہ بھاری بھرکم اضافی بل بھرنے پر مجبور ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
غیر معیاری اور ناقص برانڈ کے ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
غیر معیاری ڈیجیٹل میٹروں کی تنصیب میں ملوث کے الیکٹر ک کے افسران اور عملے کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی 
عمل میں لائی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔26، دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر معیاری اور ناقص ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ناقص ڈیجیٹل میٹروں کی تنصیب کے باعث شہری ہر ماہ بھاری بھرکم اضافی بل بھرنے پر مجبور ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے غیر معیاری اور ناقص برانڈ کے ڈیجیٹل میٹرز لگا کر شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے اور جب شہری ناقص ڈیجیٹل میٹروں کے باعث زائد بلنگ پر کے ای ایس سی کے دفاتر پر رابطہ کرتے ہیں تو عملے کی جانب سے شہریوں کو بل کم کرنے کے بجائے مکمل بل جمع کرانے پر نہ صرف زور دیا جارہا ہے بلکہ باقاعدہ اصرار تک کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہری ملک بھر میں سب سے زیادہ نرخ پر بجلی خرید رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کے الیکٹر انتظامیہ کی جانب سے اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے انہیں مزید مشکلات سے دوچار کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے ناقص اور غیر معیاری ڈیجیٹل برانڈ کے میٹروں کی تنصیب کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث کے الیکٹر کے افسران اور عملے کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

10/1/2024 7:25:30 PM