Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ قصبہ علی گڑھ 1986ء کراچی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ باب ہے۔الطاف حسین


سانحہ قصبہ علی گڑھ 1986ء کراچی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ باب ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 12/13/2015
سانحہ قصبہ علی گڑھ 1986ء کراچی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ باب ہے۔الطاف حسین
14دسمبر1986ء وہ سیاہ ترین دن ہے جب مسلح دہشت گردوں نے علی گڑھ کالونی اور قصبہ کالونی پر حملہ کرکےدوسوسے زائدمعصوم وبے گناہ مہاجروں کاوحشیانہ قتل عام کیا
علی گڑھ کالونی اور قصبہ کالونی میں قتل وغارتگری چھ گھنٹوں تک جاری رہی لیکن مظلوم عوا م کوبچانے کیلئے حکومت یا اس کاکوئی بھی ادارہ نہیں آیا
اس قتل عام میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کوآج تک گرفتارنہیں کیاگیااسلئے کہ جن کاقتل عام کیاگیاوہ مہاجر تھے
سانحہ علی گڑھ کے شہداء نے اپنالہو دے کرپوری قوم کواپنی نسلوں کی بقاء کیلئے متحد ہونے ،سوچ وبچاراورعملی جدوجہدکرنے کادرس دیا
سانحہ علی گڑھ کے شہداکی قربا نیوں کی بدولت قوم اپنی بقاء کیلئے متحد ہے اورہرطرح کی قربانیاں دے رہی ہے
سانحہ علی گڑھ کے شہداء کی 29ویں برسی کے موقع پرقائدتحریک الطاف حسین کابیان، شہداء کوخراج عقیدت
لندن ۔۔۔ 12 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ قصبہ علی گڑھ 1986ء کراچی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ باب ہے۔ سانحہ علی گڑھ کے شہداء کی 29ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 14دسمبر1986ء پاکستان کی تاریخ کاوہ سیاہ ترین دن ہے جب درجنوں مسلح دہشت گردوں نے کراچی کے علاقوں علی گڑھ کالونی اور قصبہ کالونی پر حملہ کرکے دوسوسے زائدمعصوم وبے گناہ مہاجروں کاوحشیانہ قتل عام کیا، گھروں کولوٹ کرآگ لگائی گئی ، ماؤں بہنوں کی بیحرمتی کی گئی ، یہ قتل وغارتگری چھ گھنٹوں تک جاری رہی لیکن علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی کے نہتے اور مظلوم عوا م کوبچانے کے لئے حکومت یا اس کاکوئی بھی ادارہ نہیں آیا۔ 29برس گزرجانے کے باوجود اس قتل عام میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کوآج تک گرفتارنہیں کیاگیااسلئے کہ جن کاقتل عام کیاگیاوہ مہاجر تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس قتل عام اورظلم وبربریت کے اس واقعہ کوکبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے سانحہ علی گڑھ کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سانحہ علی گڑھ وقصبہ کے شہداء نے اپنالہو دے کرپوری قوم کواپنی نسلوں کی بقاء کے لئے متحد ہونے ،سوچ وبچاراورعملی جدوجہدکرنے کادرس دیا اوریہ انہی شہداکی قربانیاں ہیں کہ آج بھی قوم اپنی بقاء کے لئے متحد ہے اوراپنی نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے ہرطرح کی قربانیاں دے رہی ہے ۔جناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ کے شہداکے تمام لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کواپنی جواررحمت میں جگہ دے ۔انہوں نے تمام کارکنان اورتحریک کے ایک فردسے کہاکہ وہ اپنے شہداء کی قربانیوں کوفراموش نہ کریں ۔

10/1/2024 7:26:41 PM