Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجنے پر ارکان قومی اسمبلی کا اظہار تشویش


اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجنے پر ارکان قومی اسمبلی کا اظہار تشویش
 Posted on: 10/31/2015
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجنے پر ارکان قومی اسمبلی کا اظہار تشویش 
بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے اور پاکستان میں اضافہ عوام پر ظلم ہوگا، ارکان قومی اسمبلی 
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے پاکستان کے عوام کو محروم رکھنا حکومت کی کھلی ناکامی ہوگی، ارکان قومی اسمبلی
کراچی ۔۔۔31، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کوبھیجنے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہیں جبکہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر عوام پر ظلم ہوگا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اورعالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے پاکستان کے عوام کو محروم رکھنااور عوام کو اس ضمن میں ریلیف دینے کے بجائے اضافہ کرنا حکومت کی کھلی ناکامی ہوگی اور عوام سے کئے گئے وعدوؤں کو وفا نہ کرنے کا عوام دشمن اقدام ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرتی اور اپنے دعوؤں کی پاسداری یقینی بناتی ،موجودہ حکومت نے عوام کو ہر شعبے میں ریلیف کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن اس کے برعکس اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرناان دعوؤں کی نفی ہے اور ملک بھر کے عوام کو موجودہ حکومت کے ریلیف کے دعوؤں سے مایوس کرنے کے مترادف ہے ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجنے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور حکومت عوام کو مایوسی کی دلدل میں دھکیلنے کے ایسے اقدامات اٹھانے سے باز رہے۔ 

10/1/2024 12:22:48 PM