Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیہ کی کراچی میں زیر زمین کمرشل واٹر ہائیڈرنٹس کھولے جانے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کی سخت الفاظ میں مذمت


سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیہ کی کراچی میں زیر زمین کمرشل واٹر ہائیڈرنٹس کھولے جانے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 12/11/2015
سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیہ کی کراچی میں زیر زمین کمرشل واٹر ہائیڈرنٹس کھولے جانے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کی سخت الفاظ میں مذمت 
سندھ ہائی کورٹ نے 2010ء اور2013ء میں علیحدہ علیحدہ آرڈرز کے ذریعے زیر زمین پانی یا کھارے پانی کو کمرشل بنیادوں پر فروخت کرنے سے منع کیاتھا، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
واٹر بورڈاور ٹینکر مافیہ کی جانب سے کورٹ احکامات کی خلاف ورزریوں کا سختی سے نوٹس لیں
شہر میں دوبارہ کھولے گئے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کو فی الفو ر بند کروایاجائے ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ
کراچی۔۔۔11دسمبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیہ کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں زیر زمین غیر قانونی کمرشل واٹر ہائیڈرنٹس کھولے جانے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے توہین عدالت قرار دیا ہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے 10اگست2010ء اور4فروری2013ء کو دو علیحدہ علیحدہ آرڈر جاری کئے تھے جس میں سندھ ہائی کورٹ نے متعلقین کو زیر زمین پانی یا کھارے پانی کو کمرشل بنیادوں پر فروخت کرنے سے منع کیاتھا لیکن واٹر مافیا نے اس سلسلے میں لاکھوں روپے کے عیوض این او سیز جاری کرکے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس دوبارہ کھلوادئیے ہیں ۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ اس قسم کے اقدامات کا مقصد شہر میں پانی کی مزید قلت پیدا کرکے شہر میں پانی پر فسادات کروانے کی سازش کا حصہ ہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں واٹر بورڈاور ٹینکر مافیہ کی جانب سے کورٹ احکامات کی خلاف ورزریوں کا سختی سے نوٹس لیکر شہر میں دوبارہ کھولے گئے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کو فی الفو ر بند کروائیں اور اس غیر قانونی اقدام میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

10/1/2024 7:23:54 PM