Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بہتر پاکستان کے لئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا 12 نکاتی وژن


بہتر پاکستان کے لئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا 12 نکاتی وژن
 Posted on: 12/20/2015
بہتر پاکستان کے لئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا 12 نکاتی وژن 
پاکستان کی فوج کو ایک نیشنل آرمی بنانے کے لئے پاکستان میں رہنے والی تمام لسانی اکائیوں کو فوج میں برابر کی نمائندگی دی جائے
پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ، سردارانہ، قبائلی، وڈیرانہ نظام کا مکمل طور پر خاتمہ ہو
پورے ملک میں مقامی حکومتیں قائم کی جائیں اور انہیں مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے
لندن ۔۔۔ 19 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان کی فوج کوایک نیشنل آرمی بنانے کے لئے پاکستان میں رہنے والی تمام لسانی اکائیوں کوفوج میں برابرکی نمائندگی دی جائے۔انہوں نے یہ مطالبہ ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں منعقدہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اپنے اس خطاب میں جناب الطاف حسین نے بہترپاکستان کے لئے اپناوژن پیش کیا اوراس حوالے سے 12نکات پیش کیے۔ 
(1) پاکستان کی فوج کوایک نیشنل آرمی بنانے کے لئے پاکستان میں رہنے والی تمام لسانی اکائیوں کوفوج میں برابرکی نمائندگی دی جائے۔
(2) پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ ، سردارانہ ،قبائلی ،وڈیرانہ نظام کامکمل طورپرخاتمہ ہو۔
(3) زمین کی ملکیت کی حد مقررکی جائے جوزیادہ سے زیادہ 200 ایکڑ ہوسکتی ہے۔ زمینداروں سےNon Cultivated یعنی ناقابل کاشت زمین لیکر کاشت کاروں کودے دی جائے۔
(4) پورے ملک سے دہرے نظام تعلیم کاخاتمہ ہو اور۔۔۔یکساں تعلیمی نظام رائج کیاجائے ۔
(5) پورے ملک میں مقامی حکومتیں قائم کی جائیں اورانہیں مکمل طورپر بااختیاربنایاجائے
(6) مذہبی تعلیم کی اجازت ہونی چاہیے لیکن دوسرے مذاہب، فرقوں اورمسالک کے خلاف نفرت پر مبنی تعلیم، درس اورتقاریرپر پابندی۔
(7) کرپشن کے لئے زیروٹولیرنس ہو۔
(8) ہرقومی ادارہ اپنی متعین کردہ آئینی حدودمیں رہ کرکام کرے اوردیگر اداروں کے امورمیں مداخلت نہ کرے۔
(9) ملک میں حقیقی جمہوریت کاقیام عمل میں لایاجائے۔۔۔مسلح افواج اوراس کی ایجنسیاں سول حکومت کے ماتحت ہوں۔
(10) امورخارجہ سمیت دیگر اہم معاملات فوج نہیں بلکہ منتخب سول حکومت چلائے۔
(11) ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرگڈگورننس کے لئے ملک میں مزیدصوبوں اورانتظامی یونٹس کاقیام عمل میں لایاجائے ۔ اسی طرح سندھ میں شہری علاقوں پر مشتمل صوبہ قائم کیاجائے ۔
(12) عوام کے لئے صحت اورتعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ 


10/1/2024 7:27:23 PM