Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سکھر میں ایم کیوایم کے کامیاب انتخابی جلسے کے بعد پولیس کی جانب سے21کارکنان کی بلاجوازگرفتاریاں قابل مذمت ہے،شبیراحمدقائم خانی


سکھر میں ایم کیوایم کے کامیاب انتخابی جلسے کے بعد پولیس کی جانب سے21کارکنان کی بلاجوازگرفتاریاں قابل مذمت ہے،شبیراحمدقائم خانی
 Posted on: 10/30/2015
سکھر میں ایم کیوایم کے کامیاب انتخابی جلسے کے بعد پولیس کی جانب سے21کارکنان کی بلاجوازگرفتاریاں قابل مذمت ہے،شبیراحمدقائمخانی
الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لے،شبیراحمدقائمخانی
پاکستان پیپلزپارٹی ریاستی مشینری کے ذریعے طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے بلدیاتی الیکشن کے قوانین کی کھلی دھجیاں بکھیر رہی ہے
پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سندھ سے ایم کیوایم کی بھر پور کامیابی سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے
وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور الیکشن کمیشنر سکھر میں انتخابی جلسہ کے بعد ایم کیوایم کے 21کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لے 
گرفتارکارکنان کو فی الفور رہاکیاجائے ، حکومت سندھ ، پیپلزپارٹی اور پولیس کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور ایم کیوایم کی پرواز کو روکنے کی کوشش سے باز رکھاجائے،شبیراحمدقائمخانی
رکن رابطہ زرین مجید،زونل انچارج شہزادہ گلفام،جوائنٹ زونل انچارج محمدتسلیم خان،حق پرست اراکین اسمبلی محمدوسیم،محمدسلیم بندھانی،دیوان چندؤلہ،پونجومل کے ہمراہ سکھرپریس کلب میں شبیراحمدقائمخانی کا پریس کانفرنس سے خطاب 
سکھر:۔۔۔30، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمدقائمخانی نے کہاہے کہ سکھر میں ایم کیوایم کے کامیاب ترین انتخابی جلسے کے بعد ایم کیوایم کے 21کارکنان کی گرفتاریاں اس کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سندھ سے ایم کیوایم کی بھر پور کامیابی سے خوفزدہ ہے اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اورپولیس کے ذریعے طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہیں اور بلدیاتی الیکشن کے قوانین کی کھلی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن میں حیدر آباد سے عوامی حمایت کی بدولت بھر پور کامیابی حاصل کی ہے اور اس کامیابی کے نتیجے میں حیدرآباد سے ایم کیوایم کا میئر اور ڈپٹی میئرز کا انتخاب یقینی ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لے،پیپلزپارٹی ریاستی مشینری کابے دریغ استعمال کرکے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہی ہے،ان کے لئے قانون علیحدہ ہے اورہمارے لئے علیحدہ قانون ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن زرین مجید،زونل انچارج شہزادہ گلفام،جوائنٹ زونل انچارج محمدتسلیم خان،حق پرست اراکین اسمبلی محمدوسیم،محمدسلیم بندھانی،دیوان چندؤلہ،پونجومل کے ہمراہ سکھرپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔شبیراحمدقائمخانی نے ملک بھر کے عوام اور ارباب اختیار و اقتدار کو سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ایم کیوایم کے خلاف حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی ایماء پر کی جانے والی سیاسی انتقامی کارروائیوں اور کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن میں حیدر آباد سے عوامی حمایت کی بدولت بھر پور کامیابی حاصل کی ہے اور اس کامیابی کے نتیجے میں حیدرآباد سے ایم کیوایم کا میئر اور ڈپٹی میئرز کا انتخاب یقینی ہوچکا ہے ۔ ایم کیوایم نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے سلسلے میں گزشتہ روز سکھر کے غزنوی پارک میں انتخابی جلسہ رکھا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین اورمختلف برادریوں کے افراد نے شرکت کی اورسکھر کے نامزد ایم کیوایم کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس جلسے کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکنان نے سکھر یوسی 5کے علاقے میں ایم کیوایم کی پرامن ریلی کو روک کر نعرے بازی اور اشتعال انگیزی شروع کی لیکن پولیس نے سندھ حکومت کی ایماء پر پیپلزپارٹی کے غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے جلسہ سے واپس جانے والے ایم کیوایم کے 21کارکنان کو شہر کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا اور جو سکھر کے مضافاتی تھانوں میں اب بھی زیر حراست ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سکھر میں پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے جن کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں ایم کیو ایم سکھریونٹ 15Aکے کارکنان نعمان ولد محمد احسان بندہانی،شیری فرحان ولد عبد الجبار بندہانی ، اویس ولد محمد یامین بندہانی ،رضوان ولد عبد الحفیظ ، تاج محمد ولد عبد لاحفیظ بندہانی ، عبد الرحمن ولد اشرف بندہانی ، عبد السلا م ولد عبد الجبار بندہانی ، دانش ولد حاجی شوکت بندہانی ،سمیع خان ولد سلمان بندہانی، یونٹ7Aکے کارکنان عمر دین ولد عمر دراز، اویس ولد قربان علی ، فہیم ولد