Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کے ایم کیوایم کے سیکٹر آفسوں ، انتخابی دفاتر پر چھاپے اور انتخابی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ؍ریلی کی جھلکیاں


رینجرز کے ایم کیوایم کے سیکٹر آفسوں ، انتخابی دفاتر پر چھاپے اور انتخابی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ؍ریلی کی جھلکیاں
 Posted on: 11/26/2015
رینجرز کے ایم کیوایم کے سیکٹر آفسوں ، انتخابی دفاتر پر چھاپے اور انتخابی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ؍ریلی کی جھلکیاں 
ایم کیوایم کے زیراہتمام رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے سیکٹر آفسوں ، انتخابی دفاتر پر چھاپے اور انتخابی سرگرمیوں میں مصروف عمل ذمہ داران و کارکنان اور ایم کیو ایم کے نامزد امیدواران کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابی مہم روکنے کے خلاف مؤرخہ 26، نومبر 2015ء بروز جمعرات کے روز دوپہر 2 بجے لیاقت آباد نمبر 10 تا رینجرز ہیڈ کوارٹر تک عظیم الشان احتجاجی ریلی شروع ہوئی۔
احتجاجی ریلی کے شرکاء لیاقت آباد نمبر 10پر دوپہر 2بجے سے جمع ہونا شروع ہوگئے اور اس دوران ریلی کے شرکاء پرجوش انداز میں ’’بند کرو بند کرو ۔۔۔ دہشت گردی بند کرو‘‘ ، ’’لاٹھی گولی کی سرکار ۔۔ نہیں چلے گی نہیں چلے گی ‘‘ ، ’’پی ٹی آئی کو مسلط کرنے کی سازش بند کرو ‘‘ ، ’’ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرو‘‘ ، ’’ہمارے بھائیوں کو رہا کرو ‘‘ ، ’’ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنے دو ‘‘ ، ’’کراچی پر قبضہ ۔۔۔ نامنظور، نامنظور‘‘ اور الطاف حسین و ایم کیو ایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ 
احتجاجی ریلی میں متحدہ قومی موومنٹ اور اے پی ایم ایس او کے مختلف یونٹس و سیکٹرز ، مختلف شعبۂ جات کے ذمہ داران و کارکنان اور فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں کراچی کی عوام اور طلبہ و طالبات موجود تھیں۔
احتجاجی ریلی کے شرکاء نے لیاقت آباد نمبر 10 سے رینجرز ہیڈ کوارٹر تک کا سفر کا آغاز دوپہر 3 بجکر 15 منٹ پر کیا۔
03 بجکر 17 منٹ پر ریلی کا اگلا سرا انجمن اسلامیہ گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول لیاقت آباد کے سامنا تھا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق، زرین مجید اور سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج وسیم اختر و اراکین اور حق پرست ارکان اسمبلی ریلی کے شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے سب سے آگے تھے۔ 
مظاہرے میں معذور افراد بھی وہیل چیئر ز پر شریک ہوئے اور انہوں نے بھی دیگر شرکاء کی طرح اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اورایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ 
ریلی لیاقت آباد سے گزرتے وقت لیاقت آباد کی عوام اپنے گھروں کے چھتوں اور فلیٹس کی بالکنیوں میں موجود بزرگوں اور خواتین ریلی کے شرکاء کے لئے ہاتھ اٹھا کر دعائیں کررہے تھے اور ان کی آنکھوں میں ہمدردی کے جذبات واضح طور پر دیکھے جاسکتے تھے۔
مظاہرے کے شرکاء لیاقت آباد نمبر 10کے پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے ٹھیک 3بجکر 50منٹ پر لیاقت آباد فردوس سینما پہنچے ۔ 
04 بجکر 04 منٹ پر احتجاجی ریلی لیاقت آباد ڈاکخانے پہنچی، جہاں ریلی کے شرکاء نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ 
04 بجکر 11منٹ پر مظاہرے کے شرکاء لیاقت آباد ڈاکخانے کے پل پر سے گزرے ، اس موقع پر لیاقت آباد ڈاکخانے سے لیاقت آباد پل تک تا حد نگاہ عوام کا ہجوم تھا۔
ریلی کے شرکاء نے ڈاکخانے کے پل کا سفر28 منٹ میں طے کیا اور 04 بجکر 39 منٹ پر شرکاء پل سے اترے اور تین ہٹی کے جانب رواں دواں ہوگئی۔
04 بجکر 51 منٹ پر ریلی تین ہٹی کے پل پر پہنچی۔ تین ہٹی کے پل سے لیاقت آباد ڈاکخانے کے پل کے اوپر تک کا منظر ایم کیوایم کے پرچم سے بھرا پڑا تھا۔
ریلی کے شرکاء ٹرکوں، بسوں، منی بسوں ، سوزوکیوں، رکشوں ، موٹر سائیکلوں پر بھی سوار تھے ۔
احتجاجی ریلی میں حق پرست اراکین اسمبلی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
05 بجکر 02 منٹ پر ریلی ’’نوری شاہ بابا کے مزار‘‘ المعروف تین ہٹی مزار پر پہنچے اس موقع پر سڑکوں، پلوں اور گردونواح کی گلیوں میں بڑی تعداد میں موجود اہل محلہ نے ریلی کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا۔ 
ریلی کی گزرگاہوں سے عوام ریلی میں شریک ہوتی گئیں۔
جہانگیر روڈ بلوچ پاڑے سے احتجاجی ریلی کے شرکاء 05 بجکر 19 منٹ پر گزرے۔اس موقع پر بلوچ بزرک، خواتین اور بچوں نے گلیوں سے نکل کر ریلی کے شرکاء کا استقبال کیااور Victory کے نشان بنا کر ریلی کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔ جبکہ اس موقع پر ریلی کے شرکاء کی تعداد تقریباً لاکھوں میں پہنچ چکی تھی۔
احتجاجی ریلی 05 بجکر 30 منٹ پر گرومندر پہنچی۔ اس موقع پر گرومندر کے گرد نواح کے فلیٹس پر موجود خواتین، بزرگوں اور بچوں نے ایم کیو ایم کی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا استقبال کیا۔
05 بجکر 44 منٹ پر مزار قائد پر پولیس نے ٹینکرز لگا کر کر ریلی کے شرکاء کا راستہ روکا۔ جس پر ایم کیو ایم کی قیادت نے ریلی کے شرکاء کو پرامن رہنے کا حکم دیا۔ 
پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کی پرامن احتجاجی ریلی کا راستہ روکنے پر ایم کیو ایم کی قیادت نے ریلی کے شرکاء کو مزار قائد سے آگے بڑھنے سے منع کردیا اور اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ریلی کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کیاجس کے بعد ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے

10/1/2024 5:24:21 PM