Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کومضبوط ومستحکم بنانے ،عوام کوان کے حقوق دینے اورگڈگورننس کیلئے مزیدصوبوں کا قیام اشدضروری ہے،الطاف حسین


پاکستان کومضبوط ومستحکم بنانے ،عوام کوان کے حقوق دینے اورگڈگورننس کیلئے مزیدصوبوں کا قیام اشدضروری ہے،الطاف حسین
 Posted on: 12/25/2015
پاکستان کومضبوط ومستحکم بنانے ،عوام کوان کے حقوق دینے اورگڈگورننس کیلئے مزیدصوبوں کا قیام اشدضروری ہے،الطاف حسین
اگر مزید صوبوں کے قیام کی بات کرناملک کے خلاف اور غداری کے مترادف ہے توموجودہ چارصوبوں کوبھی ختم کردیا جائے
پا کستان میں گھڑی کی سوئی چار صوبوں پر اٹک گئی ہے، اب یہ گھڑی اسی وقت ٹھیک ہوگی جب اس میں 20صوبے ہوں گے
قسم کھاکرکہتاہوں کہ ہمارے صوبے میں جوبھی زبان بولنے والے ہوں،سب کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے گا
جس دن ملک میں ایم کیوایم کی حکومت آئی توپہلاکام ان محصورپاکستانیوں کی وطن واپسی کاکریں گے
پاکستان میں فوج ہویاسویلین ہرشعبہ میں واضح طورپردوطبقہ پائے جاتے ہیں، ایک مراعات یافتہ طبقہ ہے اوردوسراغریب اورنچلاطبقہ ہے
سعودی عرب اوردیگر خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم محبان پاکستان کے اجتماع سے خطاب
لندن ۔۔۔ 25 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کومضبوط ومستحکم بنانے ،عوام کوان کے حقوق دینے اورگڈگورننس کیلئے مزیدصوبوں کا قیام اشدضروری ہے، اوراگرپاکستان میں مزید صوبوں کے قیام کی بات کرناملک کے خلاف اور غداری کے مترادف ہے توموجودہ چارصوبوں کوبھی ختم کردیا جائے ۔ انہوں نے یہ بات سعودی عرب اوردیگر خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم محبان پاکستان کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں فوج ہویاسویلین ہرشعبہ میں واضح طورپردوطبقہ پائے جاتے ہیں، ایک مراعات یافتہ طبقہ ہے اوردوسراغریب اورنچلاطبقہ ہے ۔ مراعات یافتہ طبقہ زندگی کی ہرقسم کی سہولت ،عیش وعشرت اوردولت سے مالامال ہے جبکہ غریب اورنچلاطبقہ پانی، بجلی، گیس اورزندگی کی بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہے ۔ جب تک یہ طبقاتی فرق موجود رہے گا اور طبقہ کی بنیادپرعوام کے ساتھ امتیازبرتاجائے گااس وقت تک ملک کے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پوری دنیامیں بلدیاتی نظام یاشہری حکومتیں ہوتی ہیں جن کے پا س شہرکی تعمیروترقی، صفائی ستھرائی، سڑکوں، فلائی اوورز اورانڈرپاسزکی تعمیراورشہریوں کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی ہوتی ہے۔یہاں تک کہ ترقی یافتہ شہروں میں پولیس بھی شہری حکومتوں کے ماتحت ہوتی ہے لیکن پاکستان میں یاتوبلدیاتی انتخابات کرائے نہیں جاتے اوراب بلدیاتی نظام آیا ہے تواس میں بلدیاتی اداروں کوبے اختیاررکھاگیاہے اورانہیں پہلے حاصل اختیارات بھی چھین لئے گئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح دوکمروں کے گھرمیں بیٹوں کے بڑے ہونے اورشادیاں ہونے پر ان کیلئے ایک گھرمیں گزارامشکل ہوجاتاہے لہٰذاان کیلئے علیحدہ کمرے بنائے جاتے ہیں یاوہ علیحدہ گھرمیں منتقل ہوجاتے ہیں اسی طرح آبادی کے بڑھنے کے باعث بہترحکمرانی کیلئے پوری دنیامیں ڈی سینٹرلائزیشن ہوتی ہے اور گڈگورننس کیلئے مزید صوبے اورانتظامی یونٹس قائم کئے جاتے رہتے ہیں لیکن پاکستان میں گھڑی کی سوئی چار صوبوں پر اٹک گئی ہے، اب یہ گھڑی اسی وقت ٹھیک ہوگی جب اس میں 20صوبے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جب بھی نئے صوبے قائم کرنے کی بات کی جائے تواسے غداری سے تعبیرکردیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگر مزید صوبوں کے