Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مئیر کو اختیارات نہ دئیے گئے تو سندھ حکومت نہیں چلنے دیں گے، قائم مقام کنوینر ندیم نصرت


مئیر کو اختیارات نہ دئیے گئے تو سندھ حکومت نہیں چلنے دیں گے، قائم مقام کنوینر ندیم نصرت
 Posted on: 12/15/2015
مئیر کو اختیارات نہ دئیے گئے تو سندھ حکومت نہیں چلنے دیں گے، قائم مقام کنوینر ندیم نصرت
جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کا باب ماضی میں بھی بند نہیں ہوسکا تھااو ر انشاء اللہ آئندہ بھی بند نہیں ہوگا 
آج ابتر حالات کے باوجودایم کیوا یم نے کراچی کے6میں سے 5اضلاع میں کامیابی حاصل کی ہے
منتخب بلدیاتی نمائندے خدمت خلق کیلئے اپنے ہر لمحہ دروازے کھلے رکھیں،ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہ اہم اجلاس سے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت، ڈپٹی کنوینرو اراکین رابطہ کمیٹی کا خطاب 
کراچی۔۔۔15دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ اہم اجلاس سے بذریعہ ٹیلی فون لندن سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت نے اعلا ن کیا ہے کہ وسیم اختر کراچی کے مئیر کے امیدوار جبکہ ڈاکٹر ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر کے امیدوار ہوں گے، 5دسمبر کو مئیر اور ڈپٹی مئیر کیلئے منتخب نمائندوں کی باقاعدہ تقریب حلف برداری منعقد کی جائیگی جس میں ان امیدوارا ن سے تحریک کے نظم و ضبط اور عوامی خدمت کرنے کا حلف لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مئیر کے پاس اختیارات نہیں ہیں اختیارات حاصل کرنے کیلئے سندھ اسمبلی اور عدالت کا راستہ اختیار کریں گے اگر ملک کے سب سے بڑے شہر کے مئیر کو اختیارات نہ دئیے گئے تو ہم سندھ حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کو بے پناہ سازشوں کے باوجود ہمیں اللہ تعالیٰ نے محنت کا صلہ عطا کیا اور ایم کیوایم نے تاریخی کامیابی حاصل کی،ہماری کامیابی کے حوالے سے مختلف شکوک و شبہات عوام کے درمیان پیدا کئے گئے کہ شاید ایم کیوا یم 5دسمبر کو کامیاب نہیں ہوسکے گی یا کچھ جماعتوں نے کہاکہ دسمبر میں کراچی انکے حوالے کر دیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم ان بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم واحد جماعت تھی جس کے ہزاروں کارکنان ، جیلوں میں ، بے گھر یا لاپتہ تھے لیکن عوام کی حمایت سے ایم کیوا یم نے کامیابی حاصل کی اور یہ کامیابی اس لئے اہم تھی کیوں کہ حالات کے سبب ہمارے سیکٹر یونٹ آفس بند پڑے تھے ، ہمارامیڈیاٹرائل کیا جارہا تھا عوام کو یہ تاثر دیا گیا جیسے جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کا باب بند ہوگیا لیکن جناب الطاف حسین کا باب ماضی میں بھی بند نہیں ہوسکا تھااو ر انشاء اللہ آئندہ بھی بند نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین سے محبت کا یہ حال ہے کہ جب تحریک پر کوئی برا وقت آتا ہے تو تما م ساتھی ذاتی مشکلات، پریشانیوں اور آپسی اختلافات کو بالا طاق رکھ کر ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 1987ء میں بھی ایم کیو ایم نے فقید المثال کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس وقت حالا ت بہتر تھے آج حالات ابتر ہونے کے باوجود کراچی کے6ڈسٹرکٹ میں سے 5ڈسٹرکٹ میں ایم کیو ایم کامیاب ہوئی ہے جس کی وجہ جناب الطاف حسین کی اور انکے کارکنان کی محنت ہے آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم جناب الطاف حسین کے کارکنان ہیں اور انکی سربراہی میں انشاء اللہ منزل تک پہنچیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی جسے ایک فرد سے منسوب کیاجاتاہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ اس وقت بھی جناب الطاف حسین کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے پوری تحریک نے اس وقت بھی عوام کی خدمت کی اور شہر کا نقشہ بدل دیا جس کے سبب جنا ب الطاف حسین کے مئیرکی تعریف کی گئی ۔۔انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم کیوا یم کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستار ،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کے ہمراہ، رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر کی حیثیت سے ذمہ داری سر انجام دیں گے۔