Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کے کے ایف کراچی سمیت ملک بھر میں زلزلہ زدگان کیلئے امدادی کیمپس قائم کریگی، کنور نوید جمیل


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کے کے ایف کراچی سمیت ملک بھر میں زلزلہ زدگان کیلئے امدادی کیمپس قائم کریگی، کنور نوید جمیل
 Posted on: 10/26/2015
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کے کے ایف کراچی سمیت ملک بھر میں زلزلہ زدگان کیلئے امدادی کیمپس قائم کریگی، کنور نوید جمیل
ملک بھر بالخصوص کراچی کے مخیر حضرات اور بزنس کمیونٹی زلزلہ متاثرین کی امدادکیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔26اکتوبر 2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں پاکستانیوں کے جاں بحق ،زخمی ہونے اور کروڑوں مالیت کی املاک کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے جس پر ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایک ایک کارکن غمگین و اپنے ہم وطنوں کی کیلئے دعا گو ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پیر کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی ،عارف خان ایڈوکیٹ،عبد الحسیب ،زاہد منصوری اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عبد الرؤف صدیقی انکے ہمرا ہ تھے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن نے اکتوبر2005ء میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد بھی کشمیر ، بالاکوٹ ، مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھر پور امدادی کام کیاتھا جس کو قومی و بین الاقوامی سطح پر عوام کی جانب سے سراہا گیا ہے اور اس مرتبہ بھی جناب الطاف حسین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران اور ایم کیوا یم کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا اور ملحقہ علاقوں میں ہونیوالے شدید نقصانات کے ازالے اور متاثرین کی بھرپور امدا د کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق منگل کی صبح سے کراچی سمیت ملک بھر میں کے کے ایف کے مراکز، ڈسپینسریز، لیبارٹریز ، ایم کیوا یم کے عوامی نمائندوں کے دفاتر اور معروف شاہراہوں پر زلزلہ زدگان کیلئے امدادی کیمپس قائم کردئیے جائیں گے جبکہ جناب الطاف حسین کی جانب سے امداد کی پہلی کھیپ پہنچانے کیلئے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف اور سینیٹر میاں عتیق راولپنڈی میں آرمی کے ریلیف کیمپ پر امدادی سامان جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے ہرمشکل وقت میں عوام کے دکھ دردکومحسوس کرتے ہوئے اس کا ساتھ دیاہے اورعوام کے دکھوں کامداواح کیاہے جس کی مثالیں ایم کیوایم کی جدوجہدکاحصہ ہیں اور8اکتوبر2005ء آزادکشمیرمیںآنے والے زلزلے کوپاکستان کی تاریخ کابھیانک ترین زلزلہ قراردیاگیاجیساکہ آپ سب کے علم میںیہ بھی ہے کہ آج دس سال بعدایک مرتبہ پھرپاکستان کے ان بالائی علاقوں میں خوفناک زلزلہ آیاجس کی شدت 8.1اعشایہ ریکارڈکی گئی۔انہوں نے ملک بھر بالخصوص کراچی کے مخیرحضرات اوربزنس کمیونٹی کے افرادسے اپیل ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کاجذبہ دلوں میں لیکر زلزلہ متاثرین کی امدادکے لئے ہماراساتھ دیں اورزیادہ سے زیادہ غذائی اجناس جس میںآٹا،چاول،دالیں،خشک دودھ،چائے کی پتی،چینی،نمک ، مصالحہ جات،تیل،گھی وغیرہ اورروزمرہ استعمال کی اشیاء صرف مختلف اقسام کے صابن ،توتھ پیسٹ ،برتن ،خیمے اورکمبل وغیرہ ہمارے کیمپوں تک پہنچائیں تاکہ زلزلہ متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مددکی جاسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ بھی کے کے ایف کے رضاکاران تمام تر مصائب اور مشکلات کے باوجود ماضی کے جذبے کے ساتھ اپنے ہم وطنوں کی خدمت کریں گے ۔


10/1/2024 12:20:39 PM