Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی والے بلٹ کا جواب 5 دسمبر کو بیلٹ سے دے دیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


کراچی والے بلٹ کا جواب 5 دسمبر کو بیلٹ سے دے دیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/2/2015
کراچی والے بلٹ کا جواب 5 دسمبر کو بیلٹ سے دے دیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد ایم کیوایم صوبے کی تشکیل کیلئے سڑکوں پر نکلے گی
5دسمبر کو عوام ثابت کر دیں گے کراچی تحریک پاکستان سے تعمیر پاکستان تک قائد کا شہر ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم کو شکست دینے کیلئے ان جماعتوں نے اتحاد کیا ہے جو ایک دوسرے کو برداشت بھی نہیں کرسکتیں، حیدر عباس رضوی
ایم کیوایم 2013ء کے بلدیاتی آرڈیننس کو مسترد کرچکی ہے جس میں مئیر کو اختیارات نہیں دئیے گئے، حیدر عباس رضوی
ایم کیوایم کے زیر اہتمام ناظم آباد نمبر 1 میں منعقدہ بڑی کارنر میٹنگ سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔2دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ناظم آباد نمبر 1میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ5سمبر کا دن صرف بلدیاتی انتخابات کا دن نہیں بلکہ ثابت کرنے کا دن ہے کہ یہ شہر غیروں کا ہے یا مہاجروں کااور کراچی کے عوام 5دسمبر کو ثابت کر دیں گے کہ یہ شہر تحریک پاکستان سے تعبیر پاکستان اور تعبیر پاکستان سے تعمیر پاکستان تک قائد کا شہر ہے ،کراچی پاکستان کی ریونیو کا 75فیصد اور صوبے کو 95فیصد ٹیکس دیتا ہے اگر کراچی کے کردار کو منحرف کردیا جائے تو پاکستان کو کاروبا ر زندگی مفلوج ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا پہیہ پاکستان کو چلا رہا ہے،آج مختلف منافق نعرو، جھنڈوں کے ساتھ لوگ کراچی میں ووٹ مانگنے آئے ہیں لیکن وہ عوام کو بتائیں کہ کراچی کے عوام ان کو ووٹ کیوں دیں؟۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد ایم کیوا یم اختیارات کیلئے عدلیہ سے رجوع کر یگے ، سندھ کے شہروں علاقو ں پر مشتمل صوبے کی تشکیل کیلئے سڑکوں پر نکلے گی، ایم کیوا یم ملک میں مزید صوبے کے قیام کی حامی ہے لیکن جو نا انصافی سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ کی جارہی ہے اسکے بعد یہ لازم ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کو انکا صوبہ دے دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے نوجوانوں کو کراچی کا مئیر منتخب کیا تھا جنہوں نے اپنے قائد کی رہنمائی میں کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں کھڑا کردیاتھاآج کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتیاں کی جارہی ہیں غیر قانونی چھاپے گرفتاریوں کے ذریعے ترقی کا راستہ روکا جارہاہے لیکن عوام بلٹ کا جواب بیلٹ سے دیں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابا ت میں صرف ایم کیوا یم کو شکست دینے اور ایم کیوا یم دشمنی میں ایسی جماعتوں نے اتحاد کیاہے جو ایک دوسرے کو برداشت کرنا بھی گوارانہیں کرتے ،حیدرآباد میں بھی 8جماعتی اتحاد بنایا گیا تھا لیکن عوام نے اس نام نہاد اتحاد کو صفحہ ہستی سے مٹا دیااورکراچی میں بھی نام نہادسیاسی اتحاد کا یہی حال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم 2013ء کے بلدیاتی انتخابات کو پہلی ہی مسترد کر چکی ہے اور آج پھر مسترد کرتی ہے کیوں کہ اس نظام میں مئیر کو کوئی اختیارات نہیں دئیے گئے ہیں ، کچرا اُٹھانے ، پانی ، سیوریج ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی ماسٹر پلان سمیت تمام اہم اختیارا ت وزیر اعلیٰ کو دے دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل کراچی کا مئیر اتنا بے اختیار نہیں تھا لیکن کراچی کے مئیر کو بے اختیار کرنے کے پیچھے کون لوگ تھے اور اس کے پیچھے کیا سازش ہے یہ کراچی والوں کیلئے قابل غور بات ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر عوام نے اختیارات ایم کیوا یم کو دئیے تو ہم ایک نیا مسودہ اسمبلی میں پیش کریں گے تاکہ کراچی کے عوام کی فلاح کیلئے کام کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیاسی اتحاد کرنے والے کراچی کو دہشت گردی کا گڑھ بنانا چاہتے ہیں طالبان ، القاعدہ سمیت دیگر انتہاء پسندوں کو کراچی میں قابض کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں 5دسمبر کا سورج ایم کیوا یم کی جیت کا پیغام لائے گا ،کراچی میں امن و امان کی فکر کرنے والے عوام کو بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں 23افراد کو قتل کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کراچی کو اسکا حق دوبارہ واپس دلوائے گی ۔ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے روایت شکنی کرتے ہوئے آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی تھی جو آج متحدہ قومی موومنٹ کے نام سے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے اور انکی تعلیمات پر چلتے ہوئے ایم کیوا یم نے ہمیشہ فرسودہ نظام کی روایت شکنی کی ہے ،انہوں نے ایم کیوایم کا مشہور ترانہ بھی گنگنایا۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے پولیس سمیت تمام سرکاری مشینری کا استعمال کیاجارہاہے، ملک کے ہر حصے میں حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات لڑے ہیں لیکن کراچی میں ایم کیوا یم واحد سیاسی جماعت ہے جو بغیر ریاستی طاقت کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے کسی رہنما کے بھائی، بھانجے ، بھتیجے یا رشتہ دارکو ٹکٹ نہیں دیا ہے بلکہ میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ اور باکردار لوگوں کو بلدیاتی امیدوا ر نامزد کیا ہے،ایم کیو ایم کے ناظمین نے اپنے سابقہ بلدیاتی دور میں کراچی کی ایک ایک گلی کوچے کی تعمیر و ترقی پر توجہ دی تھی ۔انہوں نے کہاکہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں ایم کیوا یم کو شکست دینے کیلئے ریاستی طاقت کا بھر پور استعمال کیا گیا تھا لیکن عوام نے ثابت کردیا کہ عوامی طاقت سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارشد وہرہ نے کہاکہ ایم کیوا یم نے ہمیشہ عوام کے درمیان سے لوگوں کو منتخب کرکے ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ،حق پرست نمائندوں نے جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کے حق کیلئے جدوجہد کی اور تمام تر قوتوں سے تنہا مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ صوبوں کو ملنے والے فنڈزوزیروں مشیرون کی جیبوں میں جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے خلاف منافقین نے اتحاد تشکیل دیا ہے لیکن کراچی کے عوام کیلئے انکا کوئی منشور نہیں ہے اور نہ ہی انکے کسی نمائندے کے کراچی کے ساتھ زیادتیوں پر بحث کی ہے، کراچی کے عوام نے اپنے ساتھ زیادتیاں کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے کہاکہ موجودہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوا یم کے خلاف 10مختلف جماعتوں نے اتحاد تشکیل دیاہے لیکن کراچی کے عوام 5دسمبر کو اس اتحاد کو شکست فاش دے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی ترقی کیلئے ہمیشہ ایم کیوایم نے جدوجہد کی ہے اور اس مرتبہ بھی جناب الطاف حسین کا نامزد مئیر کراچی کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دے گا،انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے خلاف ماضی کی طرح سازشیں کی جارہی ہیں لیکن دنیا جانتی ہے کہ جناب الطاف حسین مظلوموں کے دلوں کی دھڑکن ہیں او ر انہیں عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ریحان ظفر نے کہاکہ ہمار ے آباء اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر پاکستان بنایا ہے آج ہمیں محب وطنی کیلئے سرٹیفکیٹس دیے جارہے ہیں لیکن ہمیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹس لینے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی ترقی کو تعصب کی نظر کر دیا گیا ہے لیکن 5دسمبر کو عوام حق پرستوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے فتح سے ہمکنا ر کریں گے تو ہم کراچی کو ایک مرتبہ پھر دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم موجود ہ بلدیاتی نظام کی مخالفت کرتی ہے جس میں اختیارا ت وزیر اعلیٰ کی مٹھی میں بند ہیں ، ہم بلدیاتی انتخابات کے بعد ا س نظام کو تبدیل کرکے نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی یقینی بنائے گی۔

10/1/2024 5:23:46 PM