Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے دشمنوں کے دشمن ہیں۔الطاف حسین


ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے دشمنوں کے دشمن ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 10/30/2015
ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے دشمنوں کے دشمن ہیں۔الطاف حسین
ہمیں پاکستان کا بدخواہ نہیں بلکہ خیرخواہ سمجھا جائے ۔الطاف حسین
سکھراوراندرون سندھ میں پیپلزپارٹی والے فضاء کوخراب کرنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنوں پرحملے کررہے ہیں 
ڈی جی رینجرز ایسی پرامن فضاء قائم کرائیں کہ ایم کیوایم اورتمام سیاسی جماعتیں آزادانہ طورپراپنی سیاسی سرگرمیاں انجام دیں سکیں 
پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیلئے دھاندلی میں تجربہ رکھنے والے لوگوں کوپولنگ ایجنٹ مقرر کررہی ہے 
پیپلزپارٹی کے شہنشاہوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیوایم کے لوگوں پر ظلم بندکردیں اوریہ نہ بھولیں کہ دن ہمیشہ ایک سے نہیں رہتے
زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ایم کیوایم کو امدادی کیمپ لگانے کی اجازت دینے پر ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر ، کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔الطاف حسین
ڈی جی رینجرزاورکورکمانڈرایم کیوایم کے گرفتارشدگان سے تحقیق کرکے انہیں رہا کرائیں اور شہیدوں کے ورثاء کو معاوضہ ادا کرائیں
ہم اداروں،عدلیہ یاحکومت سے رشوت نہیں بلکہ انصاف کے طالب ہیں۔الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی ایم کیوایم کو صرف تین ماہ کیلئے اقتدارکاموقع دے ، ایم کیوایم ملک بھر میں مثبت تبدیلیاں کرکے دکھائے گی
نائن زیروعزیزآبادمیں ذمہ داران اور کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب
لندن۔۔۔30، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ پاکستان کے دشمنوں کے دشمن ہیں لہٰذا ہمیں پاکستان کا بدخواہ نہیں بلکہ خیرخواہ سمجھا جائے ۔ بااختیار اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی ایم کیوایم کو صرف تین ماہ کیلئے اقتدار کا موقع دے ، ایم کیوایم محض تین ماہ میں ہی ملک بھر میں نمایاں مثبت تبدیلیاں کرکے دکھائے گی ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب نائن زیروعزیزآبادمیں ذمہ داران اور کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجتماع میں خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر کارکنان بالخصوص خواتین کا جوش وخروش قابل دید تھا، پرجوش کارکنان نے فلک شگاف نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقید ت اور محبت کامظاہرہ کیا۔ اپنے خطاب میں جناب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج میری لندن میں عدالتی معاملات پر انتہائی اہم میٹنگ تھی جس کے دوران میرے علم میں آیا آپ ایک ٹکر پڑھ کر نائن زیرو پر جمع ہوگئے ہیں جس سے پوری دنیا کوایک مرتبہ پھر آپ کی مجھ سے عقیدت، محبت اور چاہت کا اندازہ ہوگیا کہ آپ لوگ میرے لئے کس قدر فکرمند رہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ کی سماعت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ آج سپریم کورٹ میں میری تقریراورتصویر پر پابندی کے حوالہ سے مقدمہ کی سماعت تھی جس کی پیروی کیلئے بیرسٹر خالد رانجھا اور محترمہ عاصمہ جہانگیر عدالت میں پیش ہوئے ۔ وہاں یہ بات زیربحث آئی کہ ہائی کورٹ نے یہ پابندی 15 دن کیلئے لگائی تھی جو کہ پورے ہوچکے ہیں لہٰذااب اس پابندی کا کیاجواز ہے جس پر فاضل جج نے اپنی آبزرویشن نوٹ کرائی ہے ، اللہ نے چاہا تو آئندہ پیشی میں اس کا باقاعدہ اعلان ہوجائے گا ۔ انہوں نے کارکنان سے مزیدکہاکہ جہاں آپ نے اتنا صبر کیا ہے وہاں تھوڑا صبر اور کرلیں۔ جناب الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے سکھر میں ایم کیوایم کے کارکنان پر تشدد اور گرفتاریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے غنڈہ عناصر نے نہ صرف ایم کیوایم کی ریلی پر حملہ کرکے متعدد کارکنان کو زخمی کیا بلکہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے راج میں پولیس نے ایم کیوایم کے 20 سے زائد کارکنان کو گرفتار بھی کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ میں کبھی لڑائی جھگڑے کی بات نہیں کرتا ،میں نے ہمیشہ امن ومحبت کی بات کی ہے لہٰذا جن لوگوں نے سکھر میں میرے ساتھیوں کو گرفتارکیا ہے میں ، ان سے کہتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضورتوبہ کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان نے گرفتاریوں کے خدشات کے باوجود میری اپیل پر زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان جمع کیا اور آج تک کررہے ہیں جس پر میں ایک ایک ذمہ داراور کارکن کو دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پالیسی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے مالکان بناتے ہیں جبکہ اس پالیسی سے میڈیا کے نمائندگان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ، ان سے ہمارا نہ کل جھگڑا تھا نہ آج ہے ، میڈیا کے رپورٹر، فوٹوگرافرزاور کیمرہ مین ہماری طرح محنت کش ہیں ۔ انشاء اللہ وہ وقت بھی آئے گا جب صرف ایم کیوایم ہی ٹی وی اور اخبار کے رپورٹرز، فوٹوگرافرز اور کیمرہ مینوں کو ویج بورڈ ایوارڈ سمیت انکے تمام جائز حقوق دلوائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے بااختیار اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کو صرف تین ماہ کیلئے اقتدار کا موقع دیں ، ایم کیوایم محض تین ماہ میں ہی ملک بھر میں نمایاں مثبت تبدیلیاں کرکے دکھائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت امدادی کیمپ لگانے کی اجازت دینے پر ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر ، کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختاراوران کی کا شکریہ ادا کیااوران سے کہاکہ آپ ایم کیوایم کے گرفتارشدگان سے تحقیق کرکے انہیں رہا کیجئے اور ایم کیوایم کے بے گناہ شہیدوں کے ورثاء کو معاوضہ ادا کرائیے ۔ ہم آپ کے یا پاکستان کے دشمن نہیں ہیں بلکہ ہم ان کے دشمن ہیں جو پاکستان کے دشمن ہیں لہٰذا ہمیں پاکستان کا بدخواہ نہیں سمجھیں بلکہ پاکستان کا خیرخواہ سمجھیں ۔ جناب الطا ف حسین نے امید ظاہر کی کہ ڈی جی رینجرز سکھر میں ایم کیوایم کے کارکنان کی رہائی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔جناب الطاف حسین نے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سکھر، لاڑکانہ اوراندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے متواتر اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہاں پیپلزپارٹی والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پرفضاء کوخراب کرنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنوں پرحملے کررہے ہیں اور انہیں نشانہ بنایاجارہاہے ۔انہوں نے ڈی جی رینجرزکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے امیدہے کہ آپ ان علاقوں میں موجود اپنے افسران کوہدایت کریں گے کہ وہ وہاں لاء اینڈآرڈرقائم کریں اورایسی پرامن فضاء قائم کریں کہ ایم کیوایم اورتمام سیاسی جماعتیں آزادانہ طورپراپنی سیاسی سرگرمیاں انجام دیں سکیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیلئے دھاندلی میں تجربہ رکھنے والے لوگوں کوپولنگ ایجنٹ مقرر کررہی ہے، اس بات کی بھی چیکنگ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم اداروں،عدلیہ یاحکومت سے رشوت نہیں بلکہ انصاف کے طالب ہیں اور انصاف طلب کرناہماراحق اورانصاف دینا اداروں ، عدلیہ اورحکومت کافرض ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پیپلزپارٹی کے شہنشاہوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیوایم کے لوگوں پر ظلم بندکردیں اوریہ نہ بھولیں کہ دن ہمیشہ ایک سے نہیں رہتے،دن کے بعد رات اوررات کے بعدہمیشہ دن آتاہے۔جوآج ظلم کررہے ہیں وہ کل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی سکھراورتمام پولیس افسران کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارنہ کریں، حکومت کے ناجائزاحکامات نہ مانیں اورحکومت کے ناجائزاحکامات ماننے کے بجائے استعفے دیں، ایسا نہ ہوکہ بعدمیں جب آپ کااحتساب ہوتوآپ یہ کہیں کہ ہم مجبورتھے۔جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں اورارکان اسمبلی کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اورریحام خان کی طلاق ان کانجی معاملہ ہے لہٰذا آپ اس معاملے پر کوئی بیان بازی نہ کریں اورکسی کی ذاتی زندگی کے معاملات پر بات نہ کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت اورلاہورہائیکورٹ نے میرے خطاب نشر کرنے اورتصویردکھانے پر پابندی عائدکی ہے لیکن عوام کے دلوں میں موجود میری محبت کونکالانہیں جاسکتاکیونکہ میں لوگوں کے دلوں میں رہتاہوں۔انہوں نے عوام ، ماؤں بہنوں،بزرگوں اورساتھیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ پریشان نہ ہوں انشاء اللہ بہت جلد آپ کی پریشانیاں دورہوں گی اور آپ مجھے ٹی وی پر دیکھیں گے میں اللہ سے دعاکرتاہوں کہ وہ ایسے حالات پیداکردے کہ میں جسمانی طورپربھی آپ کے درمیان جاؤں اورہم ایک دوسرے کودیکھ کر توانائی حاصل کرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ اس نے مجھے ایسے پیارے پیارے ساتھی دیئے ہیں جوپوری دنیا میں کسی بھی لیڈرکوعطانہیں کئے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔ 





تصاویر

10/1/2024 12:23:10 PM