Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

5دسمبر کو شہر میں ہونے والا بلدیاتی الیکشن صرف الیکشن نہیں بلکہ عوامی ریفرنڈم ہوگا جس میں ایم کیوایم سرخرو ہوگی ، ڈاکٹر فاروق ستار


5دسمبر کو شہر میں ہونے والا بلدیاتی الیکشن صرف الیکشن نہیں بلکہ عوامی ریفرنڈم ہوگا جس میں ایم کیوایم سرخرو ہوگی ، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 11/8/2015
5دسمبر کو شہر میں ہونے والا بلدیاتی الیکشن صرف الیکشن نہیں بلکہ عوامی ریفرنڈم ہوگا جس میں ایم کیوایم سرخرو ہوگی ، ڈاکٹر فاروق ستار
ہم کسی کے ایجنٹ نہیں بلکہ محب وطن ہیں اور جمہوری طریقے سے اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں ہیں، سی ای سی انچارج وسیم اختر 
حیدر آباد میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے خلاف 8 جماعتی اتحاد قائم کیا گیالیکن فتح حق پرستوں کا مقدر ہوگی، حیدر رضوی 
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جاری انتخابی مہم کیلئے برنس روڈ فریسکو چوک پر منعقدہ بڑے انتخابی جلسہ کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔8، نومبر2015ء 
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 5دسمبر کو شہر میں ہونے والا بلدیاتی الیکشن صرف الیکشن نہیں بلکہ عوامی ریفرنڈم ہوگا جس میں ایم کیوایم عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گی اور سرخرو ہوگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن کے لئے جاری انتخابی مہم کے سلسلے میں برنس روڈ میں واقع فریسکو چوک پر ایک بڑے انتخابی جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انتخابی جلسہ میں برنس روڈ سے نامزد حق پرست امیدواران کا عوام سے تعارف کرایا گیا جن کا شرکاء نے خیر مقدم کیا اور بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ انتخابی جلسہ سے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، اراکین حیدر عباس رضوی ، محترمہ شمع منشی ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی دلاور خان ، وقار شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہاکہ فریسکو چوک کے جلسہ میں عوام کی اتنی بڑی تعداد نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم یہ بلدیاتی انتخابات جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کل جب ہم اسمبلی میں گئے تو پوری پارلیمان نے ڈیسک بجا کر ہمارا استقبال کیااور یہ یہی شہرکراچی کے عوام اور ٹیکس کی طاقت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ برنس روڈ کے رہنے والوں کے روڈ پر بیٹھ جانے سے پاکستان کی حکومت ٹوٹ جاتی ہے اور آج حکومت کو 1977ء یاد دلانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ05 دسمبربلدیاتی الیکشن کے بعد کراچی کو ایشیا کا سب سے صاف ستھرا شہر بنائینگے ،بڑی مقدار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنادیں گے۔بیروزگاری کے خاتمے کیلئے انسٹی ٹیوٹ بناکر عوام کو ہنر مند بناہیں گے، جس کے بعد ہمیں پاکستان کے وڈیروں، جاگیرداروں اور حکمرانوں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگلے سال جون اور جولائی تک کراچی کو وافر پانی نہ ملا تو کراچی میں پانی کے حصول کیلئے لسانی فسادات ہوسکتے ہیں لہٰذا شہر کراچی کے عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہوجائیں اور ایم کیوایم اپنی کوششوں سے شہر کراچی کیلئے ایک سال کے اندر 500ایم جی پانی فراہم کرے گی ۔ ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم انشاء اللہ تعالیٰ بلدیاتی انتخابات جیتے گی اور یہ انتخابات جیت کر میئر کو اختیار بنائیں گے اور 5دسمبر پر کراچی کے تمام چینلز پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصویر اور خبر بھی نشر ہوگی ۔انتخابی جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ای سی کے انچارج وسیم اختر نے کہاکہ جس طرح سے ایم کیو ایم نے میرٹ پر اپنے بلدیاتی امیدواران کا چناؤ کیا ہے اس طرح سے کسی دوسری جماعت سے اپنے نمائندے نہیں چنے بلکہ ہمیشہ کی طرح اپنے دعوؤں کے برعکس اپنے رشتہ داروں کو ہی پارٹی ٹکٹ دئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو برس سے جس طرح ایم کیو ایم پر شب خون مارا جارہا ہے اور ہم پر طرح طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ اس کا جواب ہمیں 05 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات میں مثالی کامیابی سے دینا ہے اور انھیں بتانا ہے کہ ہم ’’را ‘‘کے ایجنٹ نہیں ہیں بلکہ محب وطن پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے ایجنٹ نہیں بلکہ محب وطن ہیں اور جمہوری طریقے سے اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں ۔انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سی ای سی کے رکن حیدر رضوی نے کہاکہ حیدر آباد میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے خلاف 8 جماعتی اتحاد قائم کیا گیالیکن اس کے باوجود فتح حق پرستوں کا مقدر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کا نظام سندھ اسمبلی نے پاس کیا ہے جو ایک لولا اور لنگڑا نظام ہے۔انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سی ای سی کی رکن شمع منشی نے کہاکہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی اولادیں آج غدار وطن گردانی جاتی ہیں جبکہ قیام پاکستان کے مخالف اور قائد اعظم کو کافر اعظم قرار دینے والے آج حب الوطنی کے سب سے بڑے داعی بنے بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا گٹھ جوڑ ہمارے لئے فکر کی بات نہیں بلکہ یہ ہمارے حق میں ہے کیونکہ اس سے ان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آگیا۔
تصاویر

12/21/2024 8:22:58 PM