Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں نوابشاہ وارڈ 35میں کارنر میٹنگ کا انعقاد جبکہ وراڈ 24میں خواتین کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی کارنر میٹنگوں سے رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین ، حق پرست ارکان اسمبلی اور دیگر ذمہ داران کا خطاب


بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں نوابشاہ وارڈ 35میں کارنر میٹنگ کا انعقاد جبکہ وراڈ 24میں خواتین کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی  کارنر میٹنگوں سے رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین ، حق پرست ارکان اسمبلی اور دیگر ذمہ داران کا خطاب
 Posted on: 11/11/2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں نوابشاہ وارڈ 35میں کارنر میٹنگ کا انعقاد جبکہ وراڈ 24میں خواتین کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی 
کارنر میٹنگوں سے رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین ، حق پرست ارکان اسمبلی اور دیگر ذمہ داران کا خطاب 
نوابشاہ شہر کے عوام نے ہمیشہ حق پرستی کے راستے پر چلنے کو ہی ترجیح دی ہے ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین 
نوابشاہ ۔۔۔11، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ نوابشاہ زون کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں وارڈ35 کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور اسی سلسلے میں وارڈ 24میں خواتین کی بڑی کارنر میٹنگ کی گئی ۔ کارنر میٹنگوں سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی ہیر سوہو ، رعنا انصار ،نوابشاہ زون کے جوائنٹ زونل انچارج راؤ ساجد علی اور شعبہ خواتین کی انچارج عنبری عظمیٰ نے خطاب کیا۔ کارنر میٹنگوں میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور مختلف برادریوں کے معززین نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی اور نوابشاہ سے نامزد حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کا یقین دہانی کرائی ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہاکہ نوابشاہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اس شہر کے عوام نے ہمیشہ حق پرستی کے راستے پر چلنے کو ہی ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ الیکشن کے متعلق تمام ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہے اور اسی طرح دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں اور آزاد امیدواران اور انتظامیہ آئین و قانون کے مطابق ضابطہ اخلاق پرعمل کریں اور ماضی کے الیکشن کی طرح شہر میں گڑ بڑ ، ہنگامہ آرائی اور الیکشن میں دھاندلی جیسے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں اور انتخابات کا انعقاد پرامن بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ پرامن انتخابات اور عوام کو ووٹ ڈالنے کی آزادی کا حق دے کر جمہوریت کے ذریں اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوابشاہ کے بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کو عوام بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے نواب شا ہ کے حق پر ست بلد یا تی امیدواران کے ہمرا ہ ایس ایس پی پرویز عمرا نی اور ڈی ایس پی اعجا ز تر ین سے علیحدہ علیحدہ ملا قاتیں کیں ۔ملا قات کے دورا ن نواب شاہ میں 19نومبر 2015ء کو ہو نے وا لے بلد یا تی الیکشن کے حوا لے سے گفت و شنید کی گئی خصو صی طو ر پر الیکشن وا لے دن امن و امان اور الیکشن کے عمل کو صا ف شفا ف بنا نے کے لئے اٹھا ئے جا نے وا لے اقدا ما ت پرغورو خو ض کیا گیا ملا قات میں ایس ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبا ن نے وفد کے ارا کین کو مکمل یقین دلا یا کہ قا نون نا فذ کر نے وا لے ادارے ہر ممکن کوشش کرینگے کہ الیکشن پُر امن ما حو ل میں شفا ف طریقے سے ہوں الیکشن میں حصہ لینے وا لے کسی بھی فریق کو اس با ت کی بلکل اجا زت نہیں دی جائیگی کہ وہ الیکشن کے ضابطہ اخلا ق کی خلا ف ورزی کریں اور کسی بھی قسم کی غنڈہ گر دی کریں اورقا نو ن کو اپنے ہا تھوں میں لیں۔


10/1/2024 3:30:00 PM