Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کاروائیوں میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کاروائیوں میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 11/10/2015
پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کاروائیوں میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
بلدیاتی انتخابات کی بھر پور انداز میں مہم جاری ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان محمد شکیل ، حبیب اللہ ، نعمان ، عبد السعید خان اورہمدرد رضا کو بلاجواز طور پر گرفتار کرلیا گیا ،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریاں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی ہے ، رابطہ کمیٹی 
حکومت سندھ کی ایماء پر پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کراکر ایم کیوایم کو بلدیاتی الیکشن میں آزادانہ طور پر حصہ لینے کا موقع فراہم کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔ 10، نومبر 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنا ن کے گھروں پر پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کے بلا جو از چھاپے اور گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے زیرا ہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کی شہر میں بھر پور انداز میں مہم جاری ہے اوراس دوران ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلا جواز گرفتاریاں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی جیت سے خوفزدہ حکومت سندھ محکمہ پولیس کا استعمال کررہی ہے اور ایم کیوایم کے کارکنان و عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے و گرفتاریوں کا عمل جمہوریت پسند حلقوں کیلئے باعث تشویش ہے اوریہ عمل کرنے والے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار فتح کو ہرگز نہیں روک سکتے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایم کیو ایم کے پانچ کارکنان کوپولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے بلاجواز طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ تیسر ٹاؤن کی کمیٹی کے رکن محمد شکیل ، یونٹ تیسر ٹاؤن کے کارکن حبیب اللہ ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکن نعمان اور ہمدرد رضا اور ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 97کے کارکن عبد السعید خان شامل ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارکر نہ صرف ان کو ہراساں کیا جارہاہے بلکہ پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوبلاجواز گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے اور ان کے اہل خانہ تک کو ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایاجارہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے بنائی گئی شکایات ازالہ کمیٹی کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے اور حکومت سندھ کی ایماء پر پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کراکر ایم کیوایم کو بلدیاتی الیکشن میں آزادانہ طور پر حصہ لینے کا موقع فراہم کیاجائے ۔ 

10/1/2024 3:30:49 PM