Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحقیقات کرائی جائے کہ بعض ادارے کن مقاصد کے تحت اصل مجرموں کو بچاکر ہرخرابی کاالزام ایم کیوایم پر عائد کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی


تحقیقات کرائی جائے کہ بعض ادارے کن مقاصد کے تحت اصل مجرموں کو بچاکر ہرخرابی کاالزام ایم کیوایم پر عائد کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/6/2015
تحقیقات کرائی جائے کہ بعض ادارے کن مقاصد کے تحت اصل مجرموں کو بچاکر ہر خرابی کا الزام ایم کیوایم پر عائد کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف اورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کی ذمہ داری القاعدہ برصغیر نے قبول کی تھی، رابطہ کمیٹی
پروفیسر شکیل اوج کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کوایک مذہبی طلبا تنظیم اور دیگر مذہبی جنونیوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور ایم کیوایم کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، رابطہ کمیٹی
اس کے باوجود ایم کیوایم کے متعدد کارکنوں کو گرفتارکرکے اس قتل کا الزام بھی زبردستی ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، رابطہ کمیٹی
کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی نے بیان دیا کہ ایم کیوایم کے گرفتارکارکنوں نے ڈاکٹر شکیل کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، رابطہ کمیٹی
تحقیقات کرائی جائے کہ آخر وہ کون سے عناصر ہیں جو کالعدم مذہبی انتہاء پسند گروپوں کی سرگرمیوں سے مکمل طور پر آنکھیں بند کر کے ہرخرابی کا الزام صرف اور صرف ایم کیوایم پر عائد کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، رابطہ کمیٹی


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس انورظہیر جمالی سے اپیل کی ہے کہ وہ حقائق کی روشنی میں اس بات کی تحقیقات کرائیں کہ قانون نافذ کرنے والے بعض ادارے کن مقاصد کے تحت کراچی آپریشن کے دوران اصل مجرموں اور دہشت گردوں کو بچاکر ہرخرابی کاالزام ایم کیوایم اور اس کے کارکنوں پر عائد کررہے ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل دہشت گردوں نے جامعہ کراچی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کو گولیاں مارکرقتل کردیا تھا جس کے بعد القاعدہ برصغیر نے ایک اخباری اوروڈیو بیان کے ذریعہ اس قتل کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ پروفیسر شکیل اوج کے اپنے بیٹے نے بھی میڈیا پر آکر یہ بیان دیا کہ ان کے والد کو جامعہ کراچی کی ایک مذہبی طلبا تنظیم اور بعض دیگر مذہبی جنونیوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور ایم کیوایم کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیوایم کے متعدد کارکنوں کو گرفتارکرکے اس قتل کا الزام بھی زبردستی ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش کی ۔بعدازاں کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے میڈیا پر آکر یہ بیان دیا کہ گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے اور انہوں نے اس قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔اسی طرح جامعہ کراچی کے ایک اور استاد پروفیسر وحیدالرحمان کے قتل کے بعد اس واردات کا الزام بھی بناء کسی تحقیقات کے ایم کیوای پر ڈالنے کی کوشش کی گئی اور اے پی ایم ایس او اور ایم کیوایم کے متعدد کارکنوں کو گرفتارکرکے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔ میڈیا پر یہ خبریں چلوائی گئیں کہ ان وارداتوں میں ایم کیوایم ملوث ہے جبکہ وہ کالعدم مذہبی تنظیمیں جو ان اساتذہ کرام کو دھمکیاں دے رہی تھیں ان کا تذکرہ سرے سے گول کردیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور بالخصوص آرمی چیف کو اس بات کی تحقیقات کروانی چاہیے کہ آخر وہ کون سے عناصر ہیں جو کالعدم مذہبی انتہاء پسند گروپوں کی سرگرمیوں سے مکمل طور پر آنکھیں بند کرکے ہرخرابی کا الزام صرف اور صرف ایم کیوایم پر عائد کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس طرح کراچی آپریشن کو ناکام اور متنازعہ بنارہے ہیں۔

10/1/2024 3:29:24 PM