Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تبدیلی کی باتیں کرنیو الے صرف اپنے گھروں میں تبدیلی لائے حیدرآباد سمیت ملک بھر کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، شبیر قائم خانی


تبدیلی کی باتیں کرنیو الے صرف اپنے گھروں میں تبدیلی لائے حیدرآباد سمیت ملک بھر کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، شبیر قائم خانی
 Posted on: 11/11/2015
تبدیلی کی باتیں کرنیو الے صرف اپنے گھروں میں تبدیلی لائے حیدرآباد سمیت ملک بھر کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، شبیر قائم خانی 
ملک میں مظلوم قوم کے مخالف تو سب ہیں مگر دوست صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں، محترمہ زرین مجید
کراچی میں ایم کیو ایم کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کمال ملک
جناب الطاف حسین کو حق پرست عوام سے جدا نہیں کیا جاسکتا ، ریحانہ نسرین
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حیدرآباد خواتین کے بڑے جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔11،نومبر،2015 ء
19 نومبرکا سورج جب غروب ہوگا وہ ایم کیو ایم مخالفین کو یہ پیغام دیگا حیدرآباد شہر کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین تھا اور آج بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر احمد قائم خانی، محترمہ زرین مجید ، کمال ملک اور ریحانہ نسرین نے بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے پکا قلعہ گراؤنڈ میں خواتین کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام میں اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی زاہدہ بیگم ،ڈاکٹر فوزیہ، ظفر احمد راجپوت،ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی سید وسیم حسین، راشد خلجی ،عائشہ آفتاب ،دلاور قریشی سمیت شعبہ خواتین کی انچارج رضوانہ اسلم و اراکین ،سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ دارو کارکنان خواتین اور حیدرآباد کی ماؤں بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شبیر قائم خانی نے اپنے خطاب یں کہا کہ تبدیلی کی باتیں کرنیو الے صرف اپنے گھروں میں تبدیلی لائے حیدرآباد سمیت ملک بھر کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکنان صرف عوامی خدمت کرنے والوں پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے جاگیردارووڈیروں نے اپنی بہن و بیٹوں کو جاہلانہ رسومات کی بھینٹ چڑھایا صرف اپنی جائیداد اور زمینوں کی خاطر مگر قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ان ظالمانہ رسومات کے خلاف نہ صر ف آواز بلند بلکہ اس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیئے اور خواتین کو بااختیار بنایا ۔انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو حیدرآباد کی خواتین اپنے حقوق کی علمبردار تحریک کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنا نے کیلئے گھروں سے نکلیں اور پتنگ مہر لگائے ۔جلسہ عام سے رکن رابطہ کمیٹی زرین مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مظلوم قوم کے مخالف تو سب ہیں مگر دوست صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک سوچ و فکر کا نام ہے یہ فکر اور سوچ ہر مظلوم سندھی ، پنجابی ، پختون ،بلوچی اور مہاجر کی ترجمان بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انقلابی تحریکوں میں خواتین کا کردار انتہائی اہم رہا ہے اور ہماری تحریک میں بھی خواتین ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کے الیکشن میں حیدرآباد کی مائیں ،بہنیں وہ کردار ادا کرینگی جو ایم کیو ایم مخالفین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔جلسہ عام سے رکن رابطہ کمیٹی کمال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین حیدرآباد شہر کو اپنا شہر کہتے ہیں آج کے خواتین کے جلسہ عام نے یہ ثابت کردیا الطاف حسین جو کہتے ہیں وہ سچائی اور حقیقت پر مبنی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قائد تحریک جناب الطاف حسین کراچی کی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں تو حیدرآباد کی عوام کے ذہنوں میں بستے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ کراچی کی عوام نے ہمیشہ ووٹ کے زریعے یہ بتایا ہے کہ کراچی صرف اور صرف ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے ۔جلسہ عام سے رکن رابطہ کمیٹی ریحانہ نسرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کبھی کسی منصب کی تمنانہیں رکھی اور انکی تمام جدوجہد صرف اور صرف ملک کے مظلوم عوام کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو حق پرست عوام سے جدا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ عوام اور الطاف حسین جسم اور روح کی مانند ہیں۔ جلسہ عام سے سندھ تنظیمی کمیٹی کی رکن زاہدہ بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے شہر حیدرآباد کو یہ پیغام دیا ہے کہ نفرتیں مٹائے اور محبتوں کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اس شہر کی عوام 19 نومبر کو گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کی طاقت سے حق پرست نمائندوں کوکامیاب بنائیں گے۔جلسہ عام سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد قائد تحریک جناب الطاف حسین کا قلعہ ہے جیسے کوئی فتح نہیں کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی مائیں ،بہنیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس شہر سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مخالفین کا خاتمہ کردیں گی۔جلسہ عام سے ایم کیو ایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج رضوانہ اسلم نے بھی خطاب کیا۔


10/1/2024 3:27:22 PM