Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی سیلاب نئے صوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیگا اور اس میں حائل سازشوں کو بہالے جائے گا، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار


5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی سیلاب نئے صوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیگا اور اس میں حائل سازشوں کو بہالے جائے گا، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 11/25/2015
5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی سیلاب نئے صوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیگا اور اس میں حائل سازشوں کو بہالے جائے گا، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار 
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کو عصبیت اور لسانیت کی نذر کرنے والے سازشی عناصر ہی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے، ڈاکٹر فاورق ستار 
بلدیاتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں کلفٹن ڈیفنس اور نچھوڑ لائن کی مختلف یوسیز او وارڈ میں منعقدہ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
ڈاکٹر فاروق ستار نے کلفٹن وارڈ 4میں انتخابی ہینڈ بل تقسیم کئے ، نانک واڑہ یوسی 23اور رنچھوڑ لائن میں ابو الحق چوک پر الیکشن دفاتر کے افتتاح بھی کئے 
کراچی ۔۔۔ 25 نومبر 2015ء
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کا قیام ملک بھر کے حقوق سے محروم عوام کی آواز ہے اور نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کو عصبیت کی بھینٹ چڑھا کر عوام کے احساس محرومی کی شدت میں اضافہ نہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی سیلاب نئے صوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیگا اور اس میں حائل سازشی عناصر کی سازشوں کو بہا لے جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں کلفٹن ڈیفنس کی یوسی 29میں سول لائینز ، وارڈ 4فرنٹیئر ٹاؤن ، وارڈ2کلفٹن بلاک 5، وارڈ4چاندنی چوک ، وارڈ 3مچھلی بازار جبکہ رنچھور لائن سیکٹر میں یوسی 23نانک واڑہ ، یوسی 24چھیپاگلی میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کلفٹن وارڈ 4میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں انتخابی ہینڈبل تقسیم کئے ، نانک وارڈہ یوسی 23اور رنچھوڑ لائن میں ابوالحق چوک پر الیکشن دفاترکا افتتاح کیا جبکہ کھارادر میں گھر گھر جاکر عوام سے رابطے بھی کئے ۔قبل ازیں کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ملک بھر کے عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدا ر ہورہا ہے اور عوام کو یہ شعور دینے والے واحد لیڈر قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں جس کی پاداش میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو جدوجہد کے شروع دن سے ہی ظلم و ستم ، غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈوں اور منفی پروپیگنڈا کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو عناصر ملک میں نئے صوبے کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں وہ دراصل صوبہ سندھ ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں اور وسائل اور اختیارات پر اپنا قبضہ برقرار رکھ کر عوام کا استحصال در ااستحصال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کو عصبیت اور لسانیت کی نذر کرنے والے سازشی عناصر ہی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے لیکن ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے عدالتی راستہ اختیار کیا اور سپریم کورٹ کے احکامات پر ملک بھر میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے اور لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کیلئے مقامی قیادت میسر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں نئے صوبوں کا قیام اور صاف شفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقاداوراختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی مظلوم و محروم عوام کی جیت اور جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے حامی اور سوچ رکھنے والوں کی شکست ہے جو انہیں برداشت نہیں ہورہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایم کیوایم کو بلدیاتی الیکشن میں شکست دینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور نام نہاد اتحاد بنا کر عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے نکل پڑے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے بھر پور اعتماد کااظہار حق پرست قیادت پر کریں اور ثابت کردیں کہ کراچی اور اس کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہیں ۔ 
تصاویر

12/21/2024 7:44:31 PM