Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ایشیاکے گنجان آباد شہروں میں سے ایک بن چکاہے ، لیکن پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


کراچی ایشیاکے گنجان آباد شہروں میں سے ایک بن چکاہے ، لیکن پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 11/9/2015
کراچی ایشیاکے گنجان آباد شہروں میں سے ایک بن چکاہے ، لیکن پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پاکستان کی ترقی کیلئے واحد امید اور ایک مسلمہ حقیقت ہیں،عبد القادر خانزادہ
ایم کیوا یم پر بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن ہمارے کا رکنان کے قاتلوں کو آج تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ کی لیگل ایڈکمیٹی کے صدر محفوظ یار خان کی رہائشگا ہ پر منعقدہ تقریب سے رہنماؤں کا خطاب
کراچی ۔۔۔9نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ کراچی ایشیا کے سب سے زیادہ گنجان آبادی والے شہروں میں سے ایک شہر بن چکا ہے ،پیپلز پارٹی سند ھ میں گزشتہ8سالوں سے اقتدار میں ہے اگر انہوں نے کراچی کی ترقی کیلئے کام کیا ہوتا تو شہر کی یہ حالت نہ ہوتی ، ایم کیوا یم نے اپنے دوراقتدار میں کراچی کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب ڈیفنس میں ایم کیوا یم لیگل ایڈکمیٹی کے صدر محفوظ یار خان کی رہائشگا ہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ کراچی کو فراہمی آب کے بڑے منصوبے آج تک مکمل نہیں کئے گئے ہیں اگر اتنی بڑی آبادی کو پانی کے حق سے محروم رکھا گیا تو عوامی جذبات مجروح ہوں گے اور یہ معاملہ شدت اختیار کرجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیرستان اور مالاکنڈمیں آپریشن کے دوران خصوصی پیکجزدئیے گئے لیکن کراچی آپریشن میں ایسے کوئی ریلیف پیکج نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے مشرقی پاکستان کے عوا م کو انکے حقوق سے محروم رکھا جس کے نتیجے میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا لیکن ہم نے اپنی غلطی کا ادراک کرنے میں 30سال کا عرصہ صرف کردیا۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد القادر خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پاکستان کی ترقی کیلئے واحد امید اور ایک مسلمہ حقیقت ہیں اور انشاء اللہ عوام 5دسمبر کو حق پرست نمائندوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی تصویر اور خطابات کی نشر و اشاعت پر پابندی لگائی گئی ہے جو آزاد�ئ اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے،آج میڈیا پر ایسے لوگوں کو لیڈر بنا کر پیش کیا جارہاہے جنہوں نے خود کراچی میں غیر قانونی اسلحہ بانٹنے کا اعتراف کیا تھا ، ایم کیوا یم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن ہمارے ہزاروں کا رکنان کو شہید کرنیوالے مجرمان کو آج تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے خلاف ملک بھر میں جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کٹوائی گئیں اور ہمیں غدار کہا گیا لیکن جب ہم نے احتجاجاً ملک کے ایوانوں سے استعفیٰ دیا تو سب نے ہماری سیاسی طاقت کو قبول کرلیا ۔






تصاویر

10/1/2024 3:30:50 PM