Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے بلدیاتی الیکشن مہم کے حوالے حیدرآباد کے تاجربراری اور معززین شہر سے ساری بینکیوٹ لطیف آباد میں ہونے والے خطاب کی جھلکیاں


قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے بلدیاتی الیکشن مہم کے حوالے حیدرآباد کے تاجربراری اور معززین شہر سے ساری بینکیوٹ لطیف آباد میں ہونے والے خطاب کی جھلکیاں
 Posted on: 11/14/2015
قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے بلدیاتی الیکشن مہم کے حوالے حیدرآباد کے تاجربراری اور معززین شہر سے ساری بینکیوٹ لطیف آباد میں ہونے والے خطاب کی جھلکیاں
حید رآباد۔۔۔14 ، نومبر،2015ء
 بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں حیدرآباد کے تاجربرادری اور معززین شہر کے اعزاز میں ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زیر اہتمام ساری بینکیوٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجسمیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اورمختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران سمیت حیدرآباد کی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے انجینئر ز ،ڈاکٹر ز ،وکلاء اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
تقریب میں اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی، ریحانہ نسرین، سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج سید خورشید علی و اراکین قطب الدین، ظفر راجپوت ، رعنا انصار ، ڈاکٹر فوزیہ ، حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی وا رکین زونل کمیٹی اور حق پر ست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، سید وسیم حسین ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ، دلاور قریشی ، راشد خلجی ، زبیر احمد خان ،عائشہ آفتاب بھی موجود تھے ۔
 اسٹیج پرلگائی جانے والی اسکرین پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی پورٹریٹ اور ایم کیو ایم کے انتخابی نشان پتنگ بنائی گئی تھی جبکہ اسکرین پر ووٹ فور ایم کیو ایم تحریر تھا۔
 تقریب میں متحدہ سوشل میڈیا کا بھی کیمپ لگایا گیا تھا اور ایم کیو ایم شعبہ نشرواشاعت کی زیرنگرانی ویب ٹی وی کے ذریعے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب کو دنیا بھر میں نشر بھی کیا گیا۔ 
 قائدتحریک جناب الطاف حسین کا خطاب جیسے ہی شروع ہوا ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے کھڑے ہوکر انتہائی پرجوش انداز میں فلک شگاف 
نعرے لگا کر قائد تحریک کا بھر پور استقبال کیا۔
 تقریب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب تقریبادو گھنٹے جاری رہااور معززین شہر اور تاجربرادری نے قائد تحریک کے خطاب کو سراہا ۔
تقریب میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر معززین شہر اور تاجربرادری نے ایم کیوایم کی بلدیاتی انتخابی مہم کیلئے دل کھول کر عطیات بھی جمع کرائے ۔
۔
تقریب میں قائد تحریک الطاف حسین نے حیدرآبادچیمبر آف کامرس ،تاجر برادریوں اور معززین شہر کی جانب سے بڑی تعداد میں عطیات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

12/21/2024 8:05:35 PM