Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج حیدرآباد سے بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کی کامیابی کا جشن بھر پور طریقے سے منایاجائے گا ، ارکان رابطہ کمیٹی


آج حیدرآباد سے بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کی کامیابی کا جشن بھر پور طریقے سے منایاجائے گا ، ارکان رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/19/2015
آج حیدرآباد سے بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کی کامیابی کا جشن بھر پور طریقے سے منایاجائے گا ، ارکان رابطہ کمیٹی 
کراچی اور نوابشاہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ارکان 
رابطہ کمیٹی ارکان کا حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا
حیدرآباد۔۔۔19، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کاجائزہ لیا۔ اس موقع پرسندھ تنظیمی کمیٹی اور حیدرآباد زونل کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حیدرآباد اور لطیف آباد میں پولنگ اسٹیشنوں کے کیمپوں پر موجود لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور پولنگ کیلئے کئے گئے انتظامات کی تفصیلات معلوم کیں ۔ دورے کے موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدآباد قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور ماضی کی طرح یہاں کے عوام نے بلدیاتی الیکشن کے دن بڑی تعدا دمیں نکل حق پرست امیدواروں کی جیت پر اپنی مہر ثبت کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزید کہاکہ حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے معرکہ کے بعد کراچی اور نوابشاہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ آج حیدرآباد سے نامزد حق پرست امیدواران کی کامیابی کا جشن بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

12/21/2024 8:01:05 PM