Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں سے بیگناہ سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں، رابطہ کمیٹی


کراچی کے مختلف علاقوں سے بیگناہ سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/4/2015
کراچی کے مختلف علاقوں سے بیگناہ سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں، رابطہ کمیٹی
بلدیاتی انتخابات سے قبل ایم کیوایم کو طاقت کے ذور پر دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی 
گزشتہ 48 گھنٹوں میں 8 کارکنان کو مختلف علاقوں سے رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے، رابطہ کمیٹی 
جنید اسحاق،فرحان محمد خان، احسن احمد خان، معراج ،محمد سہیل انصاری، منصور علی، شاہد امین اور انصار احمد کو حراست میں لیا گیا ہے
وزیر اعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور شکایت ازالہ کمیٹی کراچی میں بیگناہ سیاسی کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری رکوائیں اور بیگناہوں کو انصاف فراہم کریں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔۔4نومبر2015ء
ْمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں کی جانب سے بیگناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ایم کیوا یم کی سیاسی طاقت کا مظاہر ہ ہمارے دشمنوں سے ہضم نہیں ہورہاہے اوریہی وجہ یہ کہ ہماری سیاسی قوت کو طاقت کے ذورپر دبانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرشہر کے مختلف علاقوں سے ہمارے بیگناہ کارکنان ، ہمدردوں اور انکے اہل خانہ کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم یونٹ137Aنارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن جنید اسحاق ولد محمد اسحا ق، نارتھ کراچی سیکٹر133C کے کارکن فرحان محمد خان ولد فیض محمد خان،یونٹ121Bاورنگی ٹاؤن کے کارکن احسن احمد خان ولد خالد احمد خان،یونٹ121Aاورنگی ٹاؤن کے کارکن معراج ولد اسرائیل اور لانڈھی یونٹ83کے کارکن محمد سہیل انصاری ولد عطا الرحمن کو سادہ لباس اہلکاروں جبکہ شاہ فیصل کالونی یونٹ109کے کارکن منصور علی ولد شریف علی ، فیڈرل بی ایریا کے کارکن شاہد امین ولد محمد امین اور قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ122Bکے کارکن انصار احمد ولد نثار احمد کو رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے اور ان کارکنان کے متعلق انکے اہل خانہ یا تنظیم کے کسی ذمہ دارکو معلومات فرا ہم نہیں کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بیگناہ سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے منافی عمل ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور شکایت ازالہ کمیٹی کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں بیگناہ سیاسی کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری رکوائیں اور بیگناہوں کو انصاف فراہم کریں ۔

10/1/2024 3:29:45 PM