Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات2015ء میں کامیابی پر جناح گراؤنڈ میں الطاف حسین کے چاہنے والے لاکھوں افراد کا سمندر اُمڈ آیا


بلدیاتی انتخابات2015ء میں کامیابی پر جناح گراؤنڈ میں الطاف حسین کے چاہنے والے لاکھوں افراد کا سمندر اُمڈ آیا
 Posted on: 12/5/2015
بلدیاتی انتخابات2015ء میں کامیابی پر جناح گراؤنڈ میں الطاف حسین کے چاہنے والے لاکھوں افراد کا سمندر اُمڈ آیا
نوجوانوں ، لڑکے ، بزرگوں ، خواتین ، بچے ، بچیوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے آنیوالے قافلوں کا جوش و خروش
ایم کیوا یم کی جانب سے جناح گراؤنڈ آنیوالو ں کے استقبال میں پھول کی پتیاں نچھاور
کراچی۔۔۔5دسمبر2015ء
بلدیاتی انتخابات 2015میں ایم کیوا یم کے نامزد کردہ امیدواران کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جناح گراؤنڈ میں عوام و کارکنا ن کا سمندراُمڈ آیا۔جشن فتح میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بچے ، بزرگ ، نوجوان ،لڑکے ، لڑکیوں سمیت کارکنا ن ، ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں جمع ہوکر بھر پور انداز میں حق پرستی کی فتح کا جشن منایا۔اس موقع پر جناح گراؤنڈ تا عائشہ منزل ، ضیاء کالونی ، حسین آباد اور اطراف کی سڑکو ں پر عوام کا اژدہام تھا ، جس میں شریک بچے ، بچیاں اور نوجوان حق پرست امیدواران کی فتح کے جشن میں بھنگڑے ، ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے رہے اور ایم کیوا یم کے پرچم لیکر مختلف علاقوں کا گشت کرتے رہے ، خواتین نے ایم کیو ایم کے پرچم کے رنگ کے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ ہاتھوں میں پرچم کے رنگ سے مشابہت رکھنے والی چوڑیاں اور کانوں میں بالیاں پہنی ہوئی تھیں ۔ جناح گراؤنڈ کے اطراف میں عائشہ منزل تک جشن میں شریک ہونیوالے عوام کی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور دیگر ذرائع آمد ور فت کی پارنگ تھی جبکہ گراؤنڈ میں عوام کے رش کے سبب تل دھرنے ک جگہ نہیں تھی۔اس موقع پر ایم کیوا یم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں آنیوالے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ شرکاء کی دلچسپی کیلئے بڑے میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے معروف فنکاروں ، گلوکاروں اور اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے عوام سے خوب داد وصول کی۔پروگرا م کی لمحہ بہ لمحہ کوریج ایم کیوا یم ویب ٹی وی کے ذریعے پوری دنیا میں براہ راست نشر ہوتی رہی۔

10/1/2024 5:23:08 PM