Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سینکڑوں امدادی کیمپ جاری ہیں


ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سینکڑوں امدادی کیمپ جاری ہیں
 Posted on: 11/6/2015
ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سینکڑوں امدادی کیمپ جاری ہیں 
ا مدادی کیمپوں پر قومی نغمے اور ترانوں کی ریکارڈنگ بجائی جارہی ہیں
امدادی کیمپوں سے جمع ہونے والا سامان ٹرکوں کے ذریعے زلزلہ متاثرین تک پہنچایاجارہا ہے 
ملک میں آنے والے زلزلوں ، طوفان ، قحط سالی اور حادثات میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں نمایاں رہی ہیں، عطیات دینے والے عوام کے جذبات
کراچی ۔۔۔6، نومبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے لگائے گئے سینکڑوں امدادی کیمپ جاری ہیں ۔ امدادی کیمپوں کے گیارہویں روز بھی مخیر حضرات اور عوام نے رابطہ کیا اور زلزلہ متاثرین کیلئے دل کھول کر امدادی سامان اور عطیات جمع کرائے۔ ا مدادی کیمپوں پر قومی نغمے اور ترانوں کی ریکارڈنگ بجائی جارہی ہیں اور عوام سے بڑھ چڑھ کر زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان جمع کرانے کی اپیلیں کی جارہی ہیں ۔ امدادی کیمپوں پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اور امدادی کیمپوں پر بیٹھ کر نہ صرف عوام سے عطیات وصول کررہے ہیں بلکہ ان کے جذبے کو بھی سراہا رہے ہیں ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے کراچی میں 40امدادی کیمپوں سمیت ملک بھر میں 150امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں سے زلزلہ متاثرین کیلئے بڑی تعداد میں امدادی سامان ، غذائی اجناس اور ادویات سمیت ضروریات زندگی کا دیگر سامان ٹرکوں کے ذریعے پہنچایا جارہا ہے ۔اسی طرح خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں زلزلہ متاثرین کیلئے قائم کیا گیا مرکزی کیمپ بھی چوبیس گھنٹے جاری ہے جہاں زلزلہ متاثرین کیلئے جمع ہونے والے امدادی سامان کی پیکنگ میں سینکڑوں رضاکار مصروف ہیں۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپ پر امدادی سامان جمع کرانے کیلئے آنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں ، ملک میں آنے والے زلزلوں ، طوفان ، قحط سالی اور حادثات میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں نمایاں رہی ہیں اور اس کا قومی سطح پر اعتراف بھی کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذریعے ہم زلزلہ متاثرین کی جو کچھ بھی امداد کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائے ۔

10/1/2024 3:30:37 PM