Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

(بدحواس وزیر داخلہ۔۔۔ انجام۔۔۔ تابناک یا تاریک؟ (تحریر: منظور احمد


بدحواس وزیر داخلہ۔۔۔ انجام۔۔۔ تابناک یا تاریک؟ : تحریر: منظور احمد
 Posted on: 12/19/2015
بدحواس وزیر داخلہ۔۔۔ انجام۔۔۔ تابناک یا تاریک؟

(تحریر: منظور احمد)

شام کے وقت عموماً میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو کہیں نہ کہیں مشغول رکھوں تاکہ گھر میں رہ کر ٹی وی کے چینلز بدل بدل کر انتہائی فضولیات اور اس میں بیان کردہ خرافات سن کر میرا پارہ مزید اوپر نہ چڑھے تو اپنے آپ کوکرب و اذیت سے بچانے کے لئے شام کو گھر سے باہر رہنے کا مقصد ٹی وی شوز سے اجتناب کرنا ہے۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے جرمنی میں بہت سے لوگوں نے دیکھا کہ شام کے بعد جب ہلکی ہلکی سیاہی آسمان اور اطراف میں پھیلنے لگی تو کچھ لوگوں نے آسمان پر مسکراتا ہوا گوئبلز کا مجسمہ دیکھا جسے دیکھتے ہی وہ ششدر رہ گئے اور مارے حیرت اور خوف کی ملی جلی کیفیت میں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے اور ہاتھوں سے اشارے کرتے رہے کہ یہ کیا ہے ؟ لیکن لوگوں کی یہ بے چینی اچانک چند لمحوں کے لئے رکی جب لوگوں نے گوئبلز کے مجسمے کو بڑبڑاتے ہوئے دیکھا اور غور لگا کر سننے لگے کہ یہ کیا بڑبڑ کررہا ہے۔ ابھی لوگ دیکھ ہی رہے تھے کہ بڑبڑاتے گوئبلز کے مجسمے سے آنسو ٹپکنے لگے اور وہ رونے لگا اور ساتھ ساتھ کہنے لگا کہ لوگ مجھے دنیا میں خوامخواہ ہی بدنام کرتے ہیں کہ میں جھوٹوں کا بادشاہ ہوں۔ دنیا والو! جاؤ پاکستان جاؤ، وہاں گوئبلز انگنت ملیں گے۔ حتیٰ کہ وہاں کا وزیر داخلہ تک پرانے گوئبلز کو سفید جھوٹ بول بول کر چاروں شانے چت کر چکا ہے۔
جب اس قصے کی تفصیلات ہم تک پہنچی تو ہم یہ سن کر ششدر رہ گئے اور سوچ بچار کے عالم میں اس طرح کھو گئے کہ یہ پتہ ہی نہ چلا کہ کون آرہا ہے کون جارہا ہے۔۔ کہ سڑک پر گاڑیوں کی آوازیں آرہی ہیں کہ نہیںیا قبرستان کے سناٹے میں تن تنہا بیٹھے ہیں۔ ۔۔ کہ گوئبلز نے ایسا کہا تو کیوں کہا؟ اور پھر ہمارے وزیر داخلہ کا نام لیا تو کیوں لیا ؟ یہ سوال جستجو میں تبدیل ہوگیا اور ہم نے اخبارات کھنگالنا شروع کئے اور لیپ ٹاپ کھول کر دو تین دن کی ساری خبریں جو وزیرداخلہ سے متعلق تھیں پڑھ ڈالیں تو ہمیں گوئبلز کی باتوں کا اندازہ ہونے لگا کہ وہ بڑھی حد تک صحیح کہہ رہا تھا کہ کیونکہ ایک خبریہ پڑھی کہ جمعتہ المبارک کو لال مسجد کے اطراف کے علاقوں میں جہاں وہ موبائل فون پر خطبہ دیتا ہے اس دورانیہ میں ان علاقوں میں موبائل سروس بند کردی جاتی ہے۔ وزیر داخلہ کی منظوری کے بغیر ایسی پابندی تو لگائی ہی نہیں جاسکتی اور اگر لگائی بھی جاسکتی ہے تو پھر وزیر داخلہ کو اپنی وزارت کے توسط سے یہ علم ہونا چاہئے کہ ان علاقوں میں اتنے بجے سے اتنے بجے تک متعلقہ اداروں کی جانب سے موبائل سروس بند کردی جاتی ہے۔
یہ جان کر کے لال مسجد کے مولانا عزیز موبائل فون پر جمعتہ المبارک کا خطبہ دے کر اس میں جہادی درس اور داعش کے اوصاف حمیدہ بیان کرتے ہیں اس لئے یہ پابندی لگائی گئی۔ پھر بھی صحافیوں کے سوال سن کر وہ غصے میں آکر جواب دیتے ہیں کہ اس نے کوئی جرم ہی نہیں کیا تو پھر ہم مولانا عزیز کو کیسے گرفتارکریں۔ سونے پر سہاگہ کہ جوش خطابت میںیہ بھی کہہ ڈالا کہ مولانا عبدالعزیز پر پورے ملک میں کوئی مقدمہ ہی نہیں تو میں انہیں کیسے گرفتار کروں۔ جبکہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ سول سوسائٹی اور مختلف این جی اوز نے اسلام آباد میں مل کرلال مسجد کے مولانا عزیز کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی اور ایک ایف آئی آر کراچی میں بھی درج کرائی گئی تھی جوہر آباد تھانے میں، جو ایم کیو ایم کے پارلیمنٹرین نے درج کرائی تھی کیونکہ مولانا عزیز نے ایک تقریر میں ایم کیو ایم کے لیڈروں اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین پر جھوٹے الزامات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں اور اس کی خبر بھی اخبارات میں آئی تھی۔
اس سفید جھوٹ پر رات کی تاریکی میں ہم نے آسمان کی طرف دیکھا تو گوئبلز نظر آئے اور ہم بھی نظر آئے کہ ہم دونوں بغل گیر ہورہے ہیں اور ہاتھ ملا ملا کرخوش ہو رہے ہیں تو سوچا کہ اس واقعہ کو رقم کر کے آپ کی خدمت میں پیش کریں تاکہ اس ٹینشن زدہ ماحول میں کچھ لمحے آپ بھی خوشگوار موڈ میں آسکیں خواہ چند لمحوں کے لئے ہی سہی ۔ پر اس خیال کو دل سے نہ نکالیں جس ملک کا وزیر داخلہ بدحواس ہو اس ملک کا انجام تابناک ہوگا یا تاریک۔

10/1/2024 7:27:55 PM