ڈاکٹر محمد فاروق ستارکا وفد کے ہمراہ مریم مختارکے گھر کا دورہ،شہید فلائنگ آفیسر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
وفد میں سینیٹر نسرین جلیل، حق پرست رکن قومی اسمبلی ثمن جعفری و دیگر شامل ، اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیتی پیغام پہنچایا
کراچی۔۔۔29نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے وفد کے ہمراہ خاتون پائلٹ و فلائنگ آفیسر شہیدمریم مختار کے گھر کا دورہ کیا۔ وفد میں سینیٹر نسرین جلیل، حق پرست رکن قومی اسمبلی ثمن جعفری و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر فاروق ستارنے شہید کی والدہ اور والد کو جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا ، وفد کے اراکین نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم مختار نے نا صرف اپنے والدین بلکہ ایک ایک پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیاہے اور قوم کی خواتین کو ہمت و حوصلہ کا ایک نیا راستہ فراہم کیا ہے جس پر ایم کیو ایم انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ شہید مریم مختار کے اہل خانہ نے وفد کی آمد پر جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکیا ۔
%20(Copy).JPG)