Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اہل سنت پاکستان، پی پی آئی (شیرازی) اور آل پاکستان سنی تحریک کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کی حمایت پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر


جماعت اہل سنت پاکستان، پی پی آئی (شیرازی) اور آل پاکستان سنی تحریک کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کی حمایت پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر
 Posted on: 12/3/2015
جماعت اہل سنت پاکستان، پی پی آئی (شیرازی) اور آل پاکستان سنی تحریک کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کی حمایت پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشکر
عوام آج ہونے والے انتخابات میں حق پرست امیدواران کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔ علامہ شاہ تراب الحق
ایم کیوایم ملک بھر کے مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور 05 دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید دیگا
کراچی ۔۔۔۔04دسمبر 2015
جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شا ہ تراب الحق اورممتازعالم دین حاجی حنیف طیّب نے 05دسمبر کوہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواران کے حق میں جماعت اہلسنت پاکستان کے امیدواران کو دستبردار کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا، شاہ تراب الحق نے جماعت اہلسنت پاکستان سے تعلق رکھنے والے تمام ذمہ داران و کارکنان سمیت آہلیان کراچی سے اپیل کی کہ آج ہونے والے انتخابات میں جناب الطاف حسین کے حمایت یافتہ حق پرست امیدواران کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک بھر کے مظلوم عوام عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور 05دسمبر کا سورج حق پرستوں کی فتح کی نوید دیگا۔ دریں اثناء ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی نے آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان اورپی پی آئی شیرازی گروپ کی جانب سے بھی حق پرست امیدواران کی حمایت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

12/21/2024 7:41:50 PM