Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں پر امدادی سامان جمع کروانے کا سلسلہ جاری


زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں پر امدادی سامان جمع کروانے کا سلسلہ جاری
 Posted on: 11/4/2015
زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں پر امدادی سامان جمع کروانے کا سلسلہ جاری 
عوام ورمخیرحضرات کی جانب سے امدادی کیمپوں کے نویں روز بھی بھاری مقدارمیں امدادی سامان اوردیگرعطیات جمع کروائے گئے امدادی سامان میں اشیاء خوردونوش ،جان بچانے والی اداویات،خیمے،کمبل،اوردیگر اشیاء وافر مقدار میں شامل ہیں
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا امدادی کیمپوں کادورہ ،کارکنان سے ملاقات اورقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین
رابطہ کمیٹی نے عوام اورمخیرحضرات سے امدادی سامان وصول کیااورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کاشکریہ اداکیا
کراچی :۔۔۔4؍نومبر2015ء
ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں پر امدادی سامان جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں عوام ورمخیرحضرات کی جانب سے امدادی کیمپوں کے نویں روز بھی بھاری مقدارمیں امدادی سامان عطیہ کیاگیا۔امدادی سامان میں آٹا ، چاول ، دالیں ، تیل ،گھی ، نمک ، کمبل ، لحاف ، خشک دودھ ، مصالحہ جات، چائے کی پتی،معذورافرادکے لئے وہیل چیئرز اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء وافر مقدار میں شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شہرمیں قائم امدادی کیمپوں کادورہ کیااورکیمپوں پرموجودذ مہ داران وکارکنان سے ملاقات کی اورانہیں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے موقع پرآنے والے عوام سے امدادی سامان وصول کیااورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود کارکنان و ذمہ داران زلزلہ متاثرین ہم وطن کیلئے جس طرح سے آگے بڑھے ہیں اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر ان کیلئے امدادی کیمپوں پر بیٹھ کر عوام سے عطیات وصول کررہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف حالات چاہے کتنے ہی بدتر کیوں نہ کردیئے جائیں ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کے دلوں سے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو ہرگز نہیں نکالا جاسکتا اور ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن دکھی انسانیت کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر انجام دیتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اکتوبر 2005ء میں آنے والے ہولناک زلزلہ میں بھی ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کو فعال رکھا اور اس زلزلے میں ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کام کا حکومتی سطح پر اعتراف بھی کیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی بساط کے مطابق ان کی زیادہ سے زیادہ امداد کرے گی اورثابت کرے گی کہ ایم کیوایم اور اس کے کارکنان حالات کے ظلم وجبر کا شکار ہونے کے باوجود زلزلہ متاثرین ہم وطنوں کی امداد کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ۔ 

10/1/2024 3:32:00 PM