Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جاگیردار، وڈیرے سندھی عوام میں ایم کیو ایم کے خلاف نفرتیں پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں ، سید شاہد پاشا


 جاگیردار، وڈیرے سندھی عوام میں ایم کیو ایم کے خلاف نفرتیں پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں ، سید شاہد پاشا
 Posted on: 12/13/2015
 جاگیردار، وڈیرے سندھی عوام میں ایم کیو ایم کے خلاف نفرتیں پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں کسان ، ہاری، مزدور ایم کیو ایم کے ساتھ ہوگئے تو انگریزوں کی دی ہوئی ان کی جاگیریں خطرے میں پڑ جائینگی، سید شاہد پاشا 
قائد تحریک نے ایم کیو ایم کی شکل میں پاکستان کے تمام غریب و مظلوم عوام کو ایک ایسی تنظیم کا تحفہ دیا جو ان کی واحد آواز بنی، زرین مجید
ایم کیو ایم کے تحت جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر سندھی ثقافتی دن پرجوش انداز میں منایا گیا
رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، تنظیمی شعبۂ جات کے ذمہ داراننامور فنکاروں سمیت سندھی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔ 13، دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر سندھی ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پر پررونق تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں سندھی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر سید شاہد پاشا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ بلاتفریق رنگ و نسل، مذاہب و مسلک اور قوم و زبان تمام پاکستانیوں کی خدمت کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایم کیو ایم پر سندھ دشمنی کا الزام لگاتے ہیں میں ان سے صرف اتنا کہوں گاکہ وہ سندھی ثقافتی دن پر ایم کیو ایم کے تحت ہونے والے اس پروگرام دیکھ لیں جو ایم کیوایم گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل مناتی آرہی ہے اور آگے بھی مناتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاگیردار اور وڈیرے کی عوام میں ایم کیو ایم کیلئے نفرتیں پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر سندھ کا غریب کسان ، ہاری، مزدور ایم کیو ایم کے ساتھ ہوگیا تو انگریزوں کی دی ہوئی ان کی جاگیریں خطرے میں پڑ جائینگی اور یہی وجہ ہے کہ وہ سندھی عوام میں ایم کیو ایم کے خلاف بھرپور منفی پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں لیکن ہم ان تمام سازشی ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکن زرین مجید نے کہا کہ قائد تحریک نے متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں پاکستان کے تمام غریب و مظلوم عوام کو ایک ایسی تنظیم کا تحفہ دیا ہے جو بلاتفریق رنگ و نسل اور زبان ان کی واحد آواز بنی۔ اس موقع پر ریحانہ نسرین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے پورے پاکستان میں ہونے والے ہر ظلم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی چاہے کاروکاری کامعاملہ ہو یا جبری مزدوری کا معاملہ ہو ایم کیو ایم نے ہمیشہ ان غریب ہاری، مزارع اور مزدوروں کے لئے آواز بلند کی ہے جن کا ووٹ ہمیشہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے لوٹا ہے۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولہ، انور اقبال بلوچ، ارشد محمود و دیگر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ پروگرام میں اراکین اسمبلی، شعبہ جات کے ذمہ داران، نامور فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں سندھی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سلیم آفریدی و دیگر نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی اور بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی پر جناب الطاف حسین اور تمام حق پرست عوام کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی سندھ میں جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی نغمے اور شاعری پیش کی اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر شرکاء نے جناب الطاف حسین، ایم کیو ایم اور سندھ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ 
*****
 


10/1/2024 7:27:29 PM