Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کی کورنگی سیکٹرآفس میں میڈیا کے نمائندے گان سے گفتگو


ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کی کورنگی سیکٹرآفس میں میڈیا کے نمائندے گان سے گفتگو
 Posted on: 11/25/2015
ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
جب سے الیکشن مہم کا سلسلہ شروع ہوا ہے پولیس اور خصوصاً رینجرز شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کررہی ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم کے سیکٹر آفسز پر چھاپے اور کارکنان کو گرفتار کرکے ہمارے ووٹرز میں خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ہمارے ساتھ ایسا کرکے نام نہاد مذہبی جماعت کو جگہ (Space) دیا جارہا ہے جن اس شہر میں کوئی مینڈیٹ نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
شہر میں ایم کیو ایم کی سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ اور غیر قانونی پابندی عائد کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
بدھ کی رات رینجرز کی جانب سے گورنگی سیکٹرآفس پرچھاپے اور کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاع ملنے کے بعد کورنگی سیکٹرآفس میں میڈیا کے نمائندے گان سے گفتگو 
کراچی۔۔۔25نومبر2015ء
ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے ،پولیس اور خصوصاً رینجر ز شہر میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کررہی ہیں، گزشتہ 10روز سے جب سے الیکشن مہم کا سلسلہ شروع ہوا ہے چھاپے اور گرفتاریاں روز بروز بڑھتی جارہی ہے جبکہ پورے پاکستان میں جہاں بھی بلدیاتی انتخاب ہوئیں وہاں کسی سیاسی پارٹی کو سیاسی کام کرنے سے نہیں روکا گیا اور جب کراچی کی باری آئی تو ایم کیوا یم کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے سیکٹر آفسز پر چھاپے اور کارکنان کو گرفتار کرکے ہمارے ووٹرز میں خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے جس سے ہمارا حق سلب ہورہا ہے،ہمارے ساتھ ایسا کرکے دوسروں کو جگہ (Space)دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخاب سے قبل ہمیں وزیراعظم پاکستان نے یقین دلایا تھا کہ آپ اپنے دفاتر کھولیں اور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اس کے باوجود شہر میں ایم کیو ایم کی سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی جارہی ہے اورایم کیو ایم کی صبر کی پالیسی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے ، متعلقہ حکام کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔یہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کی رات رینجرز کی جانب سے گورنگی سیکٹرآفس پرچھاپے اور کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاع ملنے کے بعد کورنگی سیکٹرآفس میں میڈیا کے نمائندے گان سے گفتگو کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ کراچی میں انتخاب ملتوی کردیا جائے جن کا اس شہر میں کوئی مینڈٹ نہیں ہے ، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پرامن رہیں ۔انہوں نے کہاکہ5دسمبر 2015ء کو ہر حال میں بلدیاتی انتخابات ہونی چاہئے ، ہمارا بس یہی مطالبہ ہے ، گزشتہ 2سال سے شہر میں آپریشن جاری ہے ، اب حالات کا بہانہ بنا کر انتخابات ملتوی ہونا نہیں چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، دہشت گرد ملک کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ، ایم کیو ایم کے 4000ہزار کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے ، 3000 کو رہا کردیا گیا ، ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا ۔۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پرامن طریقے سے بلدیاتی کمپین شروع کیا تھا، ہم قانون پسند جماعت ہیں،ہم عوام کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں اور یہی ہمارا جرم بن گیا ہے اس کے برعکس شہر سے صرف ہمارے جھنڈے اور پوسٹر اتارے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اتخابات 2015کے سلسلے میں کراچی میں عوامی رابطے کی سرگرمیاں عروج پر ہیں لوگوں کو ایم کیو ایم سے امیدیں وابسطہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی مسائل بڑھتے جارہے ہیں اس شہر میں عوام کا منتخب کردہ میئر ہونا چاہئے اورشہر قائد کے عوام کو امید ہوئی تھی کہ اب بلدیاتی انتخابات کے بعد شہر میں تبدیلیاں آئینگی ۔انہوں کہاکہ ہم وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ سندھ اسے اپیل کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے جمہوری عمل کو جاری رکھنے دیا جائے
تصاویر





10/1/2024 5:22:27 PM