Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج پیپلز پارٹی حکومت کی نا اہلی کے سبب 100MGD پانی کراچی کی سڑکوں پر بہہ گیا ہے، خواجہ اظہار الحسن


آج پیپلز پارٹی حکومت کی نا اہلی کے سبب  پانی کراچی کی سڑکوں پر بہہ گیا ہے، خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 12/12/2015
آج پیپلز پارٹی حکومت کی نا اہلی کے سبب 100MGD پانی کراچی کی سڑکوں پر بہہ گیا ہے، خواجہ اظہار الحسن
سڑکوں، گھروں، دکانوں میں پانی بھرنے کے سبب عوام کو پیش آنیوالی شدید ذہنی اذیت کی ذمہ دار پیپلز پارٹی حکومت ہے
پیپلز پارٹی حکومت نے صوبے کوا پنی اوطاق سمجھ کر یہاں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے
ایم کیوایم کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا گلشن اقبال بلاک 10 میں پانی 84 انچ کی قطر پائپ لائن پھٹنے کے سبب عوام کو پیش آنیوالی مشکلات پر اظہار تشویش
کراچی ۔۔۔12دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے گلشن اقبال بلاک 10میں کراچی کو فراہمی آب کی 84انچ کی قطر پائپ لائن پھٹنے کے سبب سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ، گھروں ، دکانوں ، فلیٹوں اور اطراف کے علاقوں میں پانی بھرنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کو اپنی اوطاق بنا لیا ہے جہا ں وہ اپنی مرضی سے حکومت چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن اور نااہلی کے سبب 84انچ کی پائپ لائن گزشتہ کئی برسوں سے بوسیدہ حالت میں تھی اور حکومت سندھ کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث جسے واٹر بورڈ عملے کی جانب سے مرمت کرکے کام چلایا جارہا ہے لیکن آج یہ پائپ لائن پھٹ گئی جس سے عوام کو جس شدید اذیت اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ویسے ہی پانی کی شدید قلت ہے اورآج پیپلز پارٹی حکومت کی نا اہلی کے سبب مزید100MGDپانی کراچی کی سڑکوں پر بہہ گیا ہے ۔خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ عوام کو پیش آنیوالی شدید دشواری ، پریشانی اور ذہنی اذیت سمیت اس 100MGDپانی کے ضیائع کی ذمہ دار پیپلز پارٹی حکومت ہے جس نے صوبے میں کرپشن کا بازار گر م کر رکھاہے۔

10/1/2024 7:26:25 PM