Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم مخالف جماعتوں کوکراچی پرمسلط کرنے کی سازش کے تحت ایم کیوایم کوانتخابات سے دوررکھنے کی کوشش کی جارہی ہے


ایم کیوایم مخالف جماعتوں کوکراچی پرمسلط کرنے کی سازش کے تحت ایم کیوایم کوانتخابات سے دوررکھنے کی کوشش کی جارہی ہے
 Posted on: 12/2/2015
ایم کیوایم مخالف جماعتوں کوکراچی پرمسلط کرنے کی سازش کے تحت ایم کیوایم کوانتخابات سے دوررکھنے کی کوشش کی جارہی ہے
اب وقت آگیاہے کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کیاجائے ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کوبلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے دیاجائے اوردیوارسے لگانے کاسلسلہ بندکیاجائے، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم 
کراچی:۔۔۔2؍دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کوبلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے دیاجائے اوردیوارسے لگانے کاسلسلہ بندکروایاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کیاجائے اورایم کیوایم پرمظالم بندکیے جائیں۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ جمہوریت کاتقاضہ ہے کہ تمام جماعتوں کوبرابرکی بنیادپرانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے تاہم جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے ویسے ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کاسلسلہ زور پکڑتا جارہاہے اورتسلسل کے ساتھ کارکنان کی گرفتاریوں میں مزیدتیزی آتی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ایم کیوایم کاشہرہے ،یہ حقیقت اپنی جگہ سالم ہے کہ کراچی کے عوام نے کڑے سے کڑے وقت میں بھی ہمیشہ ایم کیوایم کاساتھ دیاہے اورقائدتحریک الطاف حسین کوقوم کانجات دہندہ تسلیم کیاہے تاہم ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرکے ایم کیوایم کی قیادت اورکارکنان پرجھوٹے اوربے بنیادالزامات لگائے گئے جس کا سلسلہ آج بھی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم مخالف جماعتوں کوکراچی پرمسلط کرنے کے لئے سوچھی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کوانتخابات سے دوررکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ایم کیوایم کی الیکشن کمپئن میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اوروزیراعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اورچیف الیکشن کمیشن آف پاکستان ،صوبائی الیکشن کمشنر ،وفاقی وزیرداخلہ اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کے سربراہان کومسلسل اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک جانب ایم کیوایم کوبلدیاتی انتخابات سے دوررکھاجارہاہے اورذمہ داران وکارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اورگھروں پرچھاپے مارکرانہیں گرفتارکیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم مخالف جماعتوں کوفری ہینڈدیکرکراچی دشمنی کاثبوت دیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے،ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کرتے ہوئے اس کوہرگزدیوارسے نہ لگایاجائے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے دیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف الیکشن کمیشن سمیت تمام متقدرحلقوں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم پر مظالم بندکروائیں اورکارکنان کی گرفتاریاں روکنے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔

10/1/2024 5:24:19 PM