قیام کی بات کرناملک کے خلاف اور غداری کے مترادف ہے توموجودہ چارصوبوں کوبھی ختم کردیا جائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرہماراصوبہ بناتومیں قسم کھاکرکہتاہوں کہ ہمارے صوبے میں جو بھی پنجابی، پختون، سندھی، بلوچ، سرائیکی ،کشمیری ہزارے وال، کاٹھیاواڑی، بوہری، اسماعیلی،ہندو، سکھ ،عیسائی اور دیگرجوبھی زبان بولنے والے اورکسی بھی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عوام ہیں ، سب کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے مخالفین کہتے ہیں کہ جب سے ایم کیوایم آئی ہے تعصب پھیلاہے،انہوں نے سوال کیاکہ 1964ء میں جنرل ایوب خان کے دورمیں محترمہ فاطمہ جناح کاساتھ دینے کی پاداش میں گوہرایوب کی سربراہی میں کراچی کی مہاجربستیوں پرجوحملے کرائے گئے اوربے گناہ مہاجروں کاقتل کیاگیا ، ان کے گھروں کوجلایاگیا، خواتین کی بیحرمتی کی گئی ، کیااس وقت ایم کیوایم موجودتھی؟کیااس وقت الطاف حسین میدان سیاست میں تھا؟1974ء میں ذوالفقارعلی بھٹوکے زمانے میں سندھ میں جولسانی فسادات کرائے گئے، اندرون سندھ جس طرح مہاجروں کاقتل عام کیاگیا، مہاجروں کی املاک پرقبضہ کیاگیااورانہیں نقل مکانی پرمجبور کیا گیا ، کیا اس وقت ایم کیوایم موجودتھی؟انہوں نے کہاکہ بھٹوکے دورمیں سندھ میں دیہی آبادی کوشہری آبادی کے برابرلانے کے نام پر دیہی اورشہری کی تفریق کی بنیاد پر کوٹہ سسٹم نافذ کیاگیا،مہاجروں کے ساتھ ہرشعبے میں حق تلفیاں کی گئی ، جب کوئی اس کے خلاف بولنے کیلئے تیارنہ ہواتومیں نے ’’ آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن‘‘ قائم کی ۔ حقوق کی آوازبلندکرنے کی پاداش میں ہم پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑے گئے ، ہماراقتل عام کیاگیا، 14دسمبر 1986ء کو کراچی کی قصبہ کالونی اورعلی گڑھ کالونی پر حملہ کرکے دوسو سے زائدمہاجروں کاقتل عام کیاگیا، ان کے گھروں کولوٹ کرنذرآتش کیاگیا، 30ستمبر1988ء کوحیدرآبادمیں مسلح دہشت گردوں نے شہرمیں داخل ہوکرتین سوسے زائدمہاجروں کوقتل کردیاگیا۔26، 27مئی 1990ء حیدرآبادکے پکاقلعہ میں آپریشن کیا گیا اور ایک بارپھربے گناہ مہاجرعورتوں،نوجوانوں اوربزرگوں کوگولیاں مارکرشہید کیاگیا۔ ہردورمیں ہمارے خلاف آپریشن کیاگیا، آج بھی کیا جارہاہے،ہمارے کتنے ہی ساتھی شہیدکردیئے گئے ،لاپتہ کردیئے گئے ، آج بھی ہمارے کئی ساتھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ آخرکیااسی دن کیلئے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایاتھاکہ ان کے بچوں کے ساتھ یہ سلوک ہو؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ مشرقی پاکستان 1971ء میں ٹوٹ کربنگلہ دیشن بن گیا، جنگ میں ہتھیار ڈالنے والے فوجی دوسال بعد واپس آگئے لیکن وہ اردوبولنے والے جنہیں عرف عام میں بہاری کہا جاتا ہے ،جنہوں نے پاک فوج کاساتھ دیاتھا وہ گزشتہ 44سالوں سے آج بھی بنگلہ دیشن میں ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں، انہیں جماعت اسلامی بھی بھول گئی، انہیں وطن واپس لانے کیلئے نہ جماعت اسلامی بولی، نہ ولی خان بولا،نہ بھٹونے آوازاٹھائی، نہ مسلم لیگ نے مطالبہ کیا اورنہ ہی پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیابلکہ پیپلزپارٹی نے تو’’ بہاری نہ کھپن ‘‘کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ محصورین آج تک پاکستانی ہیں اورجس دن ملک میں ایم کیوایم کی حکومت آئی توپہلاکام ان محصورپاکستانیوں کی وطن واپسی کاکریں گے۔ جناب الطاف حسین نے شانداراجتماع کے انعقادپر محبان پاکستان کے تمام کارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

10/1/2024 7:26:11 PM