Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیرس میں دہشت گردی کے ہولناک واقعات قابل مذمت ہیں، الطاف حسین


پیرس میں دہشت گردی کے ہولناک واقعات قابل مذمت ہیں،پیرس میں دہشت گردی کے المناک واقعات دردمند دل رکھنے والے ہرانسان کیلئے گہرے صدمے کا باعث ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/14/2015
پیرس میں دہشت گردی کے ہولناک واقعات قابل مذمت ہیں، الطاف حسین
پیرس میں دہشت گردی کے المناک واقعات دردمند دل رکھنے والے ہرانسان کیلئے گہرے صدمے کا باعث ہیں
انسانیت پر یقین رکھنے والا کوئی بھی فرد پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کیے بنا نہیں رہ سکتا 
پیرس میں دہشت گردی کے واقعا ت پرفرانس کے صدر، حکومت ،فرانسیسی عوام بالخصوص ہلاک شدگان کے
سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہیں ۔الطاف حسین

لندن۔۔۔14، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے فرانس کے دارالحکومت پیر س میں دہشت گردی کے ہولناک واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان واقعات میں سوسے زائد بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں اورمتعددافرادکے زخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ چارلی ہیبڈو کے دفترپردہشت گردوں کے مسلح حملے اور متعدد افراد کے سفاکانہ قتل کے بعد پیرس میں گزشتہ روزہونے والے خودکش دھماکوں اوروحشیانہ فائرنگ کے ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ یہ المناک واقعات دردمند دل رکھنے والے ہرانسان کیلئے گہرے صدمے کا باعث ہیں اور انسانیت پر یقین رکھنے والا کوئی بھی فرد ان واقعات کی مذمت کیے بنا نہیں رہ سکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت میری جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان اور پاکستانی عوام فرانس کے صدر، حکومت اورفرانسیسی عوام بالخصوص جاں بحق افراد کے سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہیں ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہلاک شدگان کے سوگوار لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے۔

10/1/2024 3:27:31 PM