Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں میر پور خاص سے شکست کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے، زونل انچارج ایم کیوا یم مجیب الحق


پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں میر پور خاص سے شکست کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے، زونل انچارج ایم کیوا یم مجیب الحق
 Posted on: 11/22/2015
پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں میر پور خاص سے شکست کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے، زونل انچارج ایم کیوا یم مجیب الحق 
وارڈ 18 میں غیر آئینی و غیر قانونی طریقے سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروا کر حق پرست امیدوار کو ناکام قراردیا جارہا ہے
میرپور خاص پریس کلب میں زونل انچارج مجیب الحق و دیگر کی پریس کانفرنس
میرپور خاص ۔۔۔۔22نومبر2015ء
ایم کیو ایم کی میر پور خاص کے بلدیاتی الیکشن میں تاریخی کامیابی PPPحکومت کو ہضم نہیں ہوئی ہے ،وارڈ نمبر 18کے کامیاب حق پرست امیدوار طلعت عارف کی نشست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی شروع کروائی گئی اورکامیاب حق پرست امیدوار کے بیگ سے 04ووٹ (تیر ) کے نشان کے نکالے گئے اور 30سے 35ووٹ ایسے نکلے جن پر نہ تو پولنگ اسٹاف کے دستخط ہیں اور نہ ہی پریزائیڈنگ افسر کی مہر لگی ہوئی ہے، وارڈ نمبر 18میں 19نومبر کو پولنگ ختم ہونے کے بعد پولنگ عملے، پریزائنڈنگ افسر اور تمام پولنگ ایجنٹوں کے سامنے 03مرتبہ ووتوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد حق پرست امیدوار طلعت عارف کو کامیاب قرار دیا گیا تھا اور اب PPPکے امیدوار کو 23ووٹوں سے کامیاب قرار دیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر متحد ہ قومی موومنٹ میر پور خاص کے زونل انچارج مجیب الحق نے اتوا ر کی شام میر پور خاص پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حق پرست رکن اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی اور جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان انکے ہمراہ تھے۔مجیب الحق نے کہا کہ 19نومبرکو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر میر پور خاص کی عوام نے بھاری اکثریت سے حق پرست امیدواروں کو کامیاب کروایا اور میونسپل کمیٹی میر پور خاص کی 47نشستوں میں سے 33نشستیں حق پرست امیدواروں نے حاصل کیں، ووٹوں کی گنتی میں یہ جانب داری دیکھ کر وارڈ نمبر 02کے حق پرست امیدوار سید شرف الدین نے عدلیہ کے سامنے ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا تو ریٹرننگ افسر ارشد قیوم برکی اور ڈی آر او سعید گل نے حق پرست امیدوار سید شرف الدین کو دھکے دیکر آفس سے باہر نکال دیاحق پرست امید وار کے وکیل تحسین قریشی ایڈووکیٹ کو حبس بیجا میں لے کر زبردستی ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کروایا جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی عمل اور ضلع انتظامیہ کی کھلی جانب داری کی مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وارڈ نمبر 17کے امید وار منظر شیخ کے سگے بھائی اور بہن اس پولنگ اسٹیشن پر اسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر تعینات تھے RO اور DRO کو حق پرست امید وار کی طرف سے شکایتی درخواست جمع کرائی گئی اور فون پر بھی حق پرست MPAڈاکٹر ظفر کمالی نے شکایت کی لیکن اس پر بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی ،پولنگ والے دن مختلف شکایات کیلئے RO اور DRO کو ان کے سرکاری اور موبائل فون نمبرز پر کال کرتے رہے لیکن انہوں نے فون اٹھانا بھی گوارا نہ کیا، پیپلزپارٹی سیاسی طور پر سندھ ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں کمزور ہورہی ہے،پیپلزپارٹی کی جانب سے میر پور خاص میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی فتح کو جس طرح سے شکست میں تبدیل کرنے کیلئے ریاستی مشینری اور اوچھے ہتھکنڈوں کا ستعمال کیاجارہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم میر پور خاص شہر کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے اورمیر پورخاص کے عوام نے حق پرست امیدواروں کو کامیاب کراکر پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ، وزیراعظم پاکستان ، صدر پاکستان ، الیکشن کمیشن آف پاکستان ، صوبائی الیکشن کمیشن سمیت انتخابات کی مانیٹرنگ کرنے والی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی حکومت کو میر پور خاص میں حق پرستوں کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے سے باز رکھیں ۔

10/1/2024 5:21:35 PM