Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

3دسمبر کو معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت پروگرام کا انعقاد


3دسمبر کو معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت پروگرام کا انعقاد
 Posted on: 12/1/2015
3دسمبر کو معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت پروگرام کا انعقاد
پروگرام میں شعبہ PWD کے ذمہ دار وکارکنان کے علاوہ مختلف قسم کی جسمانی کمی کے شکار افراد کی بڑی تعداد میں شرکت 
ایم کیو ایم جب اقتدار میں آئے گی تو معذور افراد کا کوٹہ 2فیصد سے بڑھاکر 5فیصد کردیگی،حیدرعباس رضوی 
قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ معذورافرادکی حوصلہ افزائی کی اورانہیں تحریک میں وہ مقام دیاجوان کاحق تھا
محترمہ کشورزہرا،قاسم اولیااورجاویدرئیس سمیت دیگرمقررین کاPWDکے تحت پروگرام میں خطاب
کراچی:۔۔۔یکم دسمبر2015ء
3دسمبرکومعذور افراد کے عالمی دن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ شعبہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شعبہ PWDکے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ مختلف قسم کی جسمانی کمی کے شکار افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ، اس موقع پر ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم حکومت میں آنے کے بعد معذور افراد کا مخصوص 2فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کوٹہ کردیگی اور انہیں نارمل انسان کے صف میں لاکھڑا کریگی ۔انہوں نے کہا کہ جنہیں ہم معذور سمجھتے زیں اللہ تعالیٰ نے انہیں وہ طاقت عطا کی ہے جس کا مظاہرہ مکمل انسان نہیں کرتا ۔۔انہوں نے کہاکہ انسان تمام تر جسمانی نعمتیں حاصل ہونے کے باوجودبھی ناشکرا ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کر تا کہ اللہ تعالی نے اس کو صحت کی تمام ترنعمتوں سے نوازا ہے ، آ ج کا یہ پروگرام دراصل ان ہی بے حس افراد کو بیدار کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد قطعاََ یہ نہیں ہے کہ ہم ان افرادکی کمی یا معذوری کے متعلق بات کریں بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم ان افراد کو اس بات کا احساس دلائیں کہ وہ اللہ کا شکر اداکریں اوراس بات پر غور کریں کہ جو لوگ اس سے محروم ہیں ان کی بہتری کے لئے کس طرح کام کیا جاسکتا ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین ان ہی افراد کا احساس کر تے ہوئے جو کسی بھی قسم کی معذوری کا شکار ہیں انکے لئے ایک نہایت اہم اور فعال شعبہ بنایااور ان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا تاکہ وہ اپنے حقوق کی آواز اٹھاسکیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ آج کے دن کے منانسبت سے معذورافرادکے لئے 2فیصدکوٹہ بڑھاکر کم ازکم 5فیصدکریں ۔پروگرام سے محترمہ کشور زہرا، قاسم اولیا اور جاوید رئیس سمیت دیگرنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ معذورافرادکی حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیںیہ سوچ دی کہ ہمیں ہمدردی نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہدکرنی چاہئے اوراس کے لئے ہمیںPWDکی شکل میں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ۔انہوں نے کہاکہ اتنی مصروفیات کے ماحول میں جب الیکشن کی گہماگہمی ہے قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے اس دن کویادرکھاان کے ممنون ومشکورہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم امتیازی سلوک نہیں چاہتے ہمیں انسان سمجھا جائے۔معذوربنانے والایہ معاشرہ ہے جوہم سے امتیازی سلوک کرتاہے لیکن متحدہ اوراس کے قائدجناب الطاف حسین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈس ایبل وہ لوگ ہیں جوحکومت میں ہیں،اختیارات بھی حاصل ہیں لیکن ان کونہ نظرآتاہے نہ وہ سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں پہلے انسان ہونے کادرجہ دیناچاہئے تاکہ پھرہماری معذوری کی جانب توجہ دی جاسکے۔


10/1/2024 5:21:56 PM