Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی کے چند بیوروکریٹس پکڑے گئے ہیں تو وہ اس پر کیوں احتجاج کررہی ہے؟ الطاف حسین


پیپلزپارٹی کے چند بیوروکریٹس پکڑے گئے ہیں تو وہ اس پر کیوں احتجاج کررہی ہے؟ الطاف حسین
 Posted on: 12/12/2015
پیپلزپارٹی کے چند بیوروکریٹس پکڑے گئے ہیں تو وہ اس پر کیوں احتجاج کررہی ہے؟ الطاف حسین 
ایم کیوایم کے خلاف آپریشن پر قائم علی شاہ،پیپلزپارٹی کے وزراء اور دیگر رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ پر ہیں کہ رینجرزکی کارروائیاں بالکل درست ہیں 
آج پیپلزپارٹی کو تو رینجرز کو شاباش دینا چاہیے، وہ اس پر اعتراض کیوں کررہی ہے؟ الطاف حسین 
ہم پر ناقابل برداشت ظلم کیا گیا تو اس کا نوٹس نہ تو قومی سلامتی کے بڑے بڑے اداروں نے لیا اور نہ ہی سپریم کورٹ نے 
جب انسان زمین پر اقتدارحاصل کرنے کے بعد خود کو خدا سمجھنے لگتا ہے تو پھر قانون قدرت حرکت میں آتا ہے۔ الطاف حسین 
بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی میں لانڈھی کے کارکنان وعوام ماؤں، بہنوں بزرگوں کابڑاحصہ ہے ۔ الطاف حسین 
لانڈھی کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیاکہ وہ الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں 
ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر گڈ گورننس کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں 20صوبے بنائے جائیں۔ الطاف حسین 
لانڈھی کے کارکنان وعوام کو اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء اور بہتر مستقبل کی خاطراپنے صوبے کیلئے جدوجد اورقربانیوں کیلئے تیار رہنا چاہیے
بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں لانڈھی میں منعقد کئے گئے جشن فتح کے اجتماع سے خطاب
جشن فتح میں میوزیکل پروگرام بھی منعقد کیا گیا، اسٹیج کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے عوام کو محظوظ کیا
لندن ۔۔۔ 12 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں اب تک تورینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف کئے گئے آپریشن ، نائن زیروپر چھاپوں اوراس کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کی بھرپوراندازمیں حمایت کرتی آئی ہے اوران اقدامات پر رینجرزکی تعریفیں کرتی آئی ہے لیکن آج جب اس کے لگائے ہوئے چندبیوروکریٹس پکڑے گئے ہیں توآج پیپلزپارٹی اس پر کیوں احتجاج کررہی ہے اوراس پر کیوں اعتراض کررہی ہے؟ انہوں نے یہ بات حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے زیراہتمام ہفتہ کی شب لانڈھی 4نمبر کے عمران خان شہیدپارک میں منعقد کئے گئے جشن فتح کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کے دیگرعلاقوں کی طرح لانڈھی میں بھی ریاستی اداروں کی سرپرستی میں حقیقی دہشت گردوں کے ذریعے علاقے کے نوجوانوں، بزرگو ں ماؤں بہنوں کواذیتیں دی گئیں، ماؤں بہنوں کی بیحرمتی کی گئی،بے گناہ نوجوانوں کوگرفتارکرایاگیاعوام پر ناقابل برداشت ظلم کیاگیا لیکن اس ظلم وبربریت ، بدمعاشی اورغنڈہ گردی کانوٹس نہ توقومی سلامتی کے بڑے بڑے اداروں نے لیااورنہ ہی سپریم کورٹ نے ۔ لیکن جب انسان ظالموں سے حساب کرنے کے قابل نہ رہے اور حکمراں نظریں چرانے لگیں تو پھر اللہ تبارک وتعالیٰ کاقانون حرکت میں آتاہے اوروہ مظلوموں کے دلوں میں بھی ایسی جرات وہمت اور برداشت پیداکردیتاہے کہ دنیاکے تمام ترمظالم اورطعنوں اورزیادتیوں کے باوجود مظلوم ثابت قدم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن والے دن بھی لانڈھی میں حقیقی دہشت گرد غنڈہ گردیاں کرتے رہے، رینجرزکی موجودگی میں ہمارے ساتھیوں کولہولہان کرتے رہے،ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کرتے رہے لیکن خداکافضل وکرم ہے کہ لانڈھی کے کارکنوں،ماؤں بہنوں نے علاقہ نہیں چھوڑا ، وہ ڈٹے رہے اورجرات وہمت کے ساتھ تمام غنڈہ گردیوں کاسامنے کرتے رہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب انسان زمین پر اقتدارحاصل کرنے کے بعد خود کو خدا سمجھنے لگتاہے ،خدائی کے دعوے کرنے لگتاہے اوراپنے ہرعمل کوجائز اوردوسروں پرہونے والے مظالم کوبھی جائز سمجھنے لگتا ہے اورمظلوموں کی سننے والاکوئی نہیں ہوتا تو پھرقانون قدرت حرکت میں آتاہے اورپھربڑے بڑے فرعونوں اورنمرودوں کے بت راکھ کاڈھیربن جاتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کہا گیا تھا کہ مسلح افواج کے مراکز، مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اورپبلک مقامات پر حملہ کرنے والے طالبان اورکالعدم تنظیموں کے ’’ جیٹ بلیک ‘‘ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوگالیکن عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ 2013ء سے کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے اوراس کے رہنماؤں ، کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، ایم کیوایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا، انہیں لاپتہ کیاگیا۔ ان واقعات پر سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ،پیپلزپارٹی کے وزراء اور دیگر رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ پر موجودہیں کہ رینجرزکی کارروائیاں بالکل درست ہیں،آپریشن توکرمنلزکے خلاف ہورہا ہے ، ایم کیوایم کااحتجاج غلط ہے ۔ جب نائن زیروپرچھاپے مارے گئے اوروہاں سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں توحکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اس کودرست اورجائز قرار دیا لیکن آج جب پیپلزپارٹی کے لگائے ہوئے چند بیوروکریٹس پکڑے گئے ہیں تو پیپلزپارٹی اس پر احتجاج کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کوتواس پر رینجرز کوشاباش دیناچاہیے ،وہ اس پر اعتراض کیوں کررہی ہے؟ جناب الطاف حسین نے بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر لانڈھی کے کارکنان وعوا م کوزبردست مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ اس کامیابی میں لانڈھی کے کارکنان وعوام ماؤں،بہنوں بزرگوں کابڑاحصہ ہے جس پرمیں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ لانڈھی کے عوام نے ایک بارپھرثابت کردیاکہ وہ الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ایک بارپھراس بات کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرگڈگورنرننس کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں 20صوبے بنائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ لانڈھی کے کارکنان وعوام کوبھی اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء اوربہترمستقبل کی خاطراپنے صوبے کے قیام کے لئے جدوجد اور قربانیوں کے لئے تیاررہناچاہیے۔۔ اس موقع پر ایک میوزیکل پروگرام بھی منعقد کیاگیااوراسٹیج کے فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کرکے عوام کو محظوظ کیا۔




تصاویر

10/1/2024 7:24:16 PM