انہوں نے مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب ہونے پر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشدوہرہ او رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی اور کارکنان کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا نے کہاکہ ایم کیو ایم نے عوامی محبت اور خلوص کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی او ر آئندہ بھی انشاء اللہ کامیاب ہوں گے،کامیابی کے بعد عوام کی جانب ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے ہمارا فرض ہے کہ رات دن عوام کی خدمت کیلئے اپنے گھروں اور دلوں کے دروازے کھلے رکھیں،جناب الطاف حسین نے دن رات مختلف علاقوں میں عوام سے خطاب کرکے انہیں ایم کیوا یم کی جانب راغب کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف ریاستی آپریشن کیا گیا ہماری ماؤں ، بہنوں نے آہ و بکا کی فریادیں کیں لیکن ہمارے مخالفین ایم کیوایم کے خلاف آپریشن پر شادیانے بجا رہے تھے اور آج جب انکی کرپشن پر ہاتھ ڈالا گیا تو آپریشن پر سوالیہ نشانات اُٹھانے کیلئے شور مچایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم گزشتہ 30سالوں سے آپریشنز اور مظالم کا سامنا کرتی آرہی ہے لیکن قوم آج بھی جناب الطاف حسین کی محبت میں متحد ہیں ،ایم کیو ایم سے دور رہ کر ہمارے خلاف منفی پروپگنڈہ کیا جاتاہے لیکن جس نے بھی ہمیں قریب سے دیکھا ہے اس نے ہماری تعریف کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بلدیاتی انتخابات ہمیشہ آمریت کے دورمیں ہوئے ہیں لیکن اب مقامی حکومتوں کے قیام سے آئین کاآرٹیکل 1پوراہوگیا ہے ۔رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل نے کہا کہ1978ء میں اے پی ایم ایس او کے نا م سے جدوجہد کے آغاز کا مقصد ملک بھر کے مظلوموں اور محروموں کو انکے غصب شدہ حقوق دلانا تھا ،جناب الطاف حسین نے جب اس جدوجہد کا آغاز کیا تو انہیں بے پناہ مصیبتوں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری ۔انہوں نے کہاکہ کراچی ،میر پور خاص اور حیدرآباد میں ایم کیوا یم کے بلدیاتی امیدوارا ن کو فقید المثال کامیابی سے ہمکنا ر کرنے پر قوم کو سلام پیش کرنا چاہئے کیو نکہ جب بھی جناب الطاف حسین نے اس قو م کے سامنے اپنے نمائندے بھیجے لوگوں نے ان پر اندھا اعتماد کیا اورریاستی مظالم اور منفی پروپگنڈوں کے باوجود جناب الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑا،غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں لیکن اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ہی ترقی کے راستے پر چلا جاسکتاہے لہٰذا ہمیں یہ خیال رکھنا ہے کہ ہمارے کردار یا عمل سے کسی فرد کو نقصان نہ پہنچے اور ہم کسی کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی کے مرتکب نہ ٹھہریں ۔رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسن نے کہاکہ 5دسمبر کی فقید المثال کامیابی ہمیں سبق دیتی ہے کہ ہم عوام اور اپنے درمیان کی خلیجوں کو پاٹیں اور اپنے رؤیوں کو عوا م سے بہتر کریں تاکہ عوام ہم پر آئندہ بھی اسی طرح اعتماد کریں ۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ ہمیں جناب الطاف حسین کے نظریہ محبت و اخوت پر عمل کرتے ہوئے آپس میں ایک دوسرے کا احترام اور محبت کرنی ہے کیونکہ جناب الطاف حسین کا وفادار کارکن ہر فورم پر انکے نظریے کا پاس رکھے گا جو ایم کیوا یم کے تنظیمی ڈھانچے کی منفرد پہچان ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ تحریک کے دئیے ہوئے ہر کام کو سچائی ، ایمانداری اور حق پرستی کے ساتھ پورا کرنا ہے کیونکہ ہم نے بے انتہاء مصائب کے باوجود عوام کی دعاؤں سے حیدرآباد، میر پور خاص اور کراچی میں کامیابی حاصل کی ہے۔رکن رابطہ کمیٹی رضوان بابر نے کہاکہ منتخب ہونیوالے بلدیاتی میدوارا ن در اصل ایم کیوا یم کی تصویر ہیں جس کو دیکھ کر عوام ایم کیوا یم کے متعلق اپنی رائے قائم کریں گے لہٰذا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں کہ جناب الطاف حسین کی تعلیما ت پر عمل کرتے ہوئے اپنی ذمہ دارایوں کو ایمانداری سے پورا کریں تاکہ ہم ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کر سکیں اور عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا سکیں۔




تصاویر

10/1/2024 7:23:54 PM