Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کابرنس روڈ کی یوسی 26پاکستان چوک اور یوسی 28سٹی ریلوے کالونی میں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کے انتخابی کیمپوں کا دورہ


قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کابرنس روڈ کی یوسی 26پاکستان چوک اور یوسی 28سٹی ریلوے کالونی میں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کے انتخابی کیمپوں کا دورہ
 Posted on: 11/24/2015
قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کابرنس روڈ کی یوسی 26پاکستان چوک اور یوسی 28سٹی ریلوے کالونی میں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کے انتخابی کیمپوں کا دورہ 
دورے کے موقع پربرنس روڈ کی بوہری ، کچھی میمن اور قریشی برادریوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگوں سے خطاب 
بوہری ، کچھی میمن اور قریشی برادریوں نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی 
کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں عوام ایم کیوایم کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار 
کراچی ۔۔۔ 24، نومبر 2015ء
قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ روز برنس روڈ کی یوسی 26پاکستان چوک اور یوسی 28سٹی ریلوے کالونی میں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کے انتخابی کیمپوں کا دورہ کیا اور بوہری ، کچھی میمن اور قریشی برادریوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کچھی میمن اور قریشی محلہ میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب بھی کیا ۔ برنس روڈ کی بوہری ، کچھی میمن اور قریشی برادریوں کے رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدواران کی کامیابی کیلئے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا ۔ بعدازاں ڈاکٹر فاروق ستار نے کچھی میمن اور قریشی محلہ میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پڑھے لکھے اور غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بلاصلاحیت افراد کی نمائندگی کرتی ہے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں اور قابلیت سے ملک و قوم کو مستفید کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے نعرے تو تمام ہی سیاسی اور مذہبی جماعتیں لگاتی ہیں لیکن الیکشن کے موقع پر ان کے یہ نعرے اور دعوے تبدیل ہوجاتے ہیں اور ان کی ترجیحات میں الیکشن میں نامزدگیوں کیلئے اپنے رشتہ داروں کے علاوہ کوئی امیدوارشامل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت نے جس نے غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کو اپنے نعرے اور وعدے کے مطابق ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجا لیکن یہ عجیب طرفہ تماشہ ہے کہ ایم کیوایم جس کام کو برسوں پہلے انجام دے چکی ہے آج اسی کام کا بیڑا اٹھانے کیلئے نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں اور ایک مرتبہ پھر جھوٹے دعوؤں سے عوام کو بھلا پھسلا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں عوام ایم کیوایم کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں اور 5دسمبر کے دن ہر پولنگ اسٹیشنوں پر پتنگ کے انتخابی نشان پر ووٹ ثبت کرنے والوں کی قطاریں ثابت کردیں گی کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہی شہر کراچی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے علمبردار ہیں ۔ 


12/21/2024 8:11:57 PM