Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دوسروں کی مدد کیلئے اپنی خواہشات قربانی دینا سب سے بڑی عبادت ہے، الطاف حسین


دوسروں کی مدد کیلئے اپنی خواہشات قربانی دینا سب سے بڑی عبادت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 10/31/2015
دوسروں کی مدد کیلئے اپنی خواہشات قربانی دینا سب سے بڑی عبادت ہے، الطاف حسین
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے، الطاف حسین
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو بھی نشر نہیں کیا جارہا ہے، الطاف حسین
یہ عمل آزادی صحافت اور صحافتی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، الطاف حسین
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی امدادی کیمپ میں ذمہ داران، کارکنان اور رضاکاروں سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب
لندن۔۔۔31، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے دوسروں کی مدد کیلئے اپنی خواہشات قربانی دینا سب سے بڑی عبادت ہے ۔ یہ بات انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی امدادی کیمپ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے امدادی اشیاء جمع کرنے والے ذمہ داران، کارکنان اور کے کے ایف کے رضاکاروں سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان اور رضاکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جس محنت ولگن اور جانفشانی سے اپنے گھربار، ذاتی مصروفیات اور چھٹی کا دن گھر میں گزارنے کی قربانی دیکر زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امداد ی اشیاء جمع کررہے ہیں وہ قابل قدرہے ۔ آپ کی جانب سے وقت ، جذبات ، گھربار اور خواہشات کی قربانی دینا ،دوسروں کی مدد کرنا اورمشکل حالات کا شکارافراد کا ساتھ دینا بہت بڑی عبادت ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 26، اکتوبر2015ء کے زلزلہ سے سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان صوبہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کا ہوا ہے اور زلزلہ کے باعث وہاں گاؤں کے گاؤں مٹ گئے ہیں لیکن دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر آپ کارکنان نے کراچی میں ان مصیبت زدہ بھائیوں کیلئے امدادی اشیاء کے پہاڑ بنادیئے ہیں جس پر ایک ایک کارکن اور رضاکار زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی سیٹلائٹ کی سہولت موجود ہے وہاں وہاں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کودیکھا جارہا ہے ، آپ کراچی میں امدادی اشیاء جمع کرنے اور انہیں پیک کرکے متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی تیاریاں کررہے ہیں اور ہزاروں میل دور امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، برطانیہ ، مڈل ایسٹ کے ممالک، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں آپ کو امدادی اشیاء کی بوریاں اٹھاتے ، انہیں پیک کرتے اور محنت کرتے دیکھا جارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خلق خدا کی خدمت میں مصروف تمام کارکنان اور رضاکاروں کو اس کارخیر کا اجرعظیم عطا فرمائے ، ان پر اور ان کے خاندان پر فضل وکرم فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کرکے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے جمع کی گئی امدادی اشیاء صوبہ خیبرپختونخوا پہنچانے کے انتظامات کریں اور وہاں کے عوام کو بتائیں کہ ان کے بھائی الطاف حسین اور کراچی کے عوام ان کیلئے یہ امدادی سامان بھیجا ہے اورپیغام دیا ہے کہ وہ اپنے متاثرہ بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں خالصتاً انسانی معاملہ ہے لیکن پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو بھی نشر نہیں کیاجارہا ہے جوکہ آزادی صحافت اور صحافتی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے کہاکہ آپ میڈیا ہاؤسز کے مالکان کے جانبدارانہ رویہ سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور صلہ وستائش کی تمنا کیے بغیر خلق خدا کی خدمت کرتے رہیں ، انشاء اللہ آپ کی یہ محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔

10/1/2024 12:19:15 PM