Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم نارتھ کراچی کے سیکٹر انچارج شہباز معظم السر اور ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں انکی گرفتاری بلاجواز ہے،ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی


ایم کیو ایم نارتھ کراچی کے سیکٹر انچارج شہباز معظم السر اور ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں انکی گرفتاری بلاجواز ہے،ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/30/2015
ایم کیو ایم نارتھ کراچی کے سیکٹر انچارج شہباز معظم السر اور ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں انکی گرفتاری بلاجواز ہے،ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی 
شہباز معظم کو رینجرز نے گرفتارکیا اور تاحال انکی گرفتاری ظاہر نہیں کی جارہی ہے ، رابطہ کمیٹی 
شہباز معظم کوبروقت علاج معالجے اور ادویات فراہم نہ کئے جانے اور کسی بھی قسم کے ذہنی و جسمانی تشدد سے انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ،ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی 
وزیر اعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف انسانی ہمد ردی کی بنیا د پر پر شہباز معظم کی رہائی کے احکامات جاری کریں ، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 

کراچی ۔۔۔30اکتوبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوا یم نارتھ کراچی کے سیکٹر انچارج شہباز معظم کی بلاجواز گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہباز معظم بیگناہ اور ہیپا ٹائٹس و السر جیسی بیماریوں کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہباز معظم کوبروقت علاج معالجے اور ادویات فراہم نہ کئے جانے اور کسی بھی قسم کے ذہنی و جسمانی تشدد سے انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہباز معظم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی جارہی ہے جس کے سبب تنظیمی ذمہ داران اورانکے اہل خانہ کو شدید پریشانی اور انکی زندگی سے متعلق خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایم کیوا یم کے سیکٹر انچارج شہباز معظم کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لیکر انکی خراب صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانی ہمد ردی کی بنیا دپر پر انکی رہائی کے احکامات جاری کریں ۔

10/1/2024 12:19:54 PM