Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر کو جائز وسائل فراہم کئے جائیں اور مردم شماری کروائی جائے تاکہ کراچی کو اصل حق مل سکے،ڈاکٹر محمد فاروق ستار


شہر کو جائز وسائل فراہم کئے جائیں اور مردم شماری کروائی جائے تاکہ کراچی کو اصل حق مل سکے،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 12/19/2015
شہر کو جائز وسائل فراہم کئے جائیں اور مردم شماری کروائی جائے تاکہ کراچی کو اصل حق مل سکے،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
کراچی کے مسائل کو حل کرکے تمام جمود توڑ یں گے اور عوامی خدمت کی مثال قائم کریں گے 
کراچی کی ترقی ہی پاکستان اور جمہوریت کی ترقی ہے ،بلدیاتی اختیارات نہیں ہوں گے تو جمہوریت نہیں چل سکتی ،فاروق ستار
کامیابی عوامی محبت کا ثمر ہے ، کراچی والوں کومشکلات کے بھنور سے نکالیں گے ،وسیم اختر
تمام منتخب بلدیاتی نمائندے بلاامتیاز کراچی کے عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرنے کیلئے کام کریں گے،وسیم اختر
عوام کے شانہ بشانہ کراچی کو صاف ستھرااور پر امن شہر بناکر یہاں سے بد انتظامی کا خاتمہ کر دیں گے،ڈاکٹر ارشد وہرہ
ایم کیوا یم کے تحت جناح گراؤنڈ میں نامزدمئیر،ڈپٹی مئیراور بلدیاتی نمائندوں کی تنظیمی حلف برداری سے مقررین کا خطاب 
کراچی ۔۔۔۔19دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت نامزد حق پرست مئیر کراچی ، ڈپٹی مئیر اور نو منتخب اراکین شہری حکومت کی تنظیمی حلف برداری کیلئے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فارو ق ستار نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس شہر کے بلدیاتی نمائندو ں کو اختیارات ہر صورت دینے ہوں گے تاکہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جاسکے، کراچی کے جائز وسائل فراہم کئے جائیں اور یہاں مردم شماری کروائی جائے تاکہ کراچی کو اس کا اصل حق مل سکے۔انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کو کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقید المثال کا میابی سے ایک نیا سورج طلوع ہوا ہے اور جناب الطا ف حسین کی حقانیت کی فتح ہوئی ہے،آج یہاں موجو د کامیاب ہونے والے تمام بلدیاتی امیدواران کو عوام کی خدمت کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم نے بلدیاتی انتخاب کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں جیتا بلکہ اس تاثر اور پروپگنڈہ کے خلاف جیتاہے جو گزشتہ کچھ برسوں سے میڈیا میں ایم کیوا یم کے خلاف بھر پور انداز میں کیا جارہاتھا،انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرکے کراچی کے عوام نے تمام منفی پروپگنڈوں کو یکسر مسترد کردیاہے ، ہم اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی جانے والی تمام آزمائشوں پر پورا اُترنے کیلئے ہر لمحہ تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے آج عہد کیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس جتنے بھی وسائل اور اختیار ہیں جناب الطاف حسین کی تعلیما ت کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے اور بے اختیاری میں عوامی خدمت کی مثال قائم کردیں گے ، کراچی کے مسائل کو حل کرکے گزشتہ پانچ برسوں کے تمام جمود توڑ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی ترقی ہی پاکستان اور جمہوریت کی ترقی ہے اگر بلدیاتی اختیارات نہیں ہوں گے تو جمہوریت نہیں چل سکتی ۔
رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید نے کہاکہ آج جو کارکنان کراچی کی بلدیاتی حکومت کیلئے نامزد کئے گئے ہیں وہ صرف اس لئے ہیں کہ کراچی کے عوام نے ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی جناب الطاف حسین پر اعتماد کیا ہے اور انکے نامزد کردہ لوگوں کو ووٹ دیا ہے، انہوں نے منتخب نمائندگان کو تاکید کی کہ و ہ تما م تر نامساعد حالات کے باوجود عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھیں۔ نامزد حق پرست مئیر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیں کراچی کے عوام کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور تنظیم کے اعتماد پر پورا اُتریں،ہماری کامیابی تحریک کے شہداء کی قربانیوں ، جناب الطاف حسین کے اعتماد اورعوام کی محبت کا ثمر ہے جس پر میں جناب الطاف حسین اور عوام کا شکر گزار ہوں اور انکی امیدوں پر پورااترنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کراچی کو بنیادی حقوق دلوانا چاہتے ہیں اور کراچی والوں کومشکلات کے بھنور سے نکالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام منتخب بلدیاتی نمائندے بلاامتیاز کراچی کے عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرنے کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے کراچی واپسی پرعوام کی جانب سے فقید المثال استقبال پر کراچی کے عوام اورکارکنان سے اظہار تشکر کیا۔نامزد حق پرست ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے نو منتخب نمایندوں کو مخاطب کرکے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم عوام کی تمام تر مشکلات اور شہر میں بنیاد ی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر قوت صرف کر دیں،انہوں نے کہاکہ کراچی ملک کا 70فیصد سے زیادہ ٹیکس دیتاہے اورملک کا سب سے بڑا شہرہے، اس شہر کے مسائل کا حل ایک روز کا کا م نہیں لیکن ہم دن رات محنت کرکے ایک ایک شہری کے شانہ بشانہ کراچی کو صاف ستھرااور پر امن شہر بنائیں گے اور یہاں سے بد انتظامی کا خاتمہ کر دیں گے۔

10/1/2024 7:22:50 PM