Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی گورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، نارتھ کراچی اور بلدیہ ٹاؤن میں بجلی و پانی کی غیر اعلانیہ بندش کا سختی سے نوٹس لیا جائے، اراکین سندھ اسمبلی


لانڈھی گورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، نارتھ کراچی اور بلدیہ ٹاؤن میں بجلی و پانی کی غیر اعلانیہ بندش کا سختی سے نوٹس لیا جائے، اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 8/8/2013 1
لانڈھی گورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، نارتھ کراچی اور بلدیہ ٹاؤن میں بجلی و پانی کی غیر اعلانیہ بندش کا سختی سے نوٹس لیا جائے، اراکین سندھ اسمبلی
عید الفطر کی آمد کے موقع پر شہریوں کو بجلی و پانی کی سہولیات سے محروم رکھنا سراسر ظلم و زیادتی ہے اور شہریوں کو مشتعل کرنے کی گھناؤنی سازش کے مترادف ہے
متعلقہ محکموں کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور ہٹ دھرمی کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، نارتھ کراچی اور بلدیہ سمیت مختلف علاقوں کے عوام کئی روز سے بجلی و پانی کو ترس رہے ہیں تاہم حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے
کراچی۔۔۔8اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکی افسران کی مجرمانہ غفلت اورہٹ دھرمی کے باعث لانڈھی ، کورنگی،شاہ فیصل ملیراور بلدیہ سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی وپانی کی بندش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ عیدالفطرکے موقع پر علاقوں میں بجلی و پانی کی بندش کانوٹس لیاجائے ۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ لانڈھی کورنگی ،ملیراوربلدیہ سمیت دیگرعلاقوں میں گزشتہ کئی روزسے بجلی و پانی کی فراہمی بندہے جبکہ شہریوں کی جانب سے متعلقہ محکموں کومتعددباردرخواستیں دینے کے باوجودکوئی سنوائی نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب کے ای ایس سی اورواٹربورڈنے ماہ رمضان المبارک اورعیدالفطرکے موقع پرشہرکے مختلف علاقوں میں بجلی وپانی کی فراہمی غیر اعلانیہ طورپربندکررکھی ہے جبکہ دوسری جانب بجلی وپانی کی کئی روز سے غیراعلانیہ بندش کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے اوران کے روزمرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں اور وہ روزے کی حالت میں سڑکوں پر احتجاج کرنے پرمجبورہیں۔اراکین اسمبلی نے کہاکہ قومی خزانے میں سب سے زیادہ ریونیو جمع کروانے والے شہرِقائدکے باشندوں کو ماہ رمضان اورعیدالفطرکے موقع پربجلی وپانی سے محروم کرنا سراسرظلم وزیادتی ہے اورشہریوں مشتعل کرنے کی گھناؤنی سازش کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ لانڈھی گورنگی،شاہ فیصل کالونی،ملیراوربلدیہ ٹاؤن میں بجلی وپانی کی غیراعلانیہ بندش کاسختی سے نوٹس لیکرفی الفور بجلی وپانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے اورمتعلقہ محکموں کے ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

12/26/2024 6:21:50 AM