Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی سکھرمیں انتخابی جلسے کے بعدپولیس کی جانب سے 21بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرنے کی مذمت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی سکھرمیں انتخابی جلسے کے بعدپولیس کی جانب سے 21بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرنے کی مذمت
 Posted on: 10/30/2015
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی سکھرمیں انتخابی جلسے کے بعدپولیس کی جانب سے 21بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرنے کی مذمت
پولیس نے سندھ حکومت کی ایماء پر ہمارے بیگناہ کارکنان کو گرفتار کرکے شہر کے مختلف تھانوں میں زیر حراست رکھا ہواہے 
پولیس حکام اس سلسلے میں حق پرست عوامی نمائندوں سے تعاون کرنے سے بھی گریزاں ہیں، رابطہ کمیٹی
سکھر میں بیگناہ کارکنان کی گرفتاری نے ثابت کردیا کہ باطل قوتیں ایم کیوا یم کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ، رابطہ کمیٹی
طاقت کے بل پر ایم کیو ایم کو سکھر میں بلدیاتی انتخابات سے پیچھے ہٹانے کیلئے سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے 
وزیر ارعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ اور چیف الیکشن کمشنر واقعہ کا نوٹس لیکر سکھر سے گرفتار کارکنان کی رہائی کے احکامات جاری کریں ، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔30اکتوبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سکھر غزنوی پارک میں ہونیوالے انتخابی جلسے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانے والے پر امن کارکنان کی پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان نے سکھر یوسی 5کے علاقے میں ایم کیوا یم کی پر امن ریلی کو روک کر نعرے بازی اور اشتعال انگیزی شروع کی تھی لیکن پولیس نے سندھ حکومت کی ایماء پر ہمارے بیگناہ 21کارکنان کو گرفتار کرکے شہر کے مختلف مضافاتی تھانوں زیر حراست رکھا ہواہے اور پولیس حکام اس سلسلے میں ہمارے حق پرست عوامی نمائندوں سے تعاون کرنے سے بھی گریزاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سکھر میں پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم سکھر یونٹ 15Aکے کارکنان نعمان ولد محمد احسان بندہانی،شیری فرحان ولد عبد الجبار بندہانی ، اویس ولد محمد یامین بندہانی ،رضوان ولد عبد الحفیظ ، تاج محمد ولد عبد لاحفیظ بندہانی ، عبد الرحمن ولد اشرف بندہانی ، عبد السلا م ولد عبد الجبار بندہانی ، دانش ولد حاجی شوکت بندہانی ،سمیع خان ولد سلمان بندہانی، یونٹ7Aکے کارکنان عمر دین ولد عمر دراز، اویس ولد قربان علی ، فہیم ولد نور الدین ،ایم کیوا یم روہڑی سیکٹر کے کارکن شفاعت حسین ولد شفقت حسین، وقار قریشی ولد گلزار قریشی ، علی رضا ولد شوکت قریشی ،ذیشان ولد اقبال قریشی ، یوسی 1کے کارکن اشرف ولد جمیل ، یوسی 17کے کارکن نفیس عباسی اور یوسی 4کے کارکن منٹھار ولد پنو خاں شامل ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے بیگناہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاری نے ثابت کردیا ہے کہ کراچی کی طرح سندھ میں بھی باطل قوتیں ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں اور طاقت کے بل بوتے پو ایم کیوا یم کو دبانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے سکھر کے مختلف علاقوں میں ایم کیوا یم کے انتخابی بینرز اور پوسٹرز بھی پھاڑے گئے ہیں لیکن ہماری بار بار شکایتوں کے باوجود اعلیٰ پولیس حکام ان عناصر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہد ری نثار علی خان اور الیکشن کمیشنر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ طاقت کے بل پر ایم کیو ایم کو سکھر میں بلدیاتی انتخابات سے پیچھے ہٹانے اور ہماری سیاسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں کا نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کروائیں اور ہمارے سکھر سے گرفتار ہونیوالے بیگناہ21کارکنان کو فی الفور رہا کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

10/1/2024 12:21:39 PM