نور الدین ،ایم کیوا یم روہڑی سیکٹر کے کارکن شفاعت حسین ولد شفقت حسین، وقار قریشی ولد گلزار قریشی ، علی رضا ولد شوکت قریشی ،ذیشان ولد اقبال قریشی ، یوسی 1کے کارکن اشرف ولد جمیل ، یوسی 17کے کارکن نفیس عباسی اور یوسی 4کے کارکن منٹھار ولد پنو خاں شامل ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سکھر میں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی ایماء پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے انتخابی بینرز اور پوسٹر تک پھاڑ دیئے اور اس دوران پیپلزپارٹی کے کارکنان نے کھلی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے باوجود ایک جانب پولیس پیپلزپارٹی کے غنڈہ عناصر کی جانب سے کی جانے والی کھلی غنڈہ گردی پر نہ صرف خاموش تماشائی بنی رہی بلکہ دوسری جانب ایم کیوایم کے خلاف پولیس نے حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی ایماء پر جو کاروائیاں کی ہیں وہ کھلی انتقامی کاروائی ہے اور اس سے واضح ہوگیا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی اندرون سندھ میں ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور ایم کیوایم کو طاقت کے بل بوتے پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے سے روکنے کیلئے پوری طرح سے گرم ہیں ۔ شبیراحمدقائمخانی نے کہاکہ کل ہی ایم کیوایم کے زیراہتمام لاڑکانہ کے سپنا لان میں بلدیاتی الیکشن کا جلسہ منعقد کیا گیا تھا وہاں پر بھی پولیس کی بھاری نفری نے دھاوا بول دیا اور جلسہ گاہ کا محاصرہ کرکے منتظمین سے بدتمیزی کی اور ان کے موبائل فون تک چھین لئے ۔ یہاں ہمارا ارباب اختیار و اقتدار سے سوال یہ ہے کہ کیا ایم کیوایم کو بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت آزادانہ طور پر جلسے جلوس اور انتخابی مہم تک چلانے کی اجازت نہیں ہے ؟۔ بلدیاتی الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طور پر انتخابی سرگرمیوں کی آزادی فراہم کرنا حکومت سندھ کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ نے اندرون سندھ میں ایم کیوایم کو آزادانہ طور پر بلدیاتی انتخابی مہم چلانے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اور کارکنان کی بلاجواز گرفتار یوں کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کو ختم کرنے کی جوشش کی ہے وہ ناکام ہوگی اور انشاء اللہ تعالیٰ سکھر اور لاڑکانہ کے عوام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کراکر ثابت کردیں گے کہ کوئی بھی اوچھا ہتھکنڈہ عوام اور قائدت تحریک جناب الطاف حسین کا رشتہ نہ تو ختم کرسکتا ہے اور نہ ہی ریاستی طاقت اور وسائل کے استعمال سے عوام کو ایم کیوایم سے دور رکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے سکھر میں ایم کیوایم کے 21کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور لاڑکانہ میں جلسہ کا پولیس کی جانب سے غیرقانونی گھیراؤ کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت پر واضح کیاکہ ریاستی طاقت اور وسائل کا کتنا ہی استعمال کیوں نہ کرلیاجائے عوامی رائے عامہ کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا اور ایم کیوایم سکھر سمیت لاڑکانہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج ثابت کردیں گے کہ سکھر اور لاڑکانہ میں ایم کیوایم کے خلاف انتقامی کاروائیاں دراصل پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ کی ایماء پر کی گئی ہیں اور اس کا مقصد ایم کیوایم اندرون سندھ کے سیاسی میدان میں پیچھے دھکیلنا ہے ۔ یہاں ہم بھی بھی بتاتے چلیں کہ پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ سے اندرون سندھ کے عوام مکمل طور پر مایوس ہیں ، بار بار حکومت کرنے کے باوجود پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ نے اندرون سندھ کے عوام کیلئے کوئی ترقیاتی و تعمیراتی منصوبے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچائے ، نہ ہی نہیں پانی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کیں ہیں اور جو سیاسی جماعت اور حکومت عوام کو یہ چیزیں میسر نہ کرسکے وہ عوام میں کیسے مقبول ہوسکتی ہے لہٰذا اندرون سندھ سکھر اور لاڑکانہ کے عوام نے ایم کیوایم کو بلدیاتی الیکشن میں اپنی امیدوں کا واحد مرکز بنا رکھا ہے اور سکھر میں جلسہ کی کامیابی سے ثابت ہوچکا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں حق پرست امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی کریں گے ۔شبیراحمدقائمخانی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور الیکشن کمیشنر سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں انتخابی جلسہ کے بعد ایم کیوایم کے 21کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، گرفتارکارکنان کو فی الفور رہاکیاجائے ، لاڑکانہ میں پولیس کی جانب سے جلسہ کے گھیراؤ کے خلاف ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، حکومت سندھ ، پیپلزپارٹی اور پولیس کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور ایم کیوایم کی پرواز کو روکنے کی کوشش سے باز رکھاجائے ۔ 

10/1/2024 12:23:09 PM