Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کے واقعات پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مکمل خاموشی قابل مذمت ہے، محمد انور، قاسم علی رضا


دہشت گردی کے واقعات پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مکمل خاموشی قابل مذمت ہے، محمد انور، قاسم علی رضا
 Posted on: 8/9/2013 1
دہشت گردی کے واقعات پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مکمل خاموشی قابل مذمت ہے، محمد انور، قاسم علی رضا
وہ لوگ بے حس، بے شرم، بے ضمیر اور غیرت سے عاری ہیں جو دہشت گردوں کی سفاکانہ دہشت گردی پر مذمت کے دو الفاظ ادا کرنے سے بھی کتراتے ہیں
یہ سیاستداں اپنے جلسوں میں بڑھ چڑھ کر عوام سے ہمدردی میں خوبصورت الفاظ تو بولتے ہیں لیکن جب عوام کا ساتھ دینے کیلئے عمل کا وقت آتا ہے تو ان کی زبانوں پر تالے پڑ جاتے ہیں
ایسے منافقین دنیا میں بھی اللہ کے عذاب کا شکار ہونگے اور روز محشر بھی جہنم کی آگ میں جلائے جائیں گے
لندن۔۔۔9، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد انور اور قاسم علی رضانے پاکستان کے مختلف علاقوں میں نہتے نمازیوں اور جنازوں کے اجتماعات پر بم حملوں اور مختلف مسالک کی عبادت گاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مکمل خاموشی کی سخت مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والے وہ لوگ بے حس، بے شرم، بے ضمیر اورغیرت سے عاری ہیں جو عید کے دن بھی بے گناہ نمازیوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کی سفاکانہ دہشت گردی پر مذمت کے دوالفاظ اداکرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ ان عناصر کی یہ خاموشی ، انکی بے شرمی، بے ضمیری اور بے حسی کی دلیل ہے،ایسے عناصر کو چاہئے کہ وہ اپنے عمل پر نظرثانی کریں ورنہ روزمحشر وہ ایک ایک شہید کو جواب دہ ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ روزمحشر بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کا ہی نہیں بلکہ خاموش رہ کر سفاک دہشت گردوں کا ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا گریبان ہوگا اور شہیدوں کا ہاتھ ہوگااور انہیں دنیا وآخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔محمد انور اور قاسم علی رضا نے کہاکہ یہ سیاستداں اپنے جلسوں میں بڑھ چڑھ کر عوام سے ہمدردی میں خوبصورت الفاظ تو بولتے ہیں اور بلندوبانگ دعوے بھی کرتے ہیں لیکن جب عوام کاساتھ دینے کیلئے عمل کا وقت آتا ہے تو ان سیاستدانوں کی زبانوں پر تالے پڑجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے منافقین دنیا میں بھی اللہ کے عذاب کا شکار ہونگے اور روزمحشر بھی جہنم کی آگ میں جلائے جائیں گے ۔


12/26/2024 7:01:29 AM