Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے صوبائی پروگرام میں 5مختلف بیماریوں سے بچوں کو بچانے والی مختلف ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہار تشویش


بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے صوبائی پروگرام میں 5مختلف بیماریوں سے بچوں کو بچانے والی مختلف ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہار تشویش
 Posted on: 12/18/2015
بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے صوبائی پروگرام میں 5مختلف بیماریوں سے بچوں کو بچانے والی مختلف ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہار تشویش 
صوبائی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے اعلیٰ حکام کی عدم دلچسپی کے سبب آئندہ نسل کا مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہے
صوبائی حکومت کی صوبے کے معصوم بچوں اور قوم کے مستقبل سے متعلق انتہائی اہم معاملے پر غیر سنجیدگی قابل افسو س ہے
وزیر اعظم پاکستا ن اوروزیر اعلیٰ سندھ معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیکر اسکے حل کیلئے فوری اقدامات کریں اور ای پی آئی کو ویکسین فراہم کروائیں ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا مطالبہ 
کراچی۔۔۔18دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ( ای پی آئی ) میں بچو ں کو 5مختلف بیماریوں سے بچانے والی پینٹا ویلنٹ ویکسین، ٹی بی سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین اور پولیو انجکشن ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں حق پرست ارکان اسمبلی نے کہا کہ صوبائی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے اعلیٰ حکام کی عدم دلچسپی کے سبب صوبے کی آئندہ نسل کا مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے اس اہم موضوع پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی انتظامیہ کی جانب سے صوبے کے معصوم بچوں اور قوم کے مستقبل سے متعلق اس انتہائی اہمیت کے حامل معاملے پر غیر سنجیدگی قابل افسو س ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستا ن میاں محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ( ای پی آئی ) میں بچو ں کو 5مختلف بیماریوں سے بچانے والی ویکسین، ٹی بی سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین اور پولیو انجکشن ویکسین کااسٹاک ختم ہونے کا سنجیدگی سے نوٹس لیکر اس معاملے کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں اور صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ( ای پی آئی ) کے محکمے کو فوری ویکسین فراہم کروائیں ۔

10/1/2024 7:25:51 PM