Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے غریب ہاریوں کی قسمت اس وقت تک نہیں بدل سکتی جب تک وہ اپنی صفوں سے قیادت کو منتخب کرکے ایوانوں میں نہیں بھیجیں گے۔ الطاف حسین


سندھ کے غریب ہاریوں کی قسمت اس وقت تک نہیں بدل سکتی جب تک وہ اپنی صفوں سے قیادت کو منتخب کرکے ایوانوں میں نہیں بھیجیں گے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/29/2015
سندھ کے غریب ہاریوں کی قسمت اس وقت تک نہیں بدل سکتی جب تک وہ اپنی صفوں سے قیادت کو منتخب کرکے ایوانوں میں نہیں بھیجیں گے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم ،سیاست برائے سیاست پر نہیں بلکہ سیاست برائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے
ایم کیوایم، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نہ صرف سندھ دھرتی کو اس کے غصب شدہ حقوق ہوئے دلائے گی
بھٹو خاندان کے لہو کا سودا کرنے والوں نے اقتدارتو حاصل کرلیالیکن سندھ کی ترقی اور سندھی عوام کی فلاح کیلئے کوئی کام نہیں کیے
بھٹوخاندان کے خون کی قیمت سود کے ساتھ وصول کرنیوالے کھرب پتی بن چکے ہیں، اب سندھ کوان کی کوئی ضرورت نہیں ہے
پیپلزپارٹی نے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کیا اورلسانی بل پیش کرکے سندھیوں اور اردو بولنے والوں میں تفریق پیدا کی
سندھ کے گاؤں گوٹھوں میں ایم کیوایم کاپیغام پھیلنے سے پیپلزپارٹی کے سندھ کے حکمرانوں کی نیندیں اڑگئی ہیں
لاڑکانہ میں پولیس نے چھاپہ مارکر انتخابی مہم کے جلسہ میں مصروف کارکنوں کوگرفتارکرلیا،واقعہ قابل مذمت ہے
پیپلزپارٹی سیاسی میدان میں ایم کیوایم کا مقابلہ کرے ، طاقت کے ہتھکنڈے استعمال کرنابندکردے 
سندھ کے دیگردیہی علاقوں کے عوام ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کاجواب 31اکتوبر کواپنے ووٹ سے دیں
سکھر،گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ،شکارپور، کشمور اورجیکب آباد میں ہونے والے عوامی اجتماعات سے خطاب
لندن۔۔۔29، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ کے غریب ہاری ، کسانوں اور محنت کشوں کی قسمت اس وقت تک نہیں بدل سکتی جب تک وہ شہری علاقوں کی طرح جاگیرداروں اوروڈیروں کے بجائے اپنی صفوں سے تعلیم یافتہ ، ایماندار اور بہادر قیادت کو منتخب کرکے ایوانوں میں نہیں بھیجیں گے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز بلدیاتی الیکشن مہم کے سلسلے میں سکھر،گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ،شکارپور، کشمور اورجیکب آباد میں ہونے والے عوامی اجتماع سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عوامی اجتماعات میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ،کارکنوں اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر سندھی نوجوانوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کا خطاب ایم کیوایم ویب ٹی وی کے ذریعہ امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ ، بیلجیم، سوئیڈن، ناروے ، ساؤتھ افریقہ ، مڈل ایسٹ کے ممالک سمیت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2005ء کے قیامت خیز زلزلے میں بھی ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر زلزلہ متاثرین کو غذائی اجناس ، ادویات اور طبی امداد فراہم کی اور جب 26 اکتوبر2015ء کو ہولناک زلزلہ آیا تو ایم کیوایم اور اس کافلاحی ادارہ کے کے ایف زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے پیش پیش ہے۔ ایم کیوایم کے خلاف 2013ء سے ریاستی آپریشن جاری ہے لیکن تمام تر چھاپوں ، گرفتاریوں ، مظالم اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم کے فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ملک بھر میں امدادی کیمپ قائم کیے جہاں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار دن رات امدادی اشیاء جمع کرنے میں مصروف ہیں جس پر میں ایک ایک کارکن کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مختلف سیاسی جماعت کے رہنما غریبوں کی خدمت کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگردکھی انسانیت کی خدمت کے ہرموقع پر صرف ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن ہی عوام کی مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایم کیوایم ،سیاست برائے سیاست پر نہیں بلکہ سیاست برائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، ہم ذاتی ، خاندانی، دوست واحباب کے مفادات کی سیاست نہیں کرتے بلکہ ہمارا ایمان ہے کہ خدمت کے بغیر سیاست محض دھوکہ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ دھرتی میں بسنے والی مختلف قومیتیں برسہابرس سے امن وسکون سے رہتی چلی آئی تھیں لیکن جب سندھ پر پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوئی تو اس نے سندھ دھری میں شہری اوردیہی تفریق کی بنیاد رکھ کرعوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کی ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کیا اورلسانی بل پیش کرکے سندھ کے اردوبولنے والے سندھیوں اور سندھی بولنے والے سندھیوں میں تفریق پیدا کی اورانہیں تقسیم کرنے کی سازش کی تاکہ سندھ دھرتی میں فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام قائم رہے اور سندھ کے غریب ومظلوم عوام متحد ہوکر اپنے حقوق کی جدوجہد نہ کرسکیں لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ استحصالی قوتوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی سندھی اور اردوبولنے والے مہاجر متحد ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سند ھ کے غریب عوام کے درمیان نفرتیں پھیلانے والے حکومت کرتے رہے اور غریب عوام پانی ، بجلی اور روزگارسے محروم کیے جاتے رہے ، غریب عوام کو نوکری کیلئے گھر کا زیور بیچ کر رشوت دینی پڑتی ہے ۔ انہوں نے شرکاء سے دریافت کیا کہ جب ذوالفقار علی بھٹو، شاہنواز بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور بی بی رانی شہید بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تو سندھیوں اور مہاجروں کو آپس میں لڑانے والے ان عناصرکوکیاآپ نے ان شہداء کے جنازوں میں شرکت کرتے دیکھا؟ جس پر شرکاء نے بلند آواز سے کہا’’جی نہیں ‘‘ انہوں نے مزید دریافت کیا کہ کیا آپ نے بی بی رانی شہید کی شہادت پر پیپلزپارٹی کے ماسوائے ایک دو رہنماؤں اورغریب کارکنوں کے کسی لیڈر کی آنکھوں میں آنسو دیکھے؟ جس پر شرکاء نے جواب دیا ’’بالکل نہیں‘‘۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نہ تو جاگیردارہوں اور نہ ہی وڈیرہ ہوں لیکن میں میرے دل میں غریب عوام کا درد ہے۔ انشاء اللہ ایم کیوایم، عوام کے تعاون سے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نہ صرف سندھ دھرتی کو اس کے غصب شدہ حقوق ہوئے دلائے گی بلکہ ذوالفقار علی بھٹو، شاہنوازبھٹو، مرتضیٰ بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور ہزاروں مہاجرشہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب بھی لے گی ۔غریب سندھی ہاری،کسان اور محنت کشوں کے خاندانوں کو بیڑیاں ڈال کر نجی جیلوں میں قید کرنے والے وڈیروں سے بھی ان کے ایک ایک ظلم کا حساب لے گی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعض سندھی وڈیرے کہتے ہیں کہ الطاف حسین ،سندھ دھرتی کا بیٹا نہیں ہے ، لیکن یہ بات کہنے والے خود تو سندھ دھرتی کے بیٹے تھے ، انہوں نے بھٹو خاندان کے لہو کا سودا کرکے اقتدارتو حاصل کرلیالیکن انہوں نے سندھ کی ترقی اور سندھی عوام کی فلاح کیلئے کوئی کام نہیں کیے، غریب سندھیوں کیلئے اسکول، کالج، اسپتال اور سڑکیں نہیں بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ جب ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوگی تو انشاء اللہ نہ صرف سندھ دھرتی ترقی کرے گی بلکہ سندھ کے عوام بھی خوشحال ہوں گے اور جاگیردار وڈیروں کے برابر غریب ہاری کسان بھی عز ت واحترام کے ساتھ بیٹھیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں کاروکاری کی فرسودہ رسم کے خلاف ہوں،میں سندھ کی بہنوں، بیٹیوں کواپنی بہنیں بیٹیاں سمجھتا ہوں ،میں نے کاروکاری کاشکار سندھ کی کئی بیٹیوں کی جانیں بچاکرانہیں نائن زیروپر پناہ دی ،ان کی شادیاں کرائیں ان کی جانیں بچاکرملک سے باہر بھیجا ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترسازشوں کے باوجودآج سندھی اورمہاجرآپس میں متحدہوگئے ہیں ، انہیں لڑانے کی سازشیں اورکوششیں کرنے والے ناکام ہوگئے ہیں۔ ایم کیوایم کاپیغام اب صرف کراچی حیدرآبادہی میں نہیں بلکہ سندھ کے تمام دیہی علاقوں، گاؤں گوٹھوں اورسندھ کے چپہ چپہ میں پھیل رہاہے۔ جناب الطاف حسین نے سندھ کے ہاریوں،کسانوں، نوجوانوں، بزرگوں اور ماؤں بہنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی قسمت آپ کے ہاتھوں میں ہے، آپ ان لوگوں کا پیچھاچھوڑدیں جوگزشتہ 68سالوں سے آپ کے ووٹوں سے اسمبلیوں میں پہنچ رہے ہیں اور اقتدارکے ایوانوں میں پہنچ کرملک اور بیرون ملک اپنے محل ، جاگیریں اورجائیدادیں بناتے آئے ہیں اورآپ آج بھی انہی کچی جھونپڑیوں میں رہ رہے ہیں، آپ کے حالات آج بھی وہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے ہاریوں،کسانوں اورغریب عوام کی حالت اسی وقت بدل سکتی ہے جب وہ سندھ کے شہری علاقوں کی طرح اپنے علاقوں میں بھی اپنی صفوں سے قیادتیں نکال کر بلدیات ،قومی وصوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ کے ایوانوں میں بھیجیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے عزیزآبادکے علاقے سے کئی سندھی بولنے والوں کوایم این اے ، ایم پی اے بنایالیکن وہ اسمبلیوں سے فارغ ہونے کے بعداپنی ذات میں مگن ہوگئے ۔ اس طرح انقلاب نہیں آیا کرتے، مجھے ایسے سندھی نوجوان چاہئیں کہ وہ نہ صر ف اسمبلی میں عوام کے حقوق کیلئے لڑیں بلکہ اسمبلیوں سے فارغ ہونے کے بعد بھی عوام کے حقوق کیلئے اس وقت تک جدوجہدکرتے رہیں جب تک انقلاب نہ آجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کے گاؤں گوٹھوں میں ایم کیوایم کاپیغام پھیلنے سے پیپلزپارٹی کے سندھ کے حکمرانوں کی نیندیں اڑگئی ہیں اوروہ سندھ کے دیہی علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوانتقام کانشانہ بنارہے ہیں ۔ آج بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں سندھ کے دیگرشہروں کی طرح لاڑکانہ کے ایک میرج ہال میں بھی اجتماع تھاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے احکامات پر اس میرج ہال پر پولیس نے چھاپہ مارا ، وہاں سے ساؤنڈسسٹم اور دیگر سامان اٹھا کرلے گئے اور ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں کوگرفتارکرلیا۔ جناب الطاف حسین نے لاڑکانہ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتقامی کارروائیاں اسلئے کی جارہی ہیں تاکہ شہری علاقوں میں ان واقعات پراشتعال پھیلے اور فساد ہوجائے لیکن ہم فسادکی ان کوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ہم عوام کو اب لڑنے نہیں دیں گے اورامن کیلئے بات چیت کاراستہ اختیار کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سیاسی میدان میں ایم کیوایم کا مقابلہ کرے ، طاقت کے ہتھکنڈے استعمال کرنابندکردے ،گرفتارشدہ کارکنوں کورہاکیاجائے ۔انہوں نے پیپلزپارٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب عوام کولڑانے کی آپ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،آپ بھٹوخاندان کے خون کی قیمت سود کے ساتھ وصول کرکے ارب پتی کھرب پتی بن چکے ہیں، اب سندھ کوآپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سندھ کے تمام زبانیں بولنے والے مستقل باشندے جن کا جینا مرنا کھانا پینا، کماناخرچ کرناسندھ کے ساتھ وابستہ ہے وہ آپس میں ملکر سندھ دھرتی کوشاہ لطیفؒ اورسچل سرمست ؒ کی محبت کی ایسی دھرتی بنائیں گے جہاں نفرت کانہیں بلکہ محبت کادھمال ہوگا۔ ہم اپنے حقوق کیلئے روتی سسکتی سندھ دھرتی کے آنسو پونچھیں گے۔جناب الطاف حسین نے لاڑکانہ اورسندھ کے دیگردیہی علاقوں کے عوام سے کہاکہ آپ ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کاجواب 31اکتوبر کواپنے ووٹ سے دیں اورایم کیوایم کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حکومت نے میری تقاریرنشرکرنے اورتصویردکھانے پر پابندی عائدکررکھی ہے لیکن وہ لوگوں کے دلوں سے ایم کیوایم کی محبت نہیں نکال سکتے۔ انہوں نے تمام ترنامساعد حالات کے باوجود ثابت قدمی ومستقل مزاجی سے کام کرنے والے کارکنوں اورذمہ داروں کوخراج تحسین پیش کیااور عوام سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو میرا سلام کہیں۔ قبل ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیرقائم خانی، کمال ملک، زریں مجید،زونل انچارج شہزادہ گلفام اورارکان سندھ اسمبلی سلیم بندھانی اوردیوان چند چاؤلہ نے بھی خطاب کیا۔ 








تصاویر

10/1/2024 12:20:27 PM