Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات2015ء ،ایم کیو ایم کا کورنگی ساڑھے تین میں بھر پو ر عوامی طاقت کا مظاہرہ کورنگی ساڑھے تین اور اطراف کی سڑکوں پر جشن کا سماں ، برقی قمقموں ، پرچموں اور پتنگوں کی بہار


بلدیاتی انتخابات2015ء ،ایم کیو ایم کا کورنگی ساڑھے تین میں بھر پو ر عوامی طاقت کا مظاہرہ کورنگی ساڑھے تین اور اطراف کی سڑکوں پر جشن کا سماں ، برقی قمقموں ، پرچموں اور پتنگوں کی بہار
 Posted on: 11/28/2015
بلدیاتی انتخابات2015ء ،ایم کیو ایم کا کورنگی ساڑھے تین میں بھر پو ر عوامی طاقت کا مظاہرہ کورنگی ساڑھے تین اور اطراف کی سڑکوں پر جشن کا سماں ، برقی قمقموں ، پرچموں اور پتنگوں کی بہار
رابطہ کمیٹی سمیت ،نوجوانوں ، خواتین ، بچوں ،بزرگوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت ، ایم کیو ایم کی حمایت کا اظہار
کراچی ۔۔۔28نومبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات 2015 ء کے سلسلے میں کورنگی ساڑھے تین نمبر گراؤنڈ میں کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ،عبد الحسیب، اقبال مقدم ، محترمہ زریں مجید،سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ،ایم کیوا یم لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی ،اراکین ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ،حق پرست اراکین اسمبلی ، سمیت کورنگی اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، طالب علموں ، بچے ، بچیوں ، خواتین ، بزرگوں سمیت ہزارو ں افرادنے شرکت کرکے ایم کیوا یم سے اپنی بھر پور حمایت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو برقی قمقموں کی جھالروں ، ایم کیوا یم کے پرچموں ، پتنگکے نشان والے پینا فلیکس اور بینرز سے سجایا گیا جو خوش نماں منظر پیش کر رہا تھا، اجتماع میں شریک نواجوانوں اور خواتین نے اپنے چہروں پر ایم کیو ایم کے پرچم کے رنگوں سے مزین پتنگیں پینٹ کر وائی تھیں۔ گراؤنڈ کے اندر عظیم الشان پنڈال ترتیب دیا گیا تھا جس کو لال رنگ کے کارپیٹ اور مختلف اقسام کے پھولوں سے سجایا گیا تھا ،پنڈال کے اندر اور باہر چاروں اطراف ایم کیو ایم کے پرچموں اور پتنگوں والے بینرزاور جناب الطاف حسین کی دیو قامت تصاویر آویزاں کی گئیں تھیں ۔اسٹیج کو شاندار انداز میں تیار کیا گیا تھا جس کے درمیاں میں نصب مین اسکرین پر جناب الطا ف حسین کی یادگار تصویر اور پتنگ کے علامتی نشان لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا تھا، پنڈال کے ایک جانب میڈیا نمائندگان کے بیٹھنے کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا ، جبکہ دوسری جانب ایم کیوا یم سوشل میڈیا کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا کیمپ بھی لگایا گیا تھا،اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے فکر انگیز خطاب کیا جس کے بعد عوام کیلئے بہترین ورائٹی پروگرا م کا اہتمام کیا گیاجو رات دیر تک جاری رہا ۔پروگرام کی کوریج کیلئے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ایم کیوا یم ویب ٹی وی کے ذریعے پروگرام کی براہ راست کوریج ہوتی رہی۔

مزید تصاویر کورنگی






4/19/2024 5:11:04 PM