Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں اپنی خاندان کی حکمرانی کے تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے گھناؤنی سازشوں کے جال بنے جا رہے ہیں،شبیر احمد قائم خانی


سندھ میں اپنی خاندان کی حکمرانی کے تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے گھناؤنی سازشوں کے جال بنے جا رہے ہیں،شبیر احمد قائم خانی
 Posted on: 11/11/2015
سندھ میں اپنی خاندان کی حکمرانی کے تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے گھناؤنی سازشوں کے جال بنے جا رہے ہیں،شبیر احمد قائم خانی
بلدیاتی نظام عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہت ضروری ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں خاندانی سیاست کو فروغ دینے والوں نے بلدیاتی انتخابات سے ہمیشہ راہ فرار اختیار کی،محمد علی شاہ
سیاست برائے سیاست کرنے والے سیاستدانوں کوعملاً عوامی خدمت سے کوئی سروکار نہیں ان کے لئے انتخابات صرف تجارت کی مانند ہیں جس کو سندھ کی عوام بخوبی جانتے ہیں،ایوب خان
جام شورو کے علاقے بہار کالونی میں حق پرست نمائندوں کی انتخابی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب
جام شورو۔۔۔11 ، نومبر،2015 ء
سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لئے حقیقی جمہوریت بلدیاتی نظام میں دیانتدار افراد کا منتخب ہونا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمدقائم خانی نے جام شورو کے علاقے بہار کالونی میں حق پرست نمائندوں کی انتخابی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنر میٹنگ میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن محمد علی شاہ ،ایم کیو ایم جام شورو زو ن کے انچارج ایوب خان و اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست امیدوار فیروز احمد سمیت علاقے کے معززین و حق پرست عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے نام پر حکمران منافقانہ سیاست کر رہے ہیں مگر سندھ کی عوام باشعور ہیں جو منافقوں کے حقیقی چہروں سے بخوبی آشنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپنی خاندان کی حکمرانی کے تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے گھناؤنی سازشوں کے جال بنے جا رہے ہیں اور ریاستی طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام بلدیاتی انتخابات میں حق پرست نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر سندھ میں رائج خاندانی سیاست کا خاتمہ کردیگی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہت ضروری ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں خاندانی سیاست کو فروغ دینے والوں نے بلدیاتی انتخابات سے ہمیشہ راہ فرار اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام بلدیاتی الیکشن میں حق پرست اُمیدواران کو کامیاب کرکے ملک پر قابض موروثی حکمران کا خاتمہ کردیں ۔اس موقع پر جام شوروزون کے زونل انچارج ایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست برائے سیاست کرنے والے سیاستدانوں کوعملاً عوامی خدمت سے کوئی سروکار نہیں ان کے لئے انتخابات صرف تجارت کی مانند ہیں جس کو سندھ کی عوام بخوبی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کے جذبے کو عملاً متعارف کرایا اور یہ ہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کے عوامی نمائندوں کی انتخابی مہم خود عوام چلاتی ہے اور ایم کیو ایم کے اُمیدواران کو الیکشن میں عوام ہی اپنے ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب کراتے ہیں ۔کارنر میٹنگ سے حق پرست امیدوار فیروز احمد نے بھی خطاب کیا۔


10/1/2024 3:31:32